Sargodha Information

Sargodha Information Welcome to Sargodha Information! Discover the essence of Sargodha, a city with history, culture etc

05/08/2025
*سرگودھا ڈویژن میں “اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت 5 ہزار 549 مکانات زیر تعمیر، 539 مکمل**اپنی زمین اپنا گھر سرگودہا،...
02/08/2025

*سرگودھا ڈویژن میں “اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت 5 ہزار 549 مکانات زیر تعمیر، 539 مکمل*

*اپنی زمین اپنا گھر سرگودہا، خوشاب اور بھکر میں 104 پلاٹس مفت تقسیم کیے جائیں گے*

سرگودہا (یکم اگست 2025) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام “اپنا گھر اپنی چھت” کے تحت سرگودہا ڈویژن میں 5 ہزار 549 مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ سرگودہا میں 1,363، خوشاب میں 1,435، میانوالی میں 1,348 اور بھکر میں 1,403 مکانات زیر تعمیر ہیں۔ اس امر کا انکشاف کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک کی جبکہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ کمشنر کا بتایا گیا کہ "اپنا گھر اپنی چھت" کے تحت اب تک 539 مکانات مکمل ہوچکے ہیں جن میں سرگودہا کے 152، خوشاب کے 176، میاںوالی کے 104 اور بھکر کے 107 مکانات شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں اس منصوبے کے تحت ایک سے پانچ مرلے جبکہ دیہی علاقوں میں ایک سے دس مرلے تک کے پلاٹوں کے مالکان کو 15 لاکھ روپے تک قرضِ حسنہ فراہم کیا جا رہا ہے، جو 14 ہزار روپے ماہانہ قسطوں میں 9 سال کے دوران واپس کیا جائے گا۔ قرضہ دو اقساط میں اخوت، آر سی ڈی پی اور این آر ایس پی کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔

کمشنر جہانزیب اعوان کو وزیر اعلی پنجاب کے ایک اور عوام دوست پروگرام “اپنی زمین اپنا گھر” سکیم کے تحت مستحقین میں مفت پلاٹ تقسیم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ بتایا گیا کہ اپنی زمین اپنا گھر کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو چکی ہے جبکہ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ اس سکیم کے تحت ضلع سرگودہا میں تین مرلہ کے 25 پلاٹس ، خوشاب میں پانچ مرلہ کے 24 اور بھکر میں پانچ مرلہ کے 55 پلاٹس وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مستحق میں بذریعہ شفاف قرعہ اندازی مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سیکم میں 30 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد درخواست دینے کے اہل تھے۔ کمشنر نے “اپنا گھر اپنی چھت” اور “اپنی زمین اپنا گھر” کو موجودہ حکومت کے انقلابی منصوبے قرار دیتے ہوئے شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور جلد مستفید ہونے والے افراد سے ملاقات کا اعلان کیا۔

01/08/2025

سرگودھا وہ شہر جو راتوں کو سوتا نہیں، خواب جیتا ہے

کہتے ہیں سرگودھا چھوٹا شہر ہے…
مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ شہر دل، جنون اور خوابوں میں بہت بڑا ہے۔

جہاں گجرات، گوجرانوالہ، جھنگ، بہاولپور، سب رات گئے خاموشی اوڑھ لیتے ہیں
سرگودھا تب اپنی اصل چمک دکھاتا ہے۔

یہاں کے 12 بلاک کی رات کبھی ختم نہیں ہوتی
جہاں چائے کے کپ، قہقہوں کی گونج، اور روشنیاں پوری رات جوان رہتی ہیں۔

خیام چوک میں لوگ صرف کھانا نہیں کھاتے،
بلکہ اپنی تھکن، اپنی سوچیں اور اپنی حسرتیں بانٹتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں رات کا ہر لمحہ یاد بن جاتا ہے۔

47 پُل پہ بیٹھ کر
بندہ اگر خاموشی سے آنکھیں بند کرے
تو وہ شہر کی روح کو محسوس کرتا ہے۔

سیٹلائٹ چوک کی رونق کچھ اور ہی کہانی سناتی ہے
جہاں رات کے پچھلے پہر بھی زندگی کی روشنی مدھم نہیں پڑتی۔

کوئین روڈ پہ گزرتی گاڑیوں کی روشنی اور ہلکی موسیقی
اس بات کا ثبوت ہے کہ خواب صرف نیند میں نہیں، جاگتی آنکھوں سے بھی دیکھے جاتے ہیں۔

اور لاری اڈہ...
وہاں سے صرف بسیں نہیں جاتیں،
بلکہ ہزاروں لوگ اپنے خوابوں کی منزل کی طرف نکلتے ہیں
اور واپس آتے ہیں، پھر سے کچھ نیا جیتنے کے لیے۔

یہ شہر اُن جوانوں کا ہے جو
دن بھر دوڑتے ہیں، پسینے میں بھیگتے ہیں،
اور رات کو لائٹوں کے نیچے اپنے کل کے خواب سینچتے ہیں۔

یہاں کے لوگ لاہور کی شوخی نہیں،
مگر وفاداری میں یکتا ہیں۔
یہاں کراچی کا شور نہیں،
مگر خاموشی میں بھی انقلاب چھپا ہوتا ہے۔

سرگودھا ایک شہر نہیں، ایک کیفیت ہے۔
یہ اُن لوگوں کا ہے جو گھٹن میں بھی تازگی ڈھونڈتے ہیں،
جو تھکن میں بھی مسکراتے ہیں،
اور سناٹے میں بھی بولتے ہیں۔

تو اگر کوئی سمجھے کہ سرگودھا پیچھے ہے…
تو سمجھ لو کہ وہ صرف نقشہ دیکھ رہا ہے، اصل دھڑکن نہیں۔

~حسن ملک
#سرگودھا

01/08/2025

اگر کاروبار میں بری طرح ناکامی ہو گئی ہے، تو سجدۂ شکر کرو میری جان!!! سانسیں رواں ہیں تو یہ دھچکے بھی لگ رہے ہیں، زندگی کی مہلت ختم جانے والوں کے بعد ایسا کوئی دھچکا نہیں آیا کرتا۔
ملازمت کیلئے راستے نہیں کھل رہے تو نماز کے بعد شکر کے کچھ سجدے ضرور کرو۔ تمہارے پاس علم، ہنر، سوچ اور صحت مند جسم ہے تو ملازمت ڈھونڈ رہے ہو، ورنہ آج کئی لوگوں کی صبح وینٹیلیٹر پر ہوئی ہے۔
اگر بیٹا بیمار ہے تو اس پر بھی سجدے بنتے ہیں، کہ وہ زندہ ہے تو بیمار ہے، خدانخواستہ وہ کسی حادثے میں مر گیا ہوتا تو بیماریوں کے سلسلے بھی ختم شد تھے۔
اگر بھائی کی کوئی بات بری لگ گئی ہے تو سجدے کرو کہ وہ زندہ ہے تو اس نے کوئی بات کی ہے، اگر اس کی سانسیں اٹک گئی ہوتیں تو اس کی صرف میت اور تمہاری چیخوں کا شور ہونا تھا۔
اگر آپ کے ابا جی نے کسی معاملے پر آپ کی خوب دھلائی کی ہے، تو جوابا غصے میں لال پیلے ہونے کے بجائے شکر کے دو سجدے کرو، کیونکہ ابا جی زندہ ہیں تو دھلائی ہوئی ہے، ورنہ وہ قبرستان میں ہوتے تو خاموشی اور سناٹے نے گھپ اندھیرا ڈالا ہونا تھا۔
اگر بیچ سڑک گاڑی خراب ہوگئی ہے تو پہلا کام شکرا ادا کرنا ہے کہ گاڑی ہے تو خراب ہوئی ہے، نہ ہوتی تو شاید لوکل گاڑیوں میں پسینوں کی بدبو کے درمیان بیٹھ کر سفر کرنے پڑتے۔
اگر مکان میں بجلی، گیس یا کسی اور مسئلے نے دماغ گھما رکھا تو مقامِ شکر ہے کہ مکان ہے تو مسئلہ ہے، جنہیں چھت میسر نہیں ان کا دکھ بڑا ہے۔
سڑک سے ٹریفک کے شور کی آوازیں آ رہی ہیں تو اسے اس زمین کا میوزک سمجھ کر انجوائے کرو۔ زمین کے جن حصوں میں جنگوں، وباوں یا آفات نے ڈیرے ڈالے ہوتے ہیں، وہاں یہ میوزک نہیں سنائی دیتا۔

روزانہ اس طرح کے کئی معاملات پیش آنے کے باعث ہم لوگ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، جبکہ ان حالات و مقامات پر اللہ رب العزت کی طرف سے شکر کے کئی سجدوں کی صورت میں لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ شکر کا یہ انداز میں نے اپنے لائف کوچ، مینٹور اور اتالیق Inspiring Sultan Khan سے سیکھا۔ اور اس اندازِ شکر نے مجھے ہمیشہ بے خوف اور پرسکون رکھا۔

- شہبازحفیظ

29/07/2025

*اطلاعِ عام ⚠️*

*🔖 تمام دکاندار حضرات، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام بازاروں میں موجود بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔*

🔖 30 جولائی2025 بروز پیر سے کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر کوئی ڈسپلے نہ لگائے۔

🔖 تمام اشیاء صرف دکان کے شٹر کے اندر رکھیں۔ دکان کے شٹر سے باہر کچھ بھی نہ لگائیں۔
🔖 وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر *"پیرا فورس"*
*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*
(اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

🔖 اگر بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی، اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو پنجاب کی کوئی بھی سیاسی شخصیت ایم-پی-اے یا دیگر صوبائی وزراء میں سے آپکی مدد نہیں کرے گی۔

🔖 سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

🔖 ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا۔ بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔

🔖 برائے کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں۔ اور اپنے دکاندار دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں

*منجانب*
*پیرا فورس*
*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*

29/07/2025

سرگودھا ڈویژن میں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ آج رات کو داخل ہوگا۔آج دیر رات سے کل صبح کے دوران سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارش کی توقع ہے۔کل دوپہر کو بھی سرگودھا اور خوشاب کے کچھ علاقوں میں بادل بن سکتے ہیں۔بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح کے دوران کچھ علاقوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔باقی واللہ اعلم

Sargodha jobs
29/07/2025

Sargodha jobs

29/07/2025

آج دوپہر سے سرگودھا ڈویژن میں بادل بننے کا عمل شروع ہوجائے گا۔جس کی وجہ سے حبس میں کمی آنے کا امکان ہے

28/07/2025

حقیقت یہ ہے کہ ایک غریب شخص تین افراد کا بجلی بل بھرتا ہے۔
ایک اپنا، دوسرا اُن کا جنہیں بجلی مفت میں دی جاتی ہے، اور تیسرا اُن کا جو بجلی چرا لیتے ہیں

27/07/2025

اہلیانِ سرگودھا کو گرین الیکڑک بسوں کا تحفہ

14 اگست کے بعد سے سرگودھا ڈویژن میں 72 الیکڑک گرین بسیں آپریشن شروع کر دیں گی۔

ضلع سرگودھا میں 48، خوشاب میں 12 جبکہ میانوالی اور بھکر میں 6، 6 بسیں چلائی جائیں گی

سرگودھا لاہور روڈ بائی پاس پر 53 کنال اراضی پر ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

الیکڑک گرین بسوں میں طلباء، معذور اور بزرگ شہریوں کےلیے بلا معاوضہ سفر ہو گا جبکہ عام مسافروں کےلیے کرایہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے نصف ہو گا۔

ڈسڑکٹ سرگودھا میں چار روٹس پر
سرگودھا سے ساہیوال
سرگودھا سے سلانوالی
سرگودھا سے بھلوال
سرگودھا سے کوٹمومن

فی روٹ 12 بسیں چلائی جائیں گی۔

Address

SATELLITE TOWN
Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sargodha Information:

Share

Sargodha Info

ہمارا مقصد سرگودھا کی ثقافت ، کاروبار، کھیل ، تاریخی مقامات ، خوبصورت مناظر کو دنیا تک پہچانا ہے تاکہ دنیا ہمارے سرگودھا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جائنے۔