10/09/2026
ہفتے کے روز سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔اتوار اور سوموار کے روز بارش کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔سوموار کی رات سے منگل کی صبح کے دوران سرگودھا ڈویژن میں اس سپیل کا پہلا تگڑا راؤنڈ لگنے کی توقع ہے۔یہ سپیل سرگودھا ڈویژن میں تین چار دن تک موجود رہے گا۔امید ہے کہ سرگودھا ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں ایک سے دو اچھی بارشیں ہو جائے گی اور رات کا موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔دن کو بھی اب موسم آہستہ آہستہ کروٹ بدلے گا۔ان شاءاللہ