10/09/2025
جلالپور پیروالا کے بپھرے پانیوں میں جب لوگ زندگی کی
آخری امید لیے کشتیوں کی طرف لپکے تو وہاں بھی انسانیت کا سودا ہوتا دکھائی دیا۔ کشتی والوں نے پچاس ہزار سے ایک لاکھ فی فیملی کرایہ مانگا، جو دے سکا وہ بچ نکلا اور جو نہ دے سکا اسے بے رحم لہروں کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ وہ لمحہ تھا جب موت سے بچنے کی قیمت نوٹوں میں لگائی گئی۔ مائیں بچوں کو گود میں اٹھائے التجا کرتی رہیں، بوڑھے سہارا ڈھونڈتے رہے مگر پیسے نہ ہونے پر سب کو دھتکار دیا گیا۔ پانی کے ساتھ ساتھ انسانیت بھی ڈوب
گئی اور تاریخ نے ایک ایسا سیاہ باب رقم کر لیا جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے گا😭😭😭