22/08/2026
𝔼𝕡𝕚𝕤𝕠𝕕𝕖 1 #
آج کا نوجوان — Trend کا پیروکار یا اپنے مستقبل کا معمار؟
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ آج کا نوجوان آخر چاہتا کیا ہے؟
ایک زمانہ تھا جب خواہشیں محدود تھیں؛
کسی کے خواب میں ایک اچھی تعلیم تھی،
کسی کے لیے ایک باعزت روزگار،
کسی کے لیے اپنا گھر،
اور کسی کے لیے اپنے والدین کے چہرے پر خوشی دیکھنا ہی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔
مگر آج منظر کچھ بدل گیا ہے۔
Social Media Trends نے ہماری خواہشات کے پیمانے ہی بدل دیے ہیں۔
ہم جو دیکھتے ہیں، وہی چاہنے لگتے ہیں۔
جو دوسروں کے پاس ہے، وہ ہمیں اپنے پاس کم محسوس ہونے لگتا ہے۔
جو زندگی ہمیں اسکرین پر خوبصورت دکھائی دیتی ہے، ہم اسے اپنی حقیقت میں تلاش کرنے لگتے ہیں۔
ایک نیا فون دیکھا — خواہش پیدا ہوئی۔
مہنگی گاڑی دیکھی — خواہش پیدا ہوئی۔
Luxury lifestyle دیکھی — خواہش پیدا ہوئی۔
کسی کی popularity دیکھی — ہمیں بھی وہی attention چاہیے۔
اور پھر ایک وقت آتا ہے جب desire turns into obsession.
ہم چیزوں کے مالک بننے کے بجائے چیزیں ہمیں control کرنے لگتی ہیں۔
یہ محض ایک فرد کا مسئلہ نہیں؛
یہ ہمارے پورے معاشرے کے لیے ایک سوال ہے۔
Are we consuming social media, or is social media consuming us?
کیا ہم trends دیکھ رہے ہیں۔۔۔
یا trends ہماری زندگی کے فیصلے کر رہے ہیں؟
کیا ہماری خواہشیں واقعی ہماری اپنی ہیں؟
یا ہم نے دوسروں کی زندگی دیکھ دیکھ کر انہیں اپنا لیا ہے؟
سب سے زیادہ فکر مجھے اس وقت ہوتی ہے جب یہی خواہشات نوجوان کو wrong shortcuts کی طرف لے جاتی ہیں۔
پھر وہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر خرچ کرتا ہے،
غلط لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے،
غلط راستوں سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے،
اور کبھی کبھی چند لمحوں کی خوشی کے لیے اپنے برسوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔
A life designed by trends can never become a life designed by purpose.
نوجوان کو خواہشیں ضرور رکھنی چاہئیں۔
بڑے خواب بھی دیکھنے چاہئیں۔
دنیا میں آگے بڑھنے کی ambition بھی ہونی چاہیے۔
لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ:
خواہش آپ کو محنت کی طرف لے جائے،
جنون آپ کو تباہی کی طرف نہیں۔
اپنے بچوں کو صرف یہ نہ سکھائیں کہ
“لوگ کیا کر رہے ہیں؟”
انہیں یہ بھی سکھائیں:
“تم کیا بننا چاہتے ہو؟”
اپنے نوجوانوں کو صرف دنیا دکھانے کی ضرورت نہیں؛
انہیں اپنی پہچان، اپنی اقدار اور اپنے مقصد سے بھی روشناس کرانا ہوگا۔
کیونکہ ہر وہ چیز جو Trend میں ہے، ضروری نہیں کہ ہمارے لیے بھی درست ہو۔
کبھی کبھی saying NO to a trend is actually saying YES to your future.
آج کا نوجوان ہمارا مستقبل نہیں صرف۔۔۔
آج کا نوجوان ہی ہمارا حال بھی ہے۔
اگر ہم نے اسے صرف followers، likes اور trends کے پیچھے لگا دیا،
تو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ دنیا کو follow کرتے کرتے
اپنی اصل منزل ہی بھول جائے۔
سوچنے کی ضرورت ہے۔۔۔
نوجوان کو بھی، والدین کو بھی، اساتذہ کو بھی، اور پورے معاشرے کو بھی۔
کیونکہ معاشرے ایک دن میں تباہ نہیں ہوتے؛
وہ چھوٹی چھوٹی غلط خواہشات کو معمول بنا کر آہستہ آہستہ کمزور ہوتے ہیں۔
— Asif Minhas
Learn • Explore • Inspire