29/04/2026
السلام علیکم ، سرگودھا کی تحصیل ساہیوال اور فروکہ کی عوام سے گزارش ھے کہ اپنے علاقہ کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی جائے فروکہ سے جو ٹائم لاھور جاتے ہیں میں اکثر ان ٹائم میں سفر کرتا ھوں کیونکہ میں لاھور ھوتا ھوں اور اکثر میرا آنا جانا انہی ٹائموں پر ھوتا ھے آج میں اپنی فیملی کے ساتھ لاھور سے واپس آ رھا تھا اس ٹائم پر جو فروکہ سے صبح 9 بجے لاہور جاتا ھے اور واپسی 5 بجے ھوتی ھے آج بہت دکھی دل سے یہ پوسٹ لکھ رھا ھوں جب گاڑی لاھور سے نکلی بابو صابو انٹرچینج کراس کیا ھی تھا تو ایک بھائی اٹھ کر کنڈیکٹر کے پاس آئے اور پانی مانگا تو کنڈیکٹر نے کہا آدھا گھنٹہ بعد ملے گا اس نے دوسری بار پھر مانگا تو کنڈیکٹر نے کہا گرم ھے بھائی نے پھر کہا کہ گرم ھی دے دو مریض ھے اس کو پتھری کا مسئلہ ھے تو کنڈیکٹر نے سخت لہجے میں کہا کہ اتنا ضروری تھا تو اڈا سے پانی کی بوتل لے لیتے حتی کہ اس کو پانی نہ دیا گیا ایک سواری کے پاس پانی تھا اس سواری نے اس بھائی کو پانی دیا اس طرح پھر جب موٹر وے سے گاڈی اتری تو جی ٹی روڈ پر لکسیاں ٹول پلازہ آتا ھے پھر ایک بھائی نے پانی مانگا تو کنڈیکٹر نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر پانی نہیں دیتے اب تیسری بار ایک اور بھائی نے پانی مانگا تو جب کنڈیکٹر نے انکار کیا تو ڈرائیور نے کنڈیکٹر کو کہا کہ یار گرمی کا موسم ھے پیاس لگتی ھے پانی دو تب کنڈیکٹر نے بوتل نکال کر دی اب آپ صورتحال دیکھیں کہ ھم مسلمان ہیں اور جب محرم الحرام کا مہینہ آتا ھے تو سبیلیں لگاتے ہیں لیکن مریض کو یا مسافروں کو پانی نہیں دے سکتے تو میری اس تحریر کا مقصد ھے کہ یہ تحریر گاڑی کے مالک تک پہنچنی چاہیئے تا کہ وہ اپنے کنڈیکٹر کو کچھ سمجھا دیں۔
محمد سدیس نزیر