Al Qaim Tv

Al Qaim Tv All About Cricket News

پاکستان سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر لوٹنے والے کشمیری نوجوانوں کی بحالی کی پالیسی کتنی مدد گار رہی؟سری نگر سے بی بی سی ...
22/10/2020

پاکستان سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر لوٹنے والے کشمیری نوجوانوں کی بحالی کی پالیسی کتنی مدد گار رہی؟

سری نگر سے بی بی سی ہندی کے لیے

انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی حکومت نے 2010 میں شدت پسندوں کی بحالی سے متعلق پالیسی کا اعلان کیا تو بعض افراد تشدد کا راستہ ترک کر کے مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے۔ لیکن حکومت کی اس پالیسی کے بارے میں زمینی حقائق کیا ہیں اور کیا یہ مددگار ثابت ہوئی؟

نثار احمد کاوا 2012 میں اپنے خاندان کے ساتھ نیپال کے راستے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر واپس آئے تھے۔ وہ پاکستان میں 24 سال گزار کر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے پاکستان میں اپنے گھر اور کشمیر کو کافی یاد کیا۔‘

سنہ 1990 کی دہائی میں نثار کے مطابق وہ اسلحے کی تربیت حاصل کرنے پاکستان چلے گئے تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس وقت کشمیر کے نوجوانوں کے اندر آزادی کی جنگ میں شامل ہونے کا جذبہ تھا اور وہ چاہتے تھے کہ جس شورش کا وہ خود نشانہ بنے ہیں تو اب اس کی خاطر جنگ کا بھی حصہ بن جائیں۔

نثار احمد بتاتے ہیں جب انھوں نے پاکستان میں اپنے ساتھیوں اور کشمیر کے نوجوانوں کو تجارت کرتے ہوئے دیکھا اور وہیں بستے ہوئے دیکھا تو انھیں بہت تعجب ہوا۔

سعودی عرب :السعودیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلانریاض : السعودیہ کی انتظامیہ نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ فضائی ٹک...
22/10/2020

سعودی عرب :السعودیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان

ریاض : السعودیہ کی انتظامیہ نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ فضائی ٹکٹ کی منسوخی پر کس طرح اور کتنے روز میں رقم واپس کی جائے گی تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

21/10/2020

لندن میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکا ساؤتھ ہال کے کنگ اسٹریٹ پر ہیئر سیلون اور موبائل فون شاپ میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

21/10/2020

کراچی میں تیز رفتار ٹینکر نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا

کراچی: شہر قائد کے علاقے زمزمہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ میں ٹینکر چلانے کی تربیت لینے والے 17 سالہ ڈرائیور نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

Address

Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Qaim Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Qaim Tv:

Share