The Scholars Academy Of Science & Commerce

The Scholars Academy Of Science & Commerce Home Tuition/Tutors, Teacher,Knowledge,Education,Study, Information, Guidance, Educational consultant
(1)

It is a Home Tuition Providers Page that helps
Students & Parents to hire Home Tutors for Study and Educational guidance in Faisalabad & Online Tutoring all over the World. Our Tutors are expert in Science Subjects i.e Medical and Engineering, A/O levels etc & also in Arts
Subjects.

*الحمدللہ رب العالمین!!!!*🎉🤲🏻📖🌹 *"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس، سندھیلیانوالی"*            کا  شاندار رزلٹ:ایف ا...
15/10/2025

*الحمدللہ رب العالمین!!!!*🎉🤲🏻📖🌹
*"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس، سندھیلیانوالی"*
کا شاندار رزلٹ:
ایف ایس سی (پری میڈیکل) کے طالب علم *محمد بلال* 👨🏻‍🎓 نے *512 نمبرز* حاصل کر کے اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کردیا ہے ۔💫
*"بے شک یہ قابل اساتذہ کی شب و روز محنت کا ثمر ہے ۔"*
دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس کے چمکتے ستارے ۔👇🏻👇🏻✨🌹📖📚
1-زینب بی بی: 504
2-شاھینہ مشتاق: 502
3- اقراء حورین : 497
4-زینب انجم : 491
5- حسن اشفاق: 469
6-عبداللہ صادق: 457
7- زین عمران: 451
8- محمد عمیر: 396
9- سید صاحب علی : 372
✍🏻✨📖📚
🔎0311-6484980
📍Abrar Nagar, Sandhilianwali.

السلامُ علیکم!!!*تمام طلباء کو فرسٹ ایئر (11th) کے سالانہ نتائج کے لیے ڈھیروں نیک خواہشات ،، اللّٰہ پاک آپ کی محنت کو کا...
14/10/2025

السلامُ علیکم!!!
*تمام طلباء کو فرسٹ ایئر (11th) کے سالانہ نتائج کے لیے ڈھیروں نیک خواہشات ،، اللّٰہ پاک آپ کی محنت کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین!!✨🤲🏻*

*خوش رہیں اور پرامید رہیں۔*📖👑🥰📚

13/10/2025

"تعلیم ہمیں پڑھنا لکھنا محبت، دردمندی اور غمگساری سکھاتی ہے."

➖شمس تبریزی❤️

"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس،  سندھیلیانوالی کیمپس" "The Scholars Academy Of Science and Commerce, Sandhilianwa...
13/10/2025

"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس، سندھیلیانوالی کیمپس"
"The Scholars Academy Of Science and Commerce, Sandhilianwali Campus"
📃📃✍🏻✍🏻📚📚📞📞✨🇵🇰🇵🇰🪄🪄
"Admission Open"...................................!!!!

ایک استاد کہتے ہیں:میں ایک پرائمری اسکول میں منتقل ہوا۔ پرنسپل نے مجھے تیسری جماعت پڑھانے کے لیے دیا اور اپنے دفتر بلایا...
10/10/2025

ایک استاد کہتے ہیں:
میں ایک پرائمری اسکول میں منتقل ہوا۔ پرنسپل نے مجھے تیسری جماعت پڑھانے کے لیے دیا اور اپنے دفتر بلایا۔ انہوں نے کہا: "میں تم سے صاف صاف بات کرتا ہوں۔ ہمارے اسکول میں تیسری جماعت کی تین کلاسیں ہیں۔ اس تعلیمی سال ہم نے باقی اساتذہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ان میں سے دو کلاسوں میں بہترین طلبہ ہوں گے، اور جو تیسری کلاس تمہیں ملی ہے اس کے تمام طلبہ ناکام اور ناامید ہیں۔ اگر تم ان میں سے تین یا چار کو بھی بہتر بنا سکے تو تمہیں پورا احترام ملے گا، اور اگر نہ بنا سکے تو کوئی الزام نہیں، کیونکہ ان کے والدین بھی ان کی کمزوری جانتے ہیں۔"

استاد کہتے ہیں:
میں کلاس میں داخل ہوا اور ہر طالب علم سے پوچھا: "جب تم بڑے ہوگے تو کیا بننا چاہتے ہو؟"
کچھ نے کہا: فوجی افسر، کچھ نے کہا: ڈاکٹر، اور کسی نے کہا: انجینئر۔
یہ سن کر میرے دل کو بہت خوشی ہوئی اور میں نے کہا: "الحمدللہ! ان کے خواب اب تک مرے نہیں ہیں۔"

اگلے دن میں نے طلبہ کی نشستیں ان کے خوابوں کے مطابق بدل دیں: افسر ایک ساتھ بیٹھیں، ڈاکٹر ایک ساتھ، انجینئر ایک ساتھ۔ اور میں نے ان کی کتابوں پر ان کے خواب کا لقب لکھ دیا:

افسر محمد!

ڈاکٹر عبداللہ!

انجینئر خالد!

پھر میں نے اپنی تدریس کا آغاز کیا اور اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لی کہ یہ سب طلبہ دوسرے بچوں کی طرح ہیں، یہ کمزور نہیں ہیں۔
یقیناً ان میں سے کوئی غلطی کرتا، کوئی سستی کرتا، اور کوئی ہوم ورک نہیں کرتا وغیرہ۔

یہاں سزا دینے کی باری آئی!
لیکن میری سزا مختلف تھی۔ میں انہیں نہیں مارتا تھا، بلکہ صرف ان کا لقب چھین لیتا تھا، اور یوں ان کے خواب چھین لیتا تھا۔ پھر انہیں ایک خاص جگہ بٹھاتا تھا جسے ہم نے "گلی" کا نام دیا تھا۔ یہ انہیں بہت تکلیف دیتا، اور وہ اپنی پوری کوشش کرتے کہ دوبارہ اپنی کرسی اور اپنا پسندیدہ لقب واپس حاصل کریں۔

اس طریقے سے طلبہ کا معیار بلند ہوگیا۔ وہ روزانہ ہوم ورک کرنے لگے، دل لگا کر پڑھنے لگے، اور آپس میں اچھی مسابقت پیدا ہوگئی۔ میں کبھی کبھار انہیں تحفے بھی دیتا جو ان کے خواب کے شعبے سے متعلق ہوتے۔

پہلے سمسٹر کے آخر میں میری پوری کلاس کو پڑھائی، اسکول اور استاد سے محبت ہوگئی۔ اب ش*ذ و نادر ہی کسی کو "گلی" میں بیٹھانا پڑتا۔

سال کے آخر میں، الحمدللہ، میری کلاس نے باقی دونوں کلاسوں کو بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

پرنسپل اور دوسرے اساتذہ نے مجھ سے پوچھا:
"خدا کے لیے بتاؤ، تم نے کون سا تدریسی طریقہ اپنایا جس نے ان بچوں کو اتنا بدل دیا اور ان کا معیار حیران کن حد تک بلند کردیا؟"

تو میرا جواب یہ تھا:
"میرا تدریسی طریقہ اور انداز تمہارے جیسا ہی ہے، فرق صرف اتنا
ہے کہ میں نے ہر طالب علم کو اپنے خواب کا دفاع کرنے پر لگا دیا۔"

عربی سے ترجمہ شدہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! 👑📚📒✍🏻💯

انشاءاللہ یکم نومبر 2025 بعد از نماز عشاء
10/10/2025

انشاءاللہ یکم نومبر 2025 بعد از نماز عشاء

جاپان میں اسکول کے پہلے تین سالوں میں کوئی امتحان نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔۔۔بچوں کو اخلاق، آداب اور اقدار سکھائی جاتی ہیں۔۔۔قطا...
08/10/2025

جاپان میں اسکول کے پہلے تین سالوں میں کوئی امتحان نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔۔۔
بچوں کو اخلاق، آداب اور اقدار سکھائی جاتی ہیں۔۔۔
قطار میں کھڑا ہونا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
وقت پر کھانا اور برتن سمیٹنا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
دانت صاف کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔۔۔۔
وقت کی پابندی سکھائی جاتی ہے۔۔۔۔
سچ بولنا سکھایا جاتا ہے۔۔۔۔
مل جل کر کام کرنا سکھایا جاتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی مدد ہو۔۔۔۔
پھر اس طرح وہ بڑے ہوتے ہیں اور عظیم قوم بنتی ہے جن کی پھر دیانتداری کی مثالیں پوری دنیا دیتی ہے اور ٹوکیو جیسی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والا شہر آپ کو پرامن اور صاف ستھرا ملتا ہے۔

پاکستان میں چھوٹی عمر میں ہی بچوں کو سبق رٹانے پر لگا دیا جاتا ہے
کوئی تربیت نام کی چیز نہیں
جسمانی سزا الگ ہے .
📖📚💫✨💯

میری خاک بھی اڑے گی با ادب آپ کی گلی سے 💯 🌹آپ کے آستاں سے اونچا ، نہ میرا غبار ہو۔ 👑🤍"Dedicated to All my Respected Teac...
07/10/2025

میری خاک بھی اڑے گی با ادب آپ کی گلی سے 💯 🌹

آپ کے آستاں سے اونچا ، نہ میرا غبار ہو۔ 👑🤍

"Dedicated to All my Respected Teachers"✨

*کبھی ناامید نہ ہوں۔۔۔۔۔!!*
07/10/2025

*کبھی ناامید نہ ہوں۔۔۔۔۔!!*

سلام انسانیت کے استاد محترم!👑❤️✨🤍📚📒
05/10/2025

سلام انسانیت کے استاد محترم!👑❤️✨🤍📚📒

"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس،  سندھیلیانوالی کیمپس" "The Scholars Academy Of Science and Commerce, Sandhilianwa...
05/10/2025

"دی سکالرز اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس، سندھیلیانوالی کیمپس"
"The Scholars Academy Of Science and Commerce, Sandhilianwali Campus"
📃📃✍🏻✍🏻📚📚📞📞✨🇵🇰🇵🇰🪄🪄

Address

Sandhilianwali, Pir Mahal, District Toba Tek Singh
Sandhilianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Scholars Academy Of Science & Commerce posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share