Bhagtanwala News

Bhagtanwala News بھاگٹانوالہ اور گردونواح کی خبروں کے لئے ہمارا پیج فالو کریں

🕋 عمرہ کی سعادت مبارک ہو! 🕋 عبدالحنان اسلم کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔د...
10/07/2025

🕋 عمرہ کی سعادت مبارک ہو! 🕋
عبدالحنان اسلم کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ یہ سفرِ مقدس آپ کے لیے
رحمتوں، برکتوں، مغفرت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ بنے۔
رب کریم آپ کا یہ سفر قبول فرمائے اور بار بار بلائے۔
آمین

"ٹرک نے کہا: رکاوٹیں تو صرف کمزوروں کے لیے ہوتی ہیں!پاکستانی ٹرانسپورٹ – جدت اور جھٹ پٹ کا امتزاج!"
10/07/2025

"ٹرک نے کہا: رکاوٹیں تو صرف کمزوروں کے لیے ہوتی ہیں!

پاکستانی ٹرانسپورٹ – جدت اور جھٹ پٹ کا امتزاج!"

سی سی ڈی انچارج سرگودھا ملک محمد نواز اعوان         #بھلوال      #سرگودھا
09/07/2025

سی سی ڈی انچارج سرگودھا
ملک محمد نواز اعوان

#بھلوال #سرگودھا

ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹ...
09/07/2025

ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔

یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔

اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی کیریئر بیوروکریٹ صبا اصغر علی اس سے قبل صوبائی اور وفاقی سطح پر مختلف انتظامی اور پالیسی ساز عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

شاہپور صدر:شاہ پور کے قصبہ جلالپور جدید میں توہین انبیاء و اصحاب رضوان اللہ اجمعین پر مشتمل اشعار پڑھنے پر ذاکر شبیہہ ال...
04/07/2025

شاہپور صدر:شاہ پور کے قصبہ جلالپور جدید میں توہین انبیاء و اصحاب رضوان اللہ اجمعین پر مشتمل اشعار پڑھنے پر ذاکر شبیہہ الحسن اور اس کے ساتھیوں پر تھانہ شاہ پور صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

01/07/2025

وفاقی حکومت نےپٹرول 8 روپے 36 پیسے فی لٹر ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا ۔

تیز رفتار ڈمپر نے ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے لکسیاں ٹول پلازہ کے کیبن کو ٹکر مار دی۔اس حادثے میں ٹول پلازہ کا ورکرساجد...
30/06/2025

تیز رفتار ڈمپر نے ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے لکسیاں ٹول پلازہ کے کیبن کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں ٹول پلازہ کا ورکرساجد خان ولد علی خان سکنہ: شہباز خیل، میانوالی عمر: 36 سال
شدید زخمی ہو گا

لاہور سرگودہا روڑ پر ٹرک اور ڈمپر میں تصادم ایک شخص ہلاک دوسرا  شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مزدا ٹرک نمبر 191-SGI سرگودھا...
30/06/2025

لاہور سرگودہا روڑ پر ٹرک اور ڈمپر میں تصادم ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق مزدا ٹرک نمبر 191-SGI سرگودھا سے لاہور جا رہا تھا، جو 81 چک کے قریب خراب ہو کر سڑک کنارے کھڑا تھا کہ عقب سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر نمبر 7679-LES آ کر ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈمپر کا ڈرائیور شرافت علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اورحیدر علی ولد محمد حسین شدید زحمی
ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی بھاگٹانوالہ ہاسپٹل منتقل کر دی اور زخمی ہونے والے پی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا گیا

سرگودھا سپیشل آپریشنز سیل پولیس کی اب تک کی سب سے بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری نوازش علی ہنجرا عرف پھلو گرف...
30/06/2025

سرگودھا سپیشل آپریشنز سیل پولیس کی اب تک کی سب سے بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری نوازش علی ہنجرا عرف پھلو گرفتار
سرگودھا ...آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر قیادت اسپیشل آپریشنز سیل سرگودھا نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عرصہ دراز سے پولیس کومطلوب انتہائی خطرناک اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے ملزم اشتہاری نوازش پھلو کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے تعاون سے بذریعہ انٹرپول اسپین میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ، ملزم کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے پاکستان لایا جائے گا اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی چالاک ہو جہاں کہیں بھی روپوش ہو پولیس اس کو ڈھونڈ نکالے گی اور وہ بمطابق قانون اپنی کی سزا ضرور بھگتے گا سپیشل اپریشن سیل اب تک 128 مفرور ملزمان کا سراغ لگا چکا ہے جن میں سے پندرہ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ باقی ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد پاکستان لا کر عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا..

29/06/2025

📍 مین بازار بھاگٹانوالہ – عوامی مسائل کا مرکز

یہ ہے مین بازار بھاگٹانوالہ، جہاں سے روزانہ
✅ ہزاروں افراد
✅ سینکڑوں موٹر سائیکل، رکشے، اور گاڑیاں گزرتی ہیں۔

مگر افسوس!
🚫 پچھلے دو سال سے یہ سڑک تباہ حالی کا شکار ہے۔
🚧 گندے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر جمع رہتا ہے،
جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیلتا ہے — راہگیروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔

☔ تھوڑی سی بارش کے بعد یہاں دو ماہ تک پانی کھڑا رہتا ہے۔

🔈 الیکشن میں پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے رہنما کہاں ہیں؟
ووٹ کے بعد عوام کو اس حال پر چھوڑ دینا کہاں کا انصاف ہے؟

📣 عوام سوال کر رہی ہے — وعدے کہاں گئے؟

26/06/2025

پنجاب کے فائلر علاقوں میں خوب بارش اور نان فائلر علاقوں میں بادل تو دور ہوا بھی داخل نہیں ہو گی۔
😂

کمپنی باغ سرگودھا کے بیرون انتظامیہ کی طرف سے لگایا جانے والا ماڈل ریڑھی بازار پری مون سون کی ایک بارش کا زور نہ سہہ سکا...
26/06/2025

کمپنی باغ سرگودھا کے بیرون انتظامیہ کی طرف سے لگایا جانے والا ماڈل ریڑھی بازار پری مون سون کی ایک بارش کا زور نہ سہہ سکا۔

Address

Bhagtanwala
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhagtanwala News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhagtanwala News:

Share