
28/08/2025
آج سے سات سال پہلے قاسم اسماعیل کی شادی پر حاجی جمال الدین شائق رح صاحب کے بنائی گی بہت ہی خوبصورت تصویر۔
دنیا میں جو بھی انسان ہے یا جو بھی زندہ چیز ہے وہ ایک نہ ایک دن اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ لیکن زندگی میں کچھ اس طرح کے حادثے رونما ہوتے ہیں جو ہم شاید پوری زندگی بھول نہیں سکتے۔ اسی طرح کا واقعہ ہمارے گاوں میں ہوا ہے جو کے حاجی جمال الدین شائق صاحب رح کی وفات کا ہے۔
ان کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کر سکتا اللہ پاک کا بہت ہی نیک بندہ اللہ پاک کا ولی کامل جب اس دنیا سے رخصت ہوا تو ہر آنکھ اشک بار تھی اور جب تک ہماری زندگی ہے شاید ہم کبھی بھی بھول نہ پائے۔
حاجی جمال الدین شائق رح کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا دیدار نصیب ہوا- آج حاجی جمال الدین شائق رح کی وفات کو تین ماہ اور پچیس دن ہوئے ہیں لیکن آج بھی ان کا زخم تازہ ہے ۔
آللہ پاک حاجی جمال الدین شائق صاحب کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین