05/10/2025
ٹیچرز ڈے کے موقع پر اگر کسی استادِ کامل کا ذکر ہو تو سب سے بلند مقام *حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے "معلمِ انسانیت" بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ نے نہ صرف علم دیا بلکہ کردار، اخلاق، عدل، رحم اور سچائی کی عملی تعلیم دی۔ آپ ﷺ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کا چراغ جلایا، غلاموں کو عزت دی، عورتوں کو مقام دیا، اور انسانیت کو مقصدِ حیات سکھایا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات آج بھی دنیا بھر کے اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کیونکہ آپ ﷺ نے دلوں کو علم سے روشن کیا اور انسان کو انسانیت کا شعور بخشا۔ اساتذہ کے لیے آپ ﷺ کی زندگی ایک مکمل نصاب ہے۔