Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل

  • Home
  • Pakistan
  • Sargodha
  • Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل

Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل The Official page of Grand Ayatollah Muhammad Hussain Najafi
آيۃ اللہ العظمٰی محمد حسین نجفی کا آفیشل فیس بک پیچ۔
(1)

18/05/2026
ہاتھ پاؤں کا پردہ سوال: آپ کے نزدیک عورت کا نامحرم کے سامنے ہاتھ پاؤں چھپانے کا کیا حکم ہے ؟ اس کا چھپانا واجب ہے یا نہی...
08/05/2026

ہاتھ پاؤں کا پردہ
سوال: آپ کے نزدیک عورت کا نامحرم کے سامنے ہاتھ پاؤں چھپانے کا کیا حکم ہے ؟ اس کا چھپانا واجب ہے یا نہیں ؟
جواب: جوڑ کلائی سے آگے انگلیاں ہوتی ہیں۔ ان کا ظاہر کرنا یا پاؤں کی پشت کا ظاہر کرنا یقیناً جائز ہے۔
حوالہ: دینی مذاکرے جلد اول صفحہ نمبر 74٫75

سادات پر صدقہسوال: کیا سید کے لیے واجبی صدقہ حرام ہے اور عام صدقہ حلال ہے ؟جواب: بالکل ایسا ہی ہے۔ واجبی صدقہ یعنی زکوٰۃ...
07/05/2026

سادات پر صدقہ
سوال: کیا سید کے لیے واجبی صدقہ حرام ہے اور عام صدقہ حلال ہے ؟
جواب: بالکل ایسا ہی ہے۔ واجبی صدقہ یعنی زکوٰۃ غیر سادات کی سادات پر حرام ہے اور فطرانہ بھی حرام ہے۔ مستحبی صدقہ کھانے میں کوئی اشکال نہیں۔
حوالہ: دینی مذاکرے جلد اول صفحہ نمبر 120,121

حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے جسم اطہر پر زخم ۔۔۔آیتہ اللہ العظمی الحاج الشیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ ...
03/05/2026

حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے جسم اطہر پر زخم ۔۔۔

آیتہ اللہ العظمی الحاج الشیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔۔

بدن زخموں سے نڈھال ہوگیا تھا قدرے سستا رہے تھے کہ اچانک ایک شقی نے پیشانی اقدس پر پتھر مارا جسکی وجہ سے خون نکلا امام عالی مقام نے کرتہ کا دامن اٹھایا کہ خون پونچھیں کہ اسی اثنا میں ایک سہ شعبہ تیر فراٹے لیتا ہوا آیا اور آنجناب ع کے سینہ بے کینہ میں پیوست ہو گیا تیر کا لگنا تھا کہ امام علیہ السلام نے پڑھا ۔۔ںسمہ اللہ و بااللہ علی ملت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ ۔۔پھر آسمان کی طرف سر بلند کر کے کہا ۔۔بارالہا تو جانتا ہے کہ یہ لوگ ایسے شخص کو قتل کر رہے ہیں کہ اس وقت تمام روئے زمین پر اس کے سوا اور کوئ فرزند رسول نہیں ہے ۔
تیر سہ تھو اور سینہ بے کینہ کے آر پار ہو ہوگیا تھا اس لئے امام نے ہر چند کوشش کی مگر سامنے کی طرف سے نہ کھینچ سکے اور جھک کر پشت کی طرف سے کھینچا اب خون جوش مار کر نکلا امام نے نیچے ہاتھ رکھ لیا جب چلو لبریز ہو گیا تو آسمان کی طرف پھینک دیا مگر ایک قطرہ بھی واپس نہ آیا پھر دوبارہ نیچے ہاتھ رکھا جب بھر گیا تو سر۔ و ریش مبارک کو خضاب کیا اور فرمایا ۔۔میں اس طرح اپنے خون کا خضاب لگا کر اپنے جد نامدار کی بارگاہ میں حاضر ہوں گا اور جا کر عرض کروں گا یا رسول اللہ ۔۔مجھے فلاں فلاں نے شہید کیا ۔۔

سعادت الدارین فی مقتل الحسین صفحہ 432
مصنف آیتہ اللہ العظمی الحاج محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ

تحریر ۔۔۔ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

حضرت سکینہ بنت الحسین علیہ السلام کا زندان شام میں ایک عجیب خواب دیکھنا ۔۔۔آیتہ اللہ العظمی الشیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صا...
29/04/2026

حضرت سکینہ بنت الحسین علیہ السلام کا زندان شام میں ایک عجیب خواب دیکھنا ۔۔۔

آیتہ اللہ العظمی الشیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب سعادت الدارین میں تحریر فرماتے ہیں کہ

ہمیں زندان شام میں قیام کئے ابھی چوتھا دن تھا کہ میں روتی رہی اور بڑی دیر سے سوئ سوتے ہی خواب دیکھا کہ پانچ نورہ ناقاوں سے پانچ بزرگوار اترے حضرت آدم صفی اللہ ۔حضرت ابراہیم خلیل اللہ ۔حضرت موسی کلیم اللہ ۔حضرت عیسی روح اللہ اور حضرت محمد حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور پانچ عماریاں اتریں جن میں سے ایک حضرت حوا ام البشر ۔دوسری جناب آسیہ بنت مزاحم ۔تیسری میں اپنی جدہ پاک کا تزکرہ کیا
اس خواب کے آخر میں ہے کہ ایک مستور کو ہودج میں دیکھا جس نے شدت غم سے اپنا ہاتھ سر پر رکھا ہوا ہے میں نے پوچھا یہ معظمہ کون ہیں ؟ مجھے بتایا گیا کہ تمھاری جدہ حضرت فاطمتہ زہراء سلام اللہ علیہا ہیں پس میں جلدی انکی خدمت میں حاضر ہوئی اور جاکر سامنے کھڑی ہو گئ اور روتے ہوئے عرض کیا
آئے اماں جان ۔۔بخدا لوگوں نے ہمارے حق کا انکار کیا ۔ائے اماں لوگوں نے ہماری جمعیت کو پراگندہ کردیا ہماری حرمت کا خیال نہ کیا آئے اماں لوگوں نے ہمارے بابا حسین ع کو شہید کر دیا
میری یہ فریاد سن کر خاتون قیامت نے فرمایا ۔۔ائے سکینہ خاموش ہو تو نے میرے قلب حزیں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے یہ دیکھو تمھارے بابا حسین ع کی قمیض ہے جب تک میں اسے لے کر بارگاہ ایزدی میں پیش نہ ہوں اس وقت یہ مجھ سے علحیدہ نہیں ہو سکتی

سعادت الدارین فی مقتل الحسین صفحہ 511 تصنیف حضرت آیتہ اللہ العظمی الحاج محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ ۔۔
یہ روایت ۔انوار نعمانیہ ۔نفس المہموم میں بھی ہے

تحریر ۔۔۔ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

آیۃ الله العظمیٰ نجفی (اعلی الله مقامہ) کی جوانی کی ایک یادگار تصویر۔التماس برائے سورۂ فاتحہ و الاخلاص۔
27/04/2026

آیۃ الله العظمیٰ نجفی (اعلی الله مقامہ) کی جوانی کی ایک یادگار تصویر۔
التماس برائے سورۂ فاتحہ و الاخلاص۔

Address

Sultan-ul-Madaris
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share