Fakhar

Fakhar My dream is to deliver the finest fruits, like juicy oranges and sweet mangoes, to every home in Pakistan. Let us bring the orchard to your doorstep
(3)

With love and care, we bring you nature’s best—fresh, delicious, and of the highest quality.

05/08/2025

اگر آپکو بازار سے اچھے آم نہیں مل رہے تو ٹرائی کریں ایک بار پھر فخر آن لائن کو 🥭🥭

31/07/2025

ان بزرگوں کے باغات میں سامنے پانی نے تباہی مچادی ہے چناب دریا میں آنے والے سلابی ریلے نے روہیلانوالی کا علاقہ ہے موچی والی شرقی اس میں بہت نقصان کی بابا جی کا کہنا تھا میری ویڈیو بنا کر لگائیں تاکے وقت کے حکمران ہماری تکلیف کو محسوس کریں اور ہماری کچھ مدد کریں 😢😥 ماشاءاللہ بہت حوصلے میں تھے سامنے کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا انکا

ماشاءاللہ سرگودھا میں آج کے دن تک کینو کی پوزیشن باغات شاندار ہیں اس سال فصل بھی ٹھیک ہے … بس دعا کریں کسان کی پورے سال ...
29/07/2025

ماشاءاللہ سرگودھا میں آج کے دن تک کینو کی پوزیشن

باغات شاندار ہیں اس سال فصل بھی ٹھیک ہے …

بس دعا کریں کسان کی پورے سال کی محنت ہوتی اللہ تعالی آخر تک خیرفرمائیں - آمین

*فیری میڈوز میں جیپ مافیا کے خلاف ایک چشم دید رپورٹ*حالیہ دنوں فیری میڈوز جانے والا راستہ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکم...
26/07/2025

*فیری میڈوز میں جیپ مافیا کے خلاف ایک چشم دید رپورٹ*
حالیہ دنوں فیری میڈوز جانے والا راستہ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل بند ہو گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں سیاح بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان محصور ہو کر رہ گئے۔ ریاستی ادارے خوابِ غفلت میں رہے— نہ کوئی ریسکیو آپریشن، نہ کوئی ہیلی کاپٹر، اور نہ ہی ہنگامی امداد کا کوئی انتظام کیا گیا۔ ان میں سے 35 افراد نے اپنی جانیں بچانے کے لیے تقریباً نو گھنٹے کی طویل، تھکا دینے والی اور خطرناک ہائیکنگ کر کے خود نیچے اترنے کا فیصلہ کیا۔ یہ وہی راستہ تھا جو عام حالات میں بھی دشوار گزار تصور کیا جاتا ہے، مگر خراب موسم نے اسے ایک زندہ آزمائش بنا دیا تھا۔

ایسے کٹھن وقت میں جو لوگ حقیقی معنوں میں مدد کو پہنچے، وہ نہ کوئی ادارہ تھے، نہ حکومت، بلکہ وہ سادہ دل مقامی پورٹرز اور ہوٹل مالکان تھے، جنہوں نے کسی صلے یا لالچ کے بغیر، خالص انسانیت کے جذبے سے سیاحوں کا سامان بھی اٹھایا، ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا، اور مسلسل ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ ان لوگوں نے ثابت کر دیا کہ پہاڑوں میں رہنے والے نہ صرف مہمان نواز ہیں بلکہ مصیبت میں دوسرے کا سہارا بننے کا ہنر بھی جانتے ہیں۔

لیکن جب یہ تھکے ہارے مسافر جیپ اسٹینڈ تک پہنچے، ، تو وہاں ایک افسوسناک منظر ان کا منتظر تھا ، صرف 20 سے 25 منٹ کے فاصلے پر واقع رائے کوٹ تک کے لیے ان سے پورے فیری میڈوز ریٹرن ٹرپ کا کرایہ جیپ والوں کی جانب سے طلب کیا گیا — حالانکہ سیاح 95 فیصد راستہ پہلے ہی اپنی جان پر کھیل کر طے کر چکے تھے۔ ایک جیپ کا ریٹرن کرایہ 16100 روپے تھا، اور چھ جیپوں کا مجموعی کرایہ 96600 روپے بنتا تھا، جس میں سے جاتے وقت 60600 روپے ادا ہو چکے تھے۔ مگر واپسی پر، صرف تھوڑے سے سفر کے لیے، ڈرائیوروں نے بقیہ 36000 روپے زبردستی وصول کیے — جیسے انسانیت، ہمدردی اور حالات کی نزاکت کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔

سیاحوں نے بار بار گزارش کی کہ حالات غیر معمولی ہیں، تھوڑی نرمی کی جائے۔ کچھ نے یہ بھی پیشکش کی کہ ایک جیپ میں چھ کی بجائے سات افراد بیٹھ جائیں، تاکہ ایک جیپ کا کرایہ بچ جائے۔ مگر جواب میں ایک بدتمیز، توہین آمیز جملہ ملا:
"جانا ہے تو جاؤ، ورنہ یہاں سے بھی پیدل چلے جاؤ!"
نہ کسی نے ان کے چہروں کی تھکن پڑھی، نہ ان کے جوتوں کی مٹی دیکھی، نہ کانپتے جسموں کو محسوس کیا۔

ایسا سلوک اُن لوگوں سے کیا گیا جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نیچے اترے تھے۔ یہ نہ صرف غیر انسانی رویہ تھا بلکہ پاکستان کی مہمان نوازی کے دعووں پر ایک بدنما داغ بھی۔ ایسے میں یہ سوال پوری شدت سے اٹھتا ہے کہ کیا ہم ایسے رویوں پر خاموش رہیں؟ کیا وقت نہیں آ گیا کہ جیپ مافیا کے اس استحصالی نظام کے خلاف آواز بلند کی جائے؟ سیاحت صرف پہاڑوں اور مناظر کا نام نہیں — یہ اخلاق، انسانیت اور خدمت کا نام ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل ہر خوبصورت وادی بدصورتی اور لالچ کی شکار ہو جائے گی، اور دنیا ہمیں انسان دوست قوم کی بجائے موقع پرست قوم کے طور پر یاد رکھے گی۔

فیری میڈوز کے وہ پورٹرز، ہوٹل ایسوسی ایشن کے افراد، اور مقامی لوگ واقعی داد کے مستحق ہیں، جنہوں نے انسانیت کی لاج رکھی۔ مگر جیپ ڈرائیورز کا رویہ ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہے۔ ہمیں صرف اچھی باتوں پر واہ واہ نہیں کرنی، بلکہ جہاں ظلم، لالچ اور بے حسی ہو، وہاں حق کے ساتھ ڈٹ کر بولنا سیکھنا ہوگا — تاکہ پاکستان کی سیاحت خوف، استحصال اور بدتمیزی سے نہیں، بلکہ محبت، خدمت اور عزت سے پہچانی جائے۔

یہ تحریر سیاح عدنان اکبر کے بیان کی روشنی میں مرتب کی گئی، جو اس واقعے کے چشم دید گواہ ہیں۔

تحریر ذیشان سواتی

26/07/2025

السلام و علیکم

کچھ کارگو پرابلمز کی وجہ سے جن دوستوں کی آم میں اس ہفتے کمپلین آئی ہے وہ

اپنی فوٹوز(آم کی) اور تفصیل ہمارے نیچے دئیے نمبر پر سینڈ کریں سوموار والے دن جو

ہماری پیکنگ ہے اس میں انکے فری پارسل ہم روانہ کرینگے

03117000048

اس نمبر پر واٹس ایپ اور کال آپ کرسکتے سوموار صبع 9 بجے تک ..

کیا آپ اس مزیدار آم کا نام جانتے ہیں ؟؟صرف آم کھانے کے شوقین  حضرات جانتے ہونگے
24/07/2025

کیا آپ اس مزیدار آم کا نام جانتے ہیں ؟؟

صرف آم کھانے کے شوقین حضرات جانتے ہونگے

23/07/2025

اگر آپ ملتان کے مشہور میٹھے خوشبودار چونسہ آم کی تلاش میں ہیں تو ایک بار “فخرآن لائن” کو ضرور ٹرائی کریں .. اپنا پارسل بُک کروانے کے لیے ابھی رابطہ کریں .. 03117000048

ڈئیر کسٹمر آج موسمی چونسہ ثمربہشت (سفید) کی شاہد ہماری آخری پیکنگ ہو .. اچھی کوالٹی کا چونسہ ملنا بہت مشکل ہو رہا ہے.. ت...
22/07/2025

ڈئیر کسٹمر

آج موسمی چونسہ ثمربہشت (سفید) کی شاہد ہماری آخری

پیکنگ ہو .. اچھی کوالٹی کا چونسہ ملنا بہت مشکل ہو رہا

ہے.. تو جلد سے جلد اپنا آرڈر بُک کروا لیں بعد میں آپنے مجھ

سے شکوہ نہیں کرنا 🙏🙏

میرا نمبر نہیں ملتا تو 03117000048 پر اپنی بُکنگ کنفرم کریں

22/07/2025

آم کا ایک شاندار فیسٹول ہو رہا ہے گولڈ کراسٹ مال ڈی ای ایچ اے میں جہاں “فخرآن لائن “ کی ٹیم آپکا ویلکم کرنے کے لیے تیار ہوگی

Address

Anchor Fruits 4KM Sargodha Road Moazmamabad
Sargodha
40100

Telephone

+923007000048

Website

http://wa.me/fakhar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fakhar:

Share