Hum sub ka sanghar

Hum sub ka sanghar ھمارا منشور خدمت خلق

02/11/2024

سانگھڑ میرے خاندان کے نو افراد معصوم بچوں،بہو،بیٹا اور داماد کو ڈیڑ ماہ سے اغواء کیا گیا
بیٹا معشوق شاہ ایس ایس پی کے بنگلے پر قید ہے چٹاریوں پولیس ڈیڑ کروڑ روپے رشوت طلب کر رہی ہے ماں کی پریس کانفرنس میں دہائی

سانگھڑ چٹاریوں پولیس کی ظلم و بربریت اور افسوسناک داستان بیوہ حاکم شاہ اور بیگم معشوق شاہ نے اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کی
بیوہ حاکم شاہ نے کہا ہے 2011 میں میرا خاوند حاکم شاہ چٹاریوں میں انتقال کر گیا میرے خاوند کے انتقال کے بعد حسین شاہ اور اسکے تین بیٹوں نے ہماری زمین اور اوطاق پر قبضہ کرنے کے لئے جان کے دشمن بن گئے
3 اکتوبر 2024 کو حسین شاہ نے میرے بیٹے معشوق شاہ داماد مراد چانڈیو بیٹی اور بہو کے علاؤہ ڈرامے بازی کرتے ہوئے اپنے بیٹے ضمیر شاہ سمیت چٹاری تھانے پر 40/2024 چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا
چٹاریوں پولیس نے میرے داما مراد چانڈیو اور اسکے بیوی بچوں کو بدین سے اغوا کیا
جبکہ میرے بیٹے معشوق شاہ میری بہو جو ٹیچر ہے اور اسکت معصوم بچوں کو سانگھڑ سے اغواء کرکے حیدرآباد حسین شاہ کے بنگلے میں قید کرتے ہوئے حبس بے جا میں رکھا
ڈیڑ ماہ تک حسین شاہ اور اسکے تینوں بیٹے شہنشاہ ،زین شاہ اور ضمیر شاہ میرے خاندان کے معصوم بچوں خواتین اور مردوں کو ٹارچر کرتے رہے بعد ازاں وقت فوقتاً کبھی چٹاریوں تھانے کبھی نامعلوم مقامات پر حبس بے جا میں رکھا گیا
چٹاریوں پولیس نے داماد بیٹی ،بہو اور معصوم بچوں کو مختلف مقامات پر پھینک کر چھوڑ دیا لیکن ڈیڑ ماہ سے بیٹے معشوق شاہ کو چٹاریوں پولیس نے قید کر رکھا ہے جو کہ اس وقت ایس ایس پی ہاؤس پر ہے پولیس ڈیڑ کروڑ روپے رشوت طلب کر رہی ہے اس پورے واقعے کے پیچھے حسین شاہ کا ہاتھ جوکہ میری زمین ہتھیانے کے لئے ظلم کروا رہا انھوں نے کہا میں بیوہ ہوں اللہ کے سوا اور بچوں کے سوا کوئی نہیں ہے میرے بیٹے کو ٹارچر کیا جارہا بجلی کے شارٹ لگائے جارہے ہیں مجھے خوف ہے کہ پولیس میرے بیٹے کو جھوٹے مقابلے میں قتل کردے گی
بیوہ حاکم شاہ کی بہو نے کہا میں ٹیچر ہوں حیدرآباد پرائیویٹ اسکول میں پڑھاتی ہوں اپنےگھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں مجھے ڈیڑ ماہ تک ایک بنگلے پر رکھا گیا حسین شاہ اور اسکے بیٹوں درد ناک ازیتیں دی ہیں جو میں بتا نہیں سکتی مجھے اور میرے بچوں کو علیحدہ کیا گیا مجھے معلوم نہیں میرا شوہر کہاں ہے چٹاری پولیس اور حسین شاہ نے زمین اور پلاٹ کی خاطر ظلم کی حدیں عبور کر دی ہیں مگر کوئی انصاف کرنے والا نہیں ہے
انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معشوق شاہ کو عدالت میں پیش کیا جائے اور واقعے کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے۔

Address

Sanghar Press Club
Sanghar
68031

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum sub ka sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share