10/01/2025
*دسمبر کے آخری دن ہیں*
ابھی کچھ دن باقی ہیں
کیلنڈر پر تاریخ تبدیل ہونے میں
چلو مڑ کےدیکھیں ہم
کہیں کچھ کھو دیا ہم نے
کہیں کچھ پا لیا ہم نے
کہیں دل نے بغاوت کی کہیں ہم نے وضاحت دی
یہ سارا کھیل ہے وقت کا یہ جو پانا اور کھونا ہے
یہ سب برابر ہے
حسابِ زندگی دیکھیں تو آخر میں خسارہ ہے
کہ وقت کے ہاتھ میں ہی سب لگامیں ہیں
ہم فقط دیکھتے اور سنتے تو ہیں
لیکن
ہمارے اختیار میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا مگر
امید لیے ہم صبر کا دامن تھام لیتے ہیں
کہ ربِ کائنات ہم گرتوں کو یوں گرنے نہیں دیتا
ابھی ہم میں امیدوں کےچراغ جلتے ہیں
ابھی ہم زندہ ہیں اورزندگی کے ساتھ چلتے ہیں
🖤🍁great thing about.