News Update Sanghar

  • Home
  • News Update Sanghar

News Update Sanghar sanghar sindh 68100, news sanghar

28/04/2022

سانگھڑ رپورٹ سجاد مغل

سندھ بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی بلدیاتی انتخابات سرگرمیاں زور پکڑ گئیں شہری اپنے اپنے علاقوں میں منتخب نمائندوں سے بیزار ہوکر آزاد امیدوار کی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں سانگھڑ کے علاقے میان کے مقامی سینکڑوں افراد نے ملاح برادری کی معزز شخصیت حاجی عبدالغفور ملاح کو یوسی چیئر مین کی سیٹ پر آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اس موقع پر دیدار علی ملاح، محمد بخش ملاح، محمد ملوک ملاح سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میان یوسی چیئرمین آزاد امیدوار عبدالغفور ملاح کا کہنا تھا کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے پیپلز پارٹی، مسلم فنگشنل لیگ اور دیگر جماعتیں سانگھڑ کی عوام پر مسلط ہیں جنہوں نے عوام کوئی سہولیات فراہم نہیں کی ہمارے علاقوں میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی علاج معالجہ کے لئے کوئی اسپتال ہیں میاں سے کچھ ہی فاصلے پر پادری گاؤں ہے جس کو گیس فراہم کی گئی ہے لیکن ہم گیس سے بھی محروم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے علاقہ میان میں عوام کو ہر سہولت فراہم کروں گا انہوں نے علاقے مکینوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی بھی اپیل کی جبکہ کارنر میٹنگ میں علاقے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہریوں نے آزاد امیدوار عبدالغفور ملاح کو مکمل ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی جس پر عبدالغفور ملاح نے شکریہ ادا کیا

27/04/2022

سانگھڑ رپورٹ سجاد مغل
سانگھڑ
الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنے کے لیے راشن کی تقسیم
الخدمت فائونڈیشن کا مقصد ہی خلق خدمت ہے اور لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے رشید احمد راجپوت
تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے سانگھڑ کے مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے راشن تقسیم کیا گیا جس میں غریب و نادار مستحقین خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا جس میں آٹا،گھی،چاول،دالین،بیسن،و دیگر سامان شامل تھا اس موقع الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت ، امیر جماعت اسلامی سانگھڑ ظھیر الدین جتوٸی حزب الللہ جتوٸی و دیگر کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا رنگ نسل کی تفریق کے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور الخدمت کا یہ سفر خدمت ہمیشہ جاری رہے گا ۔غریب مستحقین کی بہت بڑی تعداد رمضان راشن سے مستفید ہوئی آج مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے راشن تقسیم کیا جارہا ہے اس موقع پر مستحق مرد و خواتین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور الخدمت کے ساتھ تعاون کرنے والے اہل خیر حضرات کے لئے بہت ساری دعائیں دیں

25/04/2022

کاش کہ قدرت نے اک قانون ایسا بھی بنایا ہوتا کہ قضاء موت کے بعد انسان حال دل اپنوں کو سنا سکتا .تو آج باباجان رحمت اللہ علیہ کو چار سال کی جدائی کی داستان سناتا کہ کتنی تلخ ہے یہ زندگی محبت سے کوئی دیکتا نہیں. کوئی بھی ایسا نہیں جو منہ کا لقمہ دے . جب بہی سخت لہجوں سے مخاطب کیا جاتا ہوں تو اللہ تعالی سے آپ کی جدائی کا شکوا کرتا ہوں کہ سب کچھ لے لیتے پر آپ سات ہوتے .چار سال گزر گیے آنکھیں ترس گئ پر محبت نہیں دیکھی. دنیا والے پانی تک نہیں دیتے . پر کیا کروں آپ نے ہی علم کے راستے پر چلایا ہے اور اہل علم تو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا کہتے ہیں .چلو میں صبر کرتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں زمانہ میں لوگ کچھ چیزوں پر فخر کرتے ہیں میرا فخر آپ ہیں جب بہی آپ کی جدائی ستاتی ہے تو دیر تک آپ کی تربت پہ بیٹھ کر روتا ہو آپ کی یاد آتی ہے تو آپ کی وہ خوشبو محسوس کرتا جو میرے وجود میں آپ کی نسبت سے ہے کاش کہ آپ کو میں مل سکتا اور صرف آپ سے شکوے کرتا کہ چارسال آپ کے بغیر تنہا گزارے. ابو جی دعا ہے اللہ تعالی آپ کو اور بھائی عمران کو باغ جنت میں ہمیشہ پر سکون رکہے

میرا نیوز پیپر سجاد مغل
25/04/2022

میرا نیوز پیپر
سجاد مغل

24/04/2022
24/04/2022

سانگھڑ
الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنے کے لیے راشن کی تقسیم
الخدمت فائونڈیشن کا مقصد ہی خلق خدمت ہے اور لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے رشید احمد راجپوت
تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے سانگھڑ کے مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے راشن تقسیم کیا گیا جس میں غریب و نادار مستحقین خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا جس میں آٹا،گھی،چاول،دالین،بیسن،و دیگر سامان شامل تھا اس موقع الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت ، امیر جماعت اسلامی سانگھڑ ظھیر الدین جتوٸی حزب الللہ جتوٸی و دیگر کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا رنگ نسل کی تفریق کے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور الخدمت کا یہ سفر خدمت ہمیشہ جاری رہے گا ۔غریب مستحقین کی بہت بڑی تعداد رمضان راشن سے مستفید ہوئی آج مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے راشن تقسیم کیا جارہا ہے اس موقع پر مستحق مرد و خواتین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور الخدمت کے ساتھ تعاون کرنے والے اہل خیر حضرات کے لئے بہت ساری دعائیں دیں

09/04/2022

تمام پاکستان تحریک انصاف کے ورکر اور عمران خان کے چاہنے والوں کو یہ اطلاع دی جاتی ہے 10 بروز اتوار بعد نماز عشاء کپتان کی دی ہوئی کال پر سانگھڑ پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا مشتاق جونیجو

انتہائی افسوسناک خبر 😭😭😭😭‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ  سانگھڑ کی عظیم شخصیت  پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء...
07/04/2022

انتہائی افسوسناک خبر 😭😭😭😭
‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
سانگھڑ کی عظیم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء حاجی محمد اسلام قریشی اب ہم میں نہیں رہے۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین !!

07/04/2022

حاجی اسلام قریشی کی نماز جنارہ 3 بجے مرکزی عیدگارہ میں ادا کی جائی گی
سجاد مغل

Address

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Update Sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share