CPN News Sanghar

CPN News Sanghar Education is not only read or write its also to become a better citizen...

21/06/2023
Happy Eid to All Friends and Family God Bless all of you
22/04/2023

Happy Eid to All Friends and Family God Bless all of you

18/04/2023

اسلام آباد چرچ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ مقدس عبادت گاہ کی اور خدا کے پاک کلام کی بے حرمتی ہے۔ اس کیلئے ھمارا قانون کیا کہتا ہے؟؟؟؟؟

21/02/2023

Respect this profession

19/02/2023
19/02/2023
19/02/2023

Support to each other

🇵🇰 *ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ* 🚔 *DISTRICT SANGHAR POLICE* *Press Release 18-02-2023.**شب معراج عبادت کی رات کے خصوصی موقع پر ضلع ب...
18/02/2023

🇵🇰 *ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ* 🚔
*DISTRICT SANGHAR POLICE*
*Press Release 18-02-2023.*

*شب معراج عبادت کی رات کے خصوصی موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ.*

*ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی* نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ شب معراج کے خصوصی موقع پر ضلع بھر میں الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

*ایس ایس پی سانگھڑ* نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلعی سطح پر باالخصوص مرکزی مساجد، کھلے مقامات، مدارس وغیرہ پرخصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل، وعظ، عبادات کے موقع پر تھانوں کے لحاظ سے ناصرف سیکیورٹی بلکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، موبائل موٹر سائیکل گشت،پکٹنگ نگرانی سمیت ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کے مجموعی امور کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

*مزید کہا کہ* مرکزی مساجد پر منتظمین کے تعاون سے فزیکل سرچنگ،بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لیئے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

*علاوہ اذیں* ہرقسم کی پارکنگ مناسب فاصلے پر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ لاٹس کی نگرانی جیسے امور کو بھی ممکن بنایا جائے۔

*تھانہ جات* کی سطح پر پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں رکھنے کے علاوہ پولیس افسران اورجوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز خالی نہ چھوڑنے کا بھی پابندبنایاجائے تاکہ رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

✒️ *PRO TO SSP SANGHAR BASHIR AHMED BROHI.* ۔
https://www.facebook.com/Sangharpolicemediacell

Additional Commissioner-I Karachi Mr. Dadlo Zuhrani Chaired a meeting regarding Karachi Implementation and Monitoring Co...
18/02/2023

Additional Commissioner-I Karachi Mr. Dadlo Zuhrani Chaired a meeting regarding Karachi Implementation and Monitoring Committee on To***co Control Laws. In the meeting the progress report on the to***co control laws in the South East district was reviewed. The Meeting attended by DCs of Karachi, officers of Health, Police, KDA, KMC, DMC, Cantonment Boards and Sindh Higher Education Commission on 15 February 2023.

کے پی او پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پور...
18/02/2023

کے پی او پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے۔غلام نبی میمن

کراچی18،فروری 2023:-

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں سے مردانہ وار مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں غلام عباس اور سعید کے علاوہ امجد مسیح کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار،آئی جی سندھ غلام نبی میمن،سینئر صوبائی وزیر سعید غنی،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو کے علاوہ،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز،سیکیورٹی، آر آر ایف،سی پیک ضلعی ایس ایس پیز کراچی سی پی او میں تعینات سینئر پولیس افسران و ملازمین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکوداد شجاعت دی اور انکی محکمانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینا اور انھیں جہنم واصل کرنا اب پولیس کی جرأت اور بہادری کا سنہری باب بن چکا ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں آپکی داد رسی کرنا اور مسائل و مشکلات کو حل کرنا محکمہ پولیس سندھ کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی سندھ نے موقع پر موجود سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ شہداء کے قانونی ورثاء کے لیئے مروجہ مراعات کی بابت تمام ترقانونی و دستاویزی امور کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس (KPO) میں ان لائن کنگز فرانزک اور سندھ پولیس کے درمیان باہمی تع...
18/02/2023

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس (KPO) میں ان لائن کنگز فرانزک اور سندھ پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس کا اہتمام نامور سوشل ورکرمحترمہ فوزیہ طارق نے کیا۔

اجلاس میں سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی، ڈی آئی جی پی ٹریننگ سندھ، اے آئی جی پی انویسٹی گیشن(KPO)،اے آئی جی پی فرانزک (CPO)،تمام ایس ایس پی انویسٹی گیشن کراچی رینج اورڈی ایس پی ملک طارق ٹریننگ (CPO) نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شرکاء کو کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور اسے روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیانیز باھمی اشتراک سے انوسٹیگیشن افسران کی جدید خطوط پر ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی نے ہوم سائیڈ فرانزک کرمنل انویسٹی گیشن پر مرحلہ وار تحقیقات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج میں مختلف سیکشنز کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔

سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی نے کرائم سین، انویسٹی گیشن ، قانونی تقاضوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

محترمہ فوزیہ طارق نے قتل کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ موت کی تمام اقسام کا احاطہ کرتے ہوئے موت کی وجہ اور مدت کا تعین کرنے کے فرانزک طریقوں پر زور دیا۔

آخر میں ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مثبت سفارشات اور تجاویز کو آگے لانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

17/02/2023

Address

Sanghar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CPN News Sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CPN News Sanghar:

Share