24/08/2026
🚨 بریکنگ نیوز | سید پور میں شیر کی آمد
اسلام آباد کے ماڈل ویلج سید پور میں رات گئے مبینہ طور پر شیر گلیوں میں گھومتا رہا۔ شیر نے ایک پالتو کتے پر حملہ کرکے اسے مار ڈالا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں نے خوف کے باعث گھروں کے دروازے بند کر لیے اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔
شہریوں کا متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو محفوظ طریقے سے آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔ 🦁