Sargodha Insider

Sargodha Insider Sharing Every News around the Corner

ملک پاکستان کے مشہور خطیب حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب رحمۃ اللہ علیہ انتقال کر گئے 🥺😭جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائ...
04/09/2026

ملک پاکستان کے مشہور خطیب حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب رحمۃ اللہ علیہ انتقال کر گئے 🥺😭
جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

04/09/2026

فیصل شفقت بھٹی مرحوم کا قریبی ساتھ تحصیل ساہیوال کا آصف کھوکھر سی سی ڈی مقابلہ میں شدید زخمی

یہ وہ شخص ہے لوگو جس کو سیز فاںٔر کے بعد 300 دفعہ گرفتار کیا گیا.  6 قاتلانہ حملے ہوۓ.پولیس کے تشدد سے کان کی سماعت بھی ...
04/09/2026

یہ وہ شخص ہے لوگو جس کو سیز فاںٔر کے بعد 300 دفعہ گرفتار کیا گیا. 6 قاتلانہ حملے ہوۓ.پولیس کے تشدد سے کان کی سماعت بھی چلی گںٔی اور اپنی ساری زندگی جیل میں گزار دی۔یہ تمام ظلم سہنے کے باوجود اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا ۔ہم نے عشق کے بہت قصیدے سنے اور پڑھے لیکن اپنی أنکھوں سے جو عشق دیکھا وہ یاسین ملک کا عشق ہے جو اس نے کشمیر کی آزادی سے کیا اور اس عشق کی کوئی انتہا نہیں ہے💔

04/09/2026

گزشتہ رات فروکہ پٹرول پمپ پر سیکورٹی گارڈ کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے والے فروکہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی الطاف کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ڈی پی او سرگودہا توقیر محمد نعیم نےکہا ہے کہ بدمعاشی کلچر کو نہیں چلنے دوں گا چاہے وہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ہی کیوں نہ ہوں قانون سے بالاتر کوئی نہیں اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

04/09/2026

‏لاہور، شادمان:‏ٹریفک وارڈن کی بیچ سڑک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش، حادثے میں وارڈن سلطان اور نوجوان زخمی، زخمی نوجوان زین بعد ازاں ہسپتال میں چل بسا۔ ٹریفک اہلکار کی مدعیت میں جانبحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ،ذرائع

04/09/2026

محکمہ ایکسائز پنجاب میں کرپٹ سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 22 ایکسائز انسپکٹروں اور عملے کو معطل کر دیا گیا

04/09/2026

اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کاروائیاں، اہم افسران رشوت لیتے رنگوں ہاتھوں گرفتار

◀️سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ پولیس لودھراں امیر حیدر، سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن خان گڑھ ضلع مظفرگڑھ حاجی احمد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️آڈٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر خانیوال اورنگزیب قریشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️اے ایس آئی پولیس اسٹیشن سٹی شاہ کوٹ شرافت علی، اے ایس آئی پولیس اسٹیشن فاضل پور ضلع راجن پور ظفر بخاری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️لیبر انسپکٹر شیخوپورہ غلام مرتضی فیکٹری کی رجسٹریشن کرنے کیلئے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️سینئر کلرک محکمہ ماحولیات گجرات عابد حسین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان انتظار میو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️فاریسٹ مینجر محکمہ جنگلات بہاولپور محمد احمد یوسف رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

◀️انسپکٹر پی ایچ اے لاہور بلال اشفاق رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

04/09/2026
چارسدہ میں میٹر ریڈر  کی بے حسی 80 سالہ بابا نور حسن کی موت پر ختم ہوا۔آج ایک 80 سالہ ضعیف اور غریب ریٹائرڈ چوکیدار نور ...
03/09/2026

چارسدہ میں میٹر ریڈر کی بے حسی 80 سالہ بابا نور حسن کی موت پر ختم ہوا۔
آج ایک 80 سالہ ضعیف اور غریب ریٹائرڈ چوکیدار نور حسن چارسدہ میں واقع پیسکو کے سنسان دفتر میں کرسی پر ٹڑپتا رہا اور عملہ انسانیت کو بھلا کر دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
محکمہ تعلیم کے اس سابق ملازم کے گھر جب پچاس ہزار روپے کا بل اور جرمانہ بھیجا گیا تو ان کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے بھی نہیں تھے۔ ان کے بھائیوں نے ترس کھا کر ان کے گھر پر ایک چھوٹا سولر پینل لگایا تھا تاکہ بجلی کا بل ان کے کمزور کندھوں پر بوجھ نہ بنے مگر پیسکو اہلکاروں نے بغیر کسی جواز کے پچاس ہزار کا بل تھوپ دیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ میٹر ریڈر فیاض ان سے جرمانہ ختم کرنے کے بدلے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا جس کی ادائیگی بابا کی استطاعت سے باہر تھی۔
بدھ کی صبح بابا نور حسنجب اپنا بل کم کرانے پیسکو دفتر پہنچے تو وہاں مذکورہ میٹر ریڈر سے تکرار ہوئی اور اس دوران ایس ڈی او کے دفتر میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پیسکو عملہ بابا کی مدد کرنے کے بجائے دفتر چھوڑ کر نکل گیا اور وہ 15 منٹ تک وہیں فرش پر تڑپتے رہے۔ جب لوگ اندر پہنچے تو بابا نور حسن کی روح پرواز کر چکی تھی۔
واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو میٹر ریڈر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
حکومت اور اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ وہ پیسکو کے آڈٹ اور بلنگ کے فرسودہ نظام کی مکمل اصلاح کریں تاکہ آئندہ کسی اور غریب کا بوڑھا باپ اس بے حسی کی بھیٹ نہ چڑھے.

منڈی بہاءالدین: شوگر مل روڈ عید گاہ کے قریب صفدر مکینک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
03/09/2026

منڈی بہاءالدین: شوگر مل روڈ عید گاہ کے قریب صفدر مکینک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

Address

London
10040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha Insider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category