
07/07/2025
اس تصویر میں ایک بے یارو مددگار پڑی لاش پہ مسکراتے ہنستے دانت نکالتے سرکاری ملازمان اس سسٹم ، اس نظام انصاف ، تمام عدالتوں اور آئین پاکستان کے آٹیکل 10A جس میں رائٹ آف فیئر ٹرائیل دیا گیا ہے اور انسانی آزادیوں سے متعلق آئین و قانون کی تمام شقوں کے منہ پہ نہ صرف زوردار تھپڑ ہے بلکہ اگلوں نے سارے نظام اور آئین و قانون کے منہ پہ سیدھا سیدھا جوتا رسید کیا ہے ۔ کیا وطن عزیز میں جرائم کی روک تھام کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جائے وہ مہذب ممالک جہاں انسانی جان قیمتی سمجھی جاتی ہے جہاں ماورائے عدالت قتل کا تصور ہی نہیں وہاں چوری ، ڈکیٹی جیسی وارداتیں کیوں نہیں ہیں کیا سسٹم میں سموئی ہوئی کرپشن کا داغ مٹانے کا یہی ایک طریقہ رہ گیا ہے؟؟؟؟