city Lahore TV HD

city Lahore TV HD reporting khabren

07/04/2025

06/04/2025

Multan

29/03/2025

سوٹ نہ سینے پر درزی کی ٹانگیں توڑ دی

پی آر نمبر: 271/2025فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،ہیڈ کواٹرز اسلام آبادوزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث جج...
18/03/2025

پی آر نمبر: 271/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اہلکاروں کی پزیرائی

وزیرِاعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا

عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔

ججہ گینگ متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور سمندر کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے

یورپ داخلے کی کوشش میں کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی

وزیرِاعظم کو ڈی جی ایف آئی اے جان محمد کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کاروائیاں تیز کرنے پر زور دیا

ترجمان ایف آئی اے

شرپسندی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی بریفنگ دی اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کے ح...
18/03/2025

شرپسندی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی بریفنگ دی اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے، دامن دشمنوں سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم اے جے کے، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے، محسن نقوی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔

اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کر رہے ہیں، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکاء کو بریفنگ دی، آرمی چیف نے 50 منٹ تک گفتگو کی اور ملک کی سکیورٹی صورتحال اور امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں فورسز کی کارروائیوں ، کامیابیوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ تک بریفنگ دی، آرمی چیف کی شرکاء کو بریفنگ کے بعد 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کمیٹی سے خطاب کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا

بلوچستان میں گندم کے سبز خوشوں کو بھون کر کھانے کی ایک قدیم روایت ہے، جسے "آوُو" کہا جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں ...
18/03/2025

بلوچستان میں گندم کے سبز خوشوں کو بھون کر کھانے کی ایک قدیم روایت ہے، جسے "آوُو" کہا جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔ پہلے گندم کے خوشوں کو آگ کے شعلوں پر ہلکی آنچ میں بھونا جاتا ہے، پھر مزید آگ پر رکھ کر پکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہاتھوں سے رگڑ کر چھلکے الگ کیے جاتے ہیں اور بڑے مزے سے کھایا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک لذیذ دیسی خوراک ہے بلکہ بلوچستان کی ثقافت اور روایات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

*بارکھان،**بارکھان نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، روڈ پر کام کرنے والے لوڈر ٹریکٹر کو نظر آتش کردیا، لیویز ذرائع**بارکھان، ...
18/03/2025

*بارکھان،*
*بارکھان نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، روڈ پر کام کرنے والے لوڈر ٹریکٹر کو نظر آتش کردیا، لیویز ذرائع*

*بارکھان، بارکھان کے علاقہ گامبرک دولواہی کی طرف بننے والے روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک لوڈر ٹریکٹر کو نظر آتش کردیا، لیویز ذرائع*

*بارکھان، لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف رونہ، لیویز ذرائع*

قلات بینچہ کے مقام پر زامیاداورٹرک کے درمیان تصادم دو افراد زخمی ہوےُ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
18/03/2025

قلات بینچہ کے مقام پر زامیاداورٹرک کے درمیان تصادم
دو افراد زخمی ہوےُ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا

*کوئٹہ/ بریکنگ نیوز**بروری کے علاقے کرانی میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکہ**ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ**دھماکے ...
17/03/2025

*کوئٹہ/ بریکنگ نیوز*

*بروری کے علاقے کرانی میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکہ*

*ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ*

*دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 7 اہلکاروں کی زخمی ہونے کے اطلاعات*

*دھماکہ خیز موادروڈ کنارے نصب تھا ،پولیس*

17/03/2025

جعفر ایکسپریس واقعہ

بھاگ کر جان بچانے ولا مسافر کا مچھ میں میڈیا سے گفتگو
تقریبآ 70 سے 80 لاشیں وہاں پر پڑے ہوئے ہیں جبکہ ٹرین کے اندر بھی لاشیں ہے

17/03/2025

‏افسوسناک حادثہ:آزاد کشمیر میں حویلی فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر محمود گلی اور لسڈنہ کے درمیان پرتھاں زیارت کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی

Address

Sargodha

Telephone

+923076042717

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when city Lahore TV HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category