26/10/2025
(سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا سرگودھا کی عوام کے لیے ایک اور تحفہ — موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح)
✓سرگودھا : وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف اقدامات کے تسلسل میں سرگودھا کی عوام کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
✓افتتاحی تقریب سیف سٹی سرگودھا میں منعقد ہوئی۔
✓ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمدشہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدصہیب اشرف نے موبائل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
✓اس موقع پر ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق, ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمدسعیدبھی موجود تھے۔
✓آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
✓ انہوں نے موبائل پولیس اسٹیشن پر تعینات عملے سے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں سے اعلیٰ اخلاق اور بہترین رویہ اپنایا جائے ۔
✓موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہری گھر کی دہلیز پر ہی ایف آئی آر کا اندراج ،تمام کیٹیگریز کے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ،لائسنس کی تجدید ،ڈپلیکیٹ لائسنس کا حصول ،بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جبکہ کارموٹر سائیکل لائسنس کے موقع پر ٹیسٹ اور اجرا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
✓اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے عین مطابق ہے، جس کامقصد پولیس سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔
(ترجمان سرگودھا ریجن پولیس)