06/09/2025
نعت شریف
پڑھوں میں عمر بھر درود اور سلام آپ پر
خدا نے اپنا خود اتارا ہے کلام آپ پر
ہوئیں ہیں ختم یاں شریعتیں پیعمبروں کی سب
زمیں کے سارے ختم ہو گئے پیام آپ پر
بہار،پھول،پھل حسین وادیاں وغیرہ سب
خدا کی ساری نعمتیں ہوئیں تمام آپ پر
خدائے لم یزل کا دین آپ پر ہوا تمام
یہ قیمتی تمام ہو گیا ہے کام آپ پر
چرند پرند یہ انس و جن زمین اور آسماں
یہ سب درود بھیجتے ہیں صبح و شام آپ پر
خدا نے آپ کا بنایا نور اس طرح سے کچھ
ہوئی ہے دو جہاں کی مطمئن انام آپ پر
ندیم کی ہیں جتنی عزتیں وہ آپ سے ہی ہیں
تو کیوں نہ وار دے یہ عزتیں غلام آپ پر
بی. اے. ندیم