04/06/2026
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ، سانگھڑ
سانگھڑ کے عوام کے لیے بچوں کی صحت سے متعلق خوشخبری
سانگھڑ (4 جون 2026 ہینڈ آؤٹ) محکمہ صحت سانگھڑ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 209 شازیہ عطا مری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے EPI (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) آگاہی و رابطہ کاری اور بیماریوں کی نگرانی (Disease Surveillance) کی سرگرمیوں کے لیے ایک 4x4 موبائل ڈسپنسری فراہم کی ہے۔
جدید سہولیات سے آراستہ یہ موبائل ڈسپنسری ضلع کے دور دراز، دشوار گزار اور پسماندہ علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جہاں سال بھر حفاظتی ٹیکوں اور بنیادی طبی خدمات کی فراہمی میں شدید مشکلات درپیش رہتی تھیں۔ اب عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موبائل سہولت کے ذریعے EPI ٹیمیں اب ان دیہاتوں اور آبادیوں تک آسانی سے پہنچ سکیں گی جہاں پہلے رسائی کے مسائل کے باعث مکمل خدمات فراہم نہیں کی جا سکتی تھیں۔ اب پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ان کے گھروں کے قریب بروقت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس سے ہزاروں بچے 13 خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
یہ گاڑی نہ صرف حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گی بلکہ بیماریوں کی نگرانی، ہنگامی طبی صورتحال میں فوری ردِعمل اور دیگر اہم عوامی صحت کے پروگراموں کو بھی مضبوط کرے گی جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔
ایم این اے شازیہ عطا مری کا یہ قیمتی تحفہ عوامی صحت کی بہتری اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ان کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔ اس اہم اور قابلِ قدر اقدام پر ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگھڑ ڈاکٹر محمد فاروق نے اپنے پیغام میں ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ آئیے! ہم سب مل کر ایک صحت مند، محفوظ اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کریں۔