09/08/2023
بھوآنہ پٹرولنگ پولیس کے شیر جوان سمیت سولہ مسلح افراد کا دو ہمساۓ گھروں پر دھاوا
دوعورتوں سمیت 9 افراد زخمی
رپورٹ محمد رفیق مغل
پٹرولنک پولیس کے شیر جوان فضل عباس سمیت سولہ مسلح افراد نے تقریبا رات دس بجے ٹینکی بازار بھوانہ کے عابد حسین اور عمران حیدر کے گھروں کی چادر وچار دیوار کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھروں میں داخل ہوکر ٹوکہ ،چھری ، ہنٹر، اور سوٹوں کے وار کر دو عورتوں سمیت 9 افراد کو شدید زخمی کر دیا جن میں دو مہمان مرد، و،زن کو بھی معاف نہ کیا اور زخمی کر دیا
وجہ عناد ،،
الزام علیہان محمد اسلم وغیرہ نے نکاسی نظام ٹھیک ہونے کے باوجود گلی میں گندا پانی چھوڑ رکھا تھا عمران و عابد نے اسلم کے داماد کو پولینڈ فون کیا کہ اپنے سسرال کو سمجھاٶ داماد کو شکایت کرنے کا مزہ چکھانے کے لٸے پڑولنک پولیس کے شیر جوان نے اپنے مسلح آدمیوں کے ساتھ عمران اور عابد کے گھروں کی دیواریں پھلانک کر داخل ہوکر ٹوکہ ہنٹر اور سوٹوں کے وار کر کے دوعورتوں سمیت 9 افراد کو شدید زخمی کردیا اور آٸندہ شکاٸت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوۓ فرار ہو گٸے
عابد ، اور عمران نے آٸی جی پولیس پنجاب آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے انصاف کی پر زور اپیل کی ہے