
01/09/2022
مسلم لیگ ن کیلئے بڑا سیاسی نقصان
پنجاب کی سیاست کے اہم نام، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
31 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کیلئے بڑا سیاسی نقصان، پنجاب کی سیاست کے اہم نام، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی۔ این اے 117 ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طارق باجوہ نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 69 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
(جاری ہے)