Abdul Aziz Tauhidi Official

Abdul Aziz Tauhidi Official مرکزی اشاعت التوحیدوالسنہ مبھارےخان (سرگودھا)
پاکستان

02/06/2025

آج ان شاءاللہ بندیال شہر میں مرشد محترم
علامہ کلیم اللہ خان ملتانی کی امدمبارک

سوال یہ ہے کہ گوشت کہاں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔جواب یہ ہے کہ کلیم اللہ خان ملتانی کے مخالفین نے تناول فرمایا کراچی پورٹ پہ 14ہزار گد...
05/05/2025

سوال یہ ہے کہ گوشت کہاں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔جواب یہ ہے کہ کلیم اللہ خان ملتانی کے مخالفین نے تناول فرمایا
کراچی پورٹ پہ 14ہزار گدھوں کی کھالیں چائینہ ایکسپورٹ ہوتے ہوے پکڑی گئیں۔۔۔۔

05/05/2025

پیر علامہ کلیم اللہ خان ملتانی کا شاندار خطاب بمقام تلہ گنگ

23/04/2025

یہ مرکزی والو کا ہی جگرا ہے کہ اتنی سخت تقریر کو سرعام اپنے ٹریکٹروں پہ چلانا ،،،،،🤲💪❤

22/04/2025

جمیعت اشاعت التعویز والوں کو اپنے موقف کا علم بھی نہیں
یاد رہے علامہ عصمت اللہ خان صاحب جمیعت اشاعت کے ہیں

مؤرخ لکھے گاہمیں حکم جہاد کا تھالیکن ہم نے کوک، پیپسی، کے ایف سی توڑنے پر اکتفا کیا
20/04/2025

مؤرخ لکھے گا
ہمیں حکم جہاد کا تھا
لیکن ہم نے کوک، پیپسی، کے ایف سی توڑنے پر اکتفا کیا

17/04/2025
10/12/2023
02/07/2023

مولانا عصمت اللہ خان کو چاہیے کہ اپنے باپ کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں اور علامہ کلیم اللہ خان کی امارت میں مشن کو پھیلائیں تاکہ ٹیشی پوشی جیسے دو رگے ملاؤں کا کاروبار اور روزی روٹی بند ہوسکے۔

02/07/2023
عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیت مفسر قرآن امام انقلاب تاریخ حق گوئی وبےباکی کی بےمثال شخصیت قافلہ حریت وجہاد کے نڈر سپاہی...
01/05/2023

عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیت مفسر قرآن امام انقلاب تاریخ حق گوئی وبےباکی کی بےمثال شخصیت قافلہ حریت وجہاد کے نڈر سپاہی اور شمع و رسالت کے کروڑوں پروانوں کے دلوں کی دھڑکن علامہ احمد سعید خان صاحب ملتانی رح 2 مئی بروز سوموار 2011 کو کبیروالا پاکستان میں انتقال فرما گۓ تھے اناللّه واناعلیه راجعون
علامہ احمد سعید خان ملتانی رح نے جرات و بےباکی اور حق گوئی و مردانگی کی وہ روشن مثالیں قائم کیں .جن سے تاریخ اسلامی کے ابطال اور عبقریوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ان کے اندر ایک دل دھڑکتا تھا جس نے عمر بھر مصلحتوں و مفادات سے سمجھوتہ گوارہ نہ کیا . اس نے توحید و سنت کی خالص دعوت کو ایک نۓ انداز اور ایک نۓ اصلوب سے پیش کر کے تاریخ دعوت و عزیمت میں ایک نیا باب رقم کیا .اس نے باطل عقائد کا پوسٹ مارٹم کرنے کا جب فیصلہ کیا تو تمام خطرات سے بے نیاز ہو کر اس میدان میں امام احمد بن حنبل رح و امام ابو حنیفہ رح اور امام ابن تیمیہ کی جانشینی کا حق ادا کر دیا .وہ ایک مجاھد کی طرح زندہ رہا اس کی گرج وللکار سے باطل کے ایوان اور درودیوار لرزاں ترساں رهتے تھے
حضرت علامہ صاحب رح حق کے بیان کے لئے ایک تیغ بے نیام تھے .ان کے پرتاثر اور مدلل خطبات کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرک و بدعات کی تاریکیوں سے نکل کر توحید و سنت کے نور سے سرفراز ہوئے وہ جہاں بھی جاتے نوجوان حضرت علامہ صاحب رح کے والہانہ نعروں کے ساتھ انکا استقبال کرتے .انکی جدائی سے ملت اسلامیہ ایک بہت بڑی علمی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے .انکی وفات موت العالم کی مصداق ہے . افسوس کے علوم و معارف کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر خشک ہو گیا جس کے دامن میں چمکدار موتیوں کی ایک دنیا آباد تھی . جنازہ میں شامل لاکھوں سوگوار کی موجودگی سے معلوم ہوتا تھا کہ علامہ مرحوم اپنے کردار و عمل اور اپنی دینی خدمات کی بدولت ہردلعزیز تھے . لاکھوں افراد دوردراز سے اپنے آنسوؤں کا نذرانہ لئے علامہ مرحوم کو الوداع کہنے آۓ تھے انکا جنازہ جانشین امام انقلاب علامہ ابن علامہ خان کلیم اللّه خان سعید ملتانی نے پڑھایا
امام احمد بن حنبل رح نے فرمایا تھا کہ ہمارے حق و صداقت کا ثبوت ہمارے جنازے دیں گے . معلوم ہوتا تھا کہ علامہ مرحوم کے جنازے نے انکی عظمت و حق و صداقت کا کھلا ثبوت فراہم کر دیا علامہ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا .علامہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی میں باطل کو کسی بھی شکل میں قبول نہ کرنے کی قسم کھا رکھی تھی
جن کی گردن سواۓ وحدہ لا شریک کے کسی کے آگے نا جھکی

قرانی علوم سے رشد و ہدایت کی کرنیں بکھیرنے والے حضرت علامہ ملتانی رح نے 2 مئی 2011کو آخری سانس لیا اور دنیا سے سرخروئی کا تبسم لیے رخصت ہوۓ اس شخصیت کی مرگ ناہگانی کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے گویا


دنیاۓ خطابت میں بڑے بڑے خطیبوں نے اپنا لوہا منوایا اور دنیاۓ علم پر اپنی چاپ چھوڑ گۓ کچھ مقررین نے سیرت کو اپنا موضوع بنایا ، کچھ نے تاریخ کے دلچسپ واقعات لوگوں تک پہنچاۓ ، کچھ نے انبیا اکرام (ع) کی روحانی داستانوں سے لوگوں کے دلوں کو موم کیا اور کچھ نے صحابہ اکرام (رض) کی ولولہ انگیز ایمانی قربانیوں پر روشنی ڈالی لیکن ایک ایسا خطیب جس نے ہر علم میں غوطہ زن ہو کر تشنگان علم کے اوپر وہ یاقوت اور جوہر بکھیرے کے اگر انکا احاطہ کیا جاۓ تو مجلدات کا ڈھیر لگ جاۓ گا وہ حضرت علامہ رح کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے ایک زمانہ تھا کے پاکستان کے تمام شہروں کی گلیوں میں حضرت علامہ صاحب رح کی سریلی آواز کونجتی تھی اور خاص طور پر پنجاب کی گلیاں حضرت رح کی پرشوکت تقریر سے گونجتی تھیں توحید بیان کرنے میں ملک گیر شہرت رکھتے تھے. آپ نے اعلی درجے کی توحید بیان کی دعا ہے اس ذات اقدس کے دربار میں کے وہ ذات اقدس حضرت علامہ احمد سعید خان ملتانی رح کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرماۓ آمین یا رب العالمین

Address

Mubary Khan (sargodha)
Sargodha

Telephone

+923007185828

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Aziz Tauhidi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdul Aziz Tauhidi Official:

Share