Ausaf News Sanghar

Ausaf News Sanghar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ausaf News Sanghar, Media/News Company, Distt. sanghar talka sinjhoro, Sanghar.

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ مصنوعی آٹے کا برہان اور بلیک میلنگ کا سلسلہ نارک سکا سنہری فلور مل نے ڈپٹی ک...
17/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ مصنوعی آٹے کا برہان اور بلیک میلنگ کا سلسلہ نارک سکا سنہری فلور مل نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے دس کلو کے 520 تھیلے بھیج کر سات سو تھیلے ریکارڈ میں بتادیئے بقایا 180تھیلے اوپن مارکیٹ میں 1050 کے حساب سے فروخت کردیئے
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ مصنوعی آٹے کا برہان اور بلیک میلنگ کا سلسلہ رک نہ سکا سنہری فلور ملز انتظامیہ نے ڈی سی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا میونسپلٹی میں آج سندھ حکومت کے اعلان کردہ سستے آٹے کے سیل پوائنٹ پر 520 دس کلو آٹے کے تھیلے لائے گئے ایک تھیلہ 650 روپے کا عام عوام کو دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے واضع احکامات تھے کہ کم سے کم ایک ہزار آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر دیئے جائیں مگر سنہری فلور ملز انتظامیہ نے سات سو تھیلے کی حامی بھری تھی مگر سات سو تھیلوں کے بجائے صرف 520 آٹے کے تھیلے لائے گئے اس طرح 180تھیلے اوپن مارکیٹ میں 650 روپے کے بجائے 1050 روپے کے فروخت کردیئے گئے سنہری فلور ملز انتظامیہ نے کرپشن کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سبز رنگ سبسڈائز سندھ حکومت کے پرنٹ کردہ تھیلے استعمال کرنے کے بجائے سفید رنگ میں اپنے اوپن مارکیٹ کے تھیلے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں تاکہ اس عمل سے اب سبسڈائز گندم کو آرام سے پسائی کرکے آٹا مہنگے داموں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے مگر ضلعی انتظامیہ فلور ملز انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے سنہری مل کے علاوہ الرحمن فلور مل اور سانگھڑ فلور مل بھی سبسڈائز گندم اور آٹا مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں عوام کا مطالبہ ہے سستے آٹے کے اصول کو شفاف بنایا جائے۔

16/01/2023

#حکومت پاکستان
#حکومت سندھ
#ھیلتھ ڈپارٹمنٹ
#پی ڈی صاحب ای پی آء سندھ
#آل ڈی ایچ اوز سندھ
#ڈبلیو ایچ او
#یونیسیف
کے اعلئ افسران سے گزارش کی جاتی ہے کہ سندھ کے پولیو ورکرز اور پیرامیڈیکس ھیلتھ ورکرز جنہوں نے ھر ورٹیکل پروگرام میں سالہا سال سے آپ کا ساتھ دیا اور آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا دو سال ھونے کو ہیں اور ابھی تک پولیو بونس نہیں دیا گیا
اور اسی طرح Covid - 19 فيز 1 اور فيز 3 میں کام کرنے والے غریب والنٹیئر پیرامیڈیکس ھیلتھ ورکرز جنھوں نے بغیر تيل اور باقی اخراجات اپنی جیب سے اپنے پیسے لگا کر اس کام کو انجام تک پہنچایا جو آپ کو بھی معلوم ھے کہ ناممکن تھا اس کو دن رات محنت کر کے ٹارگیٹ حاصل کیا اگر ایسا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ورکرز نے اپنے پیٹ کو کاٹ کر اپنے گھر اور بچوں کی خوشیاں چھین کر اپنی جیب سے کام کیا جس کو ایک سال ہو گیا ہے مگر جن ورکروں نے دن رات محنت کی اس کی اجرت ابھی تک نہیں مل سکی
لہزا دونوں رائونڈ کی پیمنٹ اور پولیو بونس اس سیلاب کی مشکل گھڑی میں جس میں ورکرز کے گھر مکان بارش کی نظر ھو گئے ہیں اس قیامت خیز ماحول میں انھیں اجرت جاری کی جائے اور يه بات ذہن نشین بھی کی جائے کہ یہ ورکرز آپ کے بازو ہیں
اگر آپ افسران کا گزارہ اتنی بہاری تنخواہ اور مراعاتوں سے نہیں ہوتا تو ان ورکرز کا کیسے گزارہ ہوتا ہوگا اور اس مشکل وقت میں ای ورکرز آپ سے بھیک یا کوٸی امداد نہیں مانگ رھے بلکہ اپنا حق جو اور محنت کی ھے وہ مانگ رہے ہیں
لہزا انھیں انکا حق دیا جائے ایک بار پھر سے ایک دفعہ پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ پولیو بونس اور کووڈ 19 فیز ون اور فیز تھری کی پیمنٹ جلد سے جلد جاری کرکے والنٹیئر پیرامیڈیکس ھیلتھ ورکرز میں سے بیچینی دور کی جائے۔

13/01/2023

"لکھ دے ہمارا بھی نام فہرست میں "یا رب"
🍃 حسرت سے دیکھتے ہیں تصویر مدینے کی❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤




سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ کے علاقے ورکشاپ کے نذدیک گزشتہ پندرہ سالوں سے قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول دور...
13/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ کے علاقے ورکشاپ کے نذدیک گزشتہ پندرہ سالوں سے قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول دور جدید میں تمام سہولیات سمیت عمارت سے بھی محروم شاگرد تمام موسموں کی شختیاں جھیلتے ہوئے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تحصیل کےعلاقے ورکشاپ کے
نذدیک یونین کونسل شاہ سکندرآبادگاؤں بالاچ خان رند میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شاگرد تمام موسموں کی سختیاں جھیلتے ہوئے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ مقامی افراد قادر بخش چانڈیو و دیگر کا کہنا تھا کہ اسکول گزشتہ پندرہ سالوں سے قائم ہے حالیہ ہونے والی شدید بارشوں سے اسکول کی گھاس پھوس سے بنی جھونپڑی بھی گر گئ جسکا ابھی نام ونشان بھی باقی نہی رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ پندرہ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ناہی عمارت مل سکی ہے اور نا ہی فرنیچر ملا ہے معتدد بار بالا افسراں سمیت علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کو معتدد بار لکھ کر یاداشت دی گئ ہیں مگر ابھی تک کوئی لاعمل اختیار نہی کیا گیا لہزا انھوں نے وزر تعلیم سندھ سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے قائم اسکول کو عمارت سمیت دیگر سہولیات دی جائیں تاکہ شاگرد احسن طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ سابقہ وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی  بھٹو کے پوتے شہید میر مرتضی بھٹو ک...
11/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ سابقہ وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے شہید میر مرتضی بھٹو کے فرزند پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سنجھورو کے نزدیک گاؤں ڈپٹی میں بنا کسی پروٹوکول کے پہنچے اور 15 روز قبل بے دردی سے قتل ہونے والی مقتولہ دیا بھیل کے ورثاء سے تعزیت کی اور واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو جونٸیر نے کہا کہ مقتولہ دیا بھیل کا قتل انسانیت کا قتل ہے دیا بھیل کو جس انداز سے قتل کیا گیا اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں میں اور میری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو دکھ کی اس گھڑی میں مقتولہ دیا بھیل کے خاندان کے ساتھ ہیں اس موقع پر بے دردی سے قتل ہونے والی مقتولہ دیا بھیل کے ورثا نے کہا کہ دیا بھیل قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ہمارے خاندان کے افراد سب بے قصور ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور مقتولہ دیا کے اصل قاتل گرفتار کیے جائیں۔

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ سات بچوں کی ماں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں قتل میرا سوتیلا بھائی ملزم منیر مری ہم...
11/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ سات بچوں کی ماں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں قتل میرا سوتیلا بھائی ملزم منیر مری ہمارے گھر آیا ممی نے چائے پینے کے لئے بیٹھایا میں چائے بنا رہی تھی کہ منیر مری میری ماں فرزانہ بھٹی کو گولیاں مار کر فرار ہوگیا مقتولہ کی بیٹی سونیا
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نذدیک چک نمبر سات منگلی تھانے کی حدود میں سات بچوں کی ماں کو اپنے ہی بڑے سوتیلے بیٹے ملزم منیر مری نے مبینہ طور پر گولیاں مارکر قتل کرکے فرار ہو گیا نعش کو سول اسپتال پہنچایا گیا مقتولہ کی بیٹی سونیا نے بتایا کہ میری ماں مقتولہ فرازنہ نے پہلی شادی میرے والد منشاء کے ساتھ کی جسمیں سے میں اور میرا بھائی علی رضاء پیدا ہوا میرے والد منشاء نے میری ماں کو طلاق دے دی بعد میں میری مقتولہ ماں فرزانہ بھٹی نے چک نمبر سات کے رہائشی قلندر بخش مری کے ساتھ شادی کر لی قلندر بخش مری میں سے میری ماں کے پانچ بچے پیدا ہوئے جبکہ قلندر بخش کی پہلے بھی ایک شادی تھی جسمیں ملزم منیر مری،محمد حفیظ مری بیٹوں میں شامل تھے میراسوتیلا باپ قلندر بخش مری قتل ہو گیا میری ماں فرزانہ اور میں اکھٹی اپنی جگہ چک نمبر سات میں رہائش پزیر ہوگئے سونیا بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ملزم منیر مری کے بھائی محمد حفیظ مری کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے ملزم منیر مری میری ماں کی اور میری شادی سے خوش نہیں تھا میری ماں اور مجھے اپنے گھر سے نکال دیا اسی چپقلش کی وجہ سے آج ہمارے گھر آیا میری ماں خوش ہوئی اور ملزم منیرمری کو چائے کی صلاح کی مجھے ماں نے چائے بنانے کا کہا اتنے میں میری ماں فرزانہ بھٹی کو ملزم قاتل منیر مری نے موقع پاکر گولیاں مارکر اپنے ساتھی کی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا سونیا نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا جائے۔

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ سنہری فلور مل سے سو آٹے کے بیگز غیرمعیاری قرار اسسٹنٹ کمشنر کی تصدیق مل مالک...
11/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ سنہری فلور مل سے سو آٹے کے بیگز غیرمعیاری قرار اسسٹنٹ کمشنر کی تصدیق
مل مالکان کے خلاف کارروائی کا عندیہ عوام غیر معیاری آٹے کے بیگز لے کر گھر چلی گئی
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی سبسڈائز گندم کی جگہ سنہری فلور مل انتظامیہ نے دس کلو آٹے کے سو بیگز غیر معیاری فروخت کے لئے سستے سیل پوائنٹ پر بھیج دیئے میڈیا کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے آٹا چیک کیا تو سو بیگز آٹے کے غیر معیاری نکلے اسسٹنٹ کمشنر نے غیر معیاری آٹے کی فروخت کو روکنے کے بجائے کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیرمعیاری آٹے کو روکنے اور لیبارٹری بھیجنے کے بجائے عوام کو تھموا دیا واضع رہے کہ محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے سنہری فلور مل کا مالک نندو کمار گزشتہ دوماہ سے غیر معیاری آٹا عوام کو مہیا کر رہا ہے جسکی وجہ سے عوام پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے عوام کا کہنا ہے پیسے بھی دے رہے ہیں اور غیرمعیاری آٹا مہیا کیا جارہا ہے با اثر آٹا مافیا آٹے کا ڈاؤن کہلانے والا نندو کمار جسکی شہر میں دس آٹے کی چکیاں اور ایک ٹھیکے پرسنہری فلور مل ہے نندو کمار بالا افسران کو حصہ پتی دے کر چپ کرادیتا ہے دوماہ قبل سنہری فلور مل پر سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارا تھا بڑی تعداد میں سیاہ گندم کا اسٹاک اور آٹا پایا گیا تھا مگر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں ہوئی نندو کمار کی مرشد،روضے دھنی، چھٹہ فلور مل اوردیگر ناموں سے فلور چکیوں میں 80 سے ذائد پتھر ہیں محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سنہری فلور مل اور دس آٹے کی چکیوں کے کوٹے پر ماہانہ ہزاروں بوریاں سبسڈائز گندم وصول کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں جبکہ حکومت سے 65 روپے کلو گندم حاصل کرکے شہر میں 160 روپے آٹا فروخت کر رہا ہے با اثر آٹا ڈاؤن کے خلاف آج تک کاروائی نہیں کی گئی نند کمار سبسڈائز گندم پر ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہے مگر محکمہ نیب اینٹی کرپشن اور دیگر ضلعی انتظامیہ خاموش ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ با اثر آٹا ڈاؤن کے خلاف انکوائری کروا کر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

10/01/2023

سانگھڑ نوجوان کی مبینہ فائرنگ سے ماں قتل
مقتولہ کی بیٹی کا سوتیلے بھائی پر قتل کا الظام۔پولیس
والدہ نے پسند کی شادی کی تھی ملزم منیر کو اسکا رنج تھا۔بیٹی
نعش اسپتال منتقل ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس

10/01/2023

سانگھڑ تحصیل کے نواحی علاقے چک نمبر46 میں نادرا موبائل سروس عوام کی سہولت کے لئے شناختی کارڈ بنانے کے لئے پہنچی تو پٹھان برادری کے افراد کے کارڈ بنانے سے انکار پر پٹھان برادری کے افراد نے احتجاج رکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ عرصہ دراز سے یہاں رہتے ہیں اور ہمارے آباؤاجداد اسی علاقے کے رہنے والے ہیں اور ہمارے جوانوں نے أرمی میں بھی خدمت سرانجام دی ہیں مگر اب ہم سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے اور ہمارے شناختی کارڈ نہی بنائے جارہے لہزا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ نادرا کے رویے کا نوٹس لے کر اسپر قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ہم بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں جبکہ موقع پر موجود نادرا کے اہلکاروں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا

10/01/2023
سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ کی عوام آٹے کے اصول کے لئے سرد راتیں سڑک کے کنارے گزارنے پر مجبور مہنگائی کی...
10/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ کی عوام آٹے کے اصول کے لئے سرد راتیں سڑک کے کنارے گزارنے پر مجبور
مہنگائی کی ستائی عوام روزانہ سڑک پر قطار لگا کر گھنٹوں ٹھنڈے ٹھار روڈ پر پاؤں کے بل بیٹھ کر انتظار کرتی ہےکہ کب ملاں آذان دے گا سورج نکلے گا صبح کے سات بجیں گے اور انھیں حکومت سندھ کی جانب سے سستے آٹے کے اسٹال سے دس کلو آٹے کا تھیلہ 650 روپے کا ملے گا اور وہ اپنے گھر آٹا لے کر جائیں گے یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری رات خون جمادینے والی سردی میں رات بھر جاگ کرلوگ کیوں لائنیں لگا رہے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ سستے آٹے کے سیل پوائنٹ پر نندو وانیا جوکہ ایک فلور مل اور دس چکیوں کا مالک آٹا مافیا صرف ساٹھ آٹے کے بیگ بھیجتا ہے اور آٹا لینے والوں کی تعداد پانچ چھ سو ہوتی ہے غریب عوام کو آٹا ملتا نہیں ہے جسکی وجہ سے عوام شام کو ہی اپنا نمبر لگا کر سڑک پر بیٹھی رہتی ہےجبکہ فلور ملز نندو حکومت سندھ محکمہ فوڈ سے صرف ایک فلور ملز کے لئے ماہانہ چھ ہزار بوریوں کا کوٹہ گندم وصول کرتا ہے اگر کوٹے کی پوری گندم پسائی کرکے لائی جائے تو چوبیس سو۔دس کلو کے بیگ روزانہ تیار ہوتے ہیں اگر چوبیس سو آٹے کے بیگز شہر میں روزانہ لائے جائیں تو شہر میں کوئی سستا آٹا لینے والا نہ ہو مگر نندو آٹا مافیا صرف دس کلو کےستر آٹے کے بیگز لاکر فوٹو سیشن کرتا ہے اور باقی مانندہ گندم اپنی چکیوں پر بھیج کر 160 روپے کلو آٹا فروخت کر رہا ہے اس کے علاوہ نندو آٹامافیا سیٹھ دس چکیوں کا کوٹہ فی پتھر سولہ بوری گندم پندرہ دنوں کے لئے بھی حاصل کر رہا ہے جو کہ 58 روپے کلو سرکار سے گندم لی جاتی ہے اور وہی گندم پسائی کرکے 160 روپے آٹا عوام کو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ایک کلو پر سو روپے کمائے جارہے ہیں جس میں محکمہ کی انتظامیہ کو بھی حصہ جاتا ہے نندو آٹا مافیا سیٹھ باقی تمام گندم اوپن مارکیٹ میں گیارہ ہزار روپے کے حساب سے سوکلوگرام بوری اوپن مارکیٹ سانگھڑ اور کراچی فروخت کر رہا ہے جبکہ عوام اور میڈیا چیخ رہا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سمیت سب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں غریب اصول آٹا کے لئے مر رہے ہیں خواتین دن بھر پیسے ہاتھوں میں لے کر گھومتی ہیں لیکن انھیں سستا آٹا دستیاب نہیں ہوتا لہزا مایوس ہوکر خالی ہاتھوں اپنے گھروں میں بھوک سے بلکتے بچوں کو آسرا دینے واپس پہنچ جاتی ہیں خواتین کے الفاظ اور احساسات کو ہم بیان نہیں کر سکتے ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جو ہم ادا کر سکیں خواتین کی آہو بکا بیان کرنے کے لئے ہماری زبان ساتھ نہیں دیتی لیکن ہمارے حکمران اور افسران کو نہ جانے کب ہوش آئے گا۔

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)سانگھڑ روزنامہ اوصاف میں خبر شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد کے حکم پر م...
10/01/2023

سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ روزنامہ اوصاف میں خبر شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد کے حکم پر محکمہ صحت کی ٹیم ڈی ایچ او سانگھڑ فیض محمد مری کی سربراہی میں ھیڈجمڑاؤ کے گاؤں ارباب ملاح کے بیماری سے متاثرہ بچوں کے گھر پہنچی جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ معذور بچوں کا میڈیکل چیک اپ کیا اور رپورٹس چیک کی اس موقع پر ڈی ایچ او فیض محمد مری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے احکامات اور میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کو دیکھ کر یہاں پہنچے ہیں جہاں پر چاروں بچوں بیماری کی ہسٹری معلوم کی ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ہدایات پر ان بچوں کی علاج کے متعلق ہر ممکن مدد کی جائے گی بچوں میں خاندانی بیماری ہے ان بچوں کی بیماری کے علاج کیلئے بحالی والے ادارے سے رجوع کریں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر امجد سریوال ۔ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر وحید رحمانی۔ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر دیابچوں کے ماہر عاطف رسول سدھو۔آرتھوپیڈک ڈاکٹر زاھد حسین پھٹان بھی ساتھ تھے۔

Address

Distt. Sanghar Talka Sinjhoro
Sanghar
SANGHAR

Telephone

+923433804434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ausaf News Sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ausaf News Sanghar:

Share