05/07/2025
⚠️ اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان میں شدید طوفان، بارش اور آندھی کا امکان –
آج آپ کو بہت ضروری اور اہم وارننگ دینا چاہتا ہوں۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشیں، آندھیاں، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات موجود ہیں۔
یہ الرٹ صرف احتیاط کے لیے ہے، فیصلہ اللہ کا ہے۔
🌩️ شمالی پاکستان اور شمالی پنجاب (آج رات سے طوفان متوقع)
شمالی علاقوں میں بارش، ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے امکانات ہیں۔
متاثرہ علاقے:
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، نتھیا گلی، مظفر آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہنزہ، گلگت، اسکردو، دیامر، استور، چلاس، بٹگرام، کوہستان
شمالی پنجاب: لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ
🌩️ خیبر پختونخوا (آندھی اور بارش کی پیش گوئی)
خیبر پختونخوا کے تقریباً تمام اضلاع میں آندھی، بارش، ژالہ باری اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی ہے۔
متاثرہ علاقے:
پشاور، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر بالا، دیر لوئر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، تورغر
جنوبی اضلاع: ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک، کوہاٹ، ہنگو درمیانی شدت کے ساتھ بارش ممکن ہے
🌩️ بلوچستان (مشرقی و شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش متوقع)
بلوچستان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش، طوفان، اور بعض مقامات پر ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
متاثرہ علاقے:
کوئٹہ، زیارت، لورالائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دُکی، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، موسیٰ خیل، پشین، سوراب، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، خضدار، حب، لسبیلہ، بیلہ
سندھ میں (کل سے مزید طوفانی بارشوں کی لہر متوقع)
سندھ بھر میں کل سے شدید آندھی، طوفان اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔
زیادہ متاثرہ اضلاع:
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سانگھڑ، تھرپارکر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، دادو، خیرپور، جامشورو
🌩️ جنوبی پنجاب (غیر یقینی مگر ممکنہ طور پر شدید موسم)
جنوبی پنجاب کے بارے میں ویدر ایجنسیاں ابھی کم شدت دکھا رہی ہیں، لیکن جیسا کہ سب جانتے ہیں موسم کا کوئی بھروسا نہیں۔
کچھ علاقوں میں اچانک زبردست بارش اور تیز آندھی کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔
متاثرہ علاقے (جزوی یا مکمل اثر):
ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، جام پور، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، کوٹ ادو، علی پور، چوک اعظم، دائرہ دین پناہ خاص توجہ:
ڈیرہ غازی خان شہر میں ابھی تک بارش کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں، لیکن کوہِ سلیمان پر شدید بارش، آندھی اور موسمی سرگرمیوں کے امکانات زیادہ ہیں، خاص طور پر:
تونسہ شریف، فورٹ منرو، راکھی گاج، بارتھی، وہوا
احتیاط ضرور کریں! کیونکہ موسم اچانک سخت رخ بھی اختیار کر سکتا ہے۔
یاد رکھیں: جو کچھ ہوگا، وہ میرے اور آپ کے ہاتھ میں نہیں – صرف اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی ہوگا۔
ہماری ذمہ داری صرف احتیاط کرنا ہے۔
اہم حفاظتی ہدایات:
1. پہاڑی علاقوں میں سفر سے پرہیز کریں۔
2. بجلی کے کھمبوں، درختوں، کھلے میدانوں میں مت نکلیں۔
3. کسان بھائی فصلوں اور مال مویشیوں کی حفاظت کریں۔
4. پانی والے ندی نالوں اور دروں کے قریب مت جائیں۔
5. گھر میں رہیں اور تازہ اطلاعات سنتے رہیں۔