09/10/2025
کوٹ مومن چوکی بھاگٹ روڈ پر واقع
خوشحالی بنک کے سامنے ورکشاپ میں کھڑی GLI کار کو آگ لگ گئی۔
ضلع سرگودھا کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ مومن موٹر وے ایم 2 کا سب سے اہم ایریا کوٹ مومن اکثر اس ایریا میں بہت بڑے بڑے مسائل بن رہے ہوتے ہیں کبھی کسی گاڑی کو آگ لگ گئی کبھی کوئی ایکسڈنٹ ہو گیا لیکن ہمارے پاس 1122 کا دفتر تو مل گیا لیکن ابھی تک جدید فائیر بریگیڈ گاڑی نہی ملی کافی دفعہ پہلے بھی اس معاملے کو ہائی لائٹ کر چکے لیکن کسی کو کوئی فکر نہی متعدد بار ریکویسٹ کی گئی لیکن عملدرآمد زیرو
خدانخواستہ کوٹ مومن میں کسی بازار میں آگ لگ جائے تو کیا ہو گا جدید آلات پر مشتمل فائیر بریگیڈ کی گاڑی پہلے تو ہے نہی پرانی گاڑی کے پہنچتے پہنچتے سب کچھ خدانخواستہ ختم ہو جائے گا اور 1122کی گاڑی سرگودھا سے آئے گی آدھے گھنٹے کے بعد اگر فائیر بریگیڈ کی گاڑی فارغ ہوئی تو ؟
تاجر برادری اور اندرون شہر کوٹ مومن کے سب بازاروں کے سینٹر میں ایک فائیر بریگیڈ کا سیکشن پوائنٹ لگوایا گیا مسلم بازار میں لیکن ابھی تک اس کو مکمل طور پر فعال نہی کیا گیا جس سے اندرون شہر تاجر برادری اور اندرون شہر خوف وہراس میں رہتے ہیں گرمی کے دنوں میں کسی بھی وقت کسی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تو کیسے آگ ر قابو پایا جائے گا
مقامی سیاسی لیڈران سے اعلیٰ افسران سے اور خاص طور سیکٹری پنجاب اور کمیشنر سرگودھا سے ریکویسٹ ہے کہ فوری طور پر تحصیل کوٹ مومن میں ایک جدید فائیر بریگیڈ کی گاڑی دی جائے اور مسلم بازار میں جو فائیر بریگیڈ کا سیکشن پوائنٹ لگوایا گیا ہے سب بازاروں کے لیے اس کو مکمل فعال کیا جائے
AC Kot Momin Apna shehr Kot momin
منجانب اہلیانِ کوٹ مومن شہر اور اہلیان تاجران کوٹ مومن