08/09/2025
سیہون شریف
سیہون: سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو محکمہ اوقاف سندھ نے حوا میں اڑا ڈالا۔
سیہون: سپریم کورٹ آف پاکستان کی پابندی کے بعد بھی محکمہ اوقاف میں بڑے پیمانے پر ڈیپوٹیشن پر افسران کام کرنے لگے۔
سیہون: قانون کی خلاف ورزی کرنے اور دوسرے محکموں کے افسران کو ڈیپوٹیشن پر تعنیات کرنے پر محکمہ اوقاف کے 10 افسران نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط ارسال کیا تھا۔
سیہون: سیکرٹری اوقاف سندھ کی ڈیپوٹیشن پر آنے والے تمام بااثر افسران کو بچانے کی کوشش۔
سیکرٹری اوقاف سندھ نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو خط ارسال کرنے والے محکمہ اوقاف کے 10 سینیئر افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔
سیہون: محکمہ اوقاف کے 10 سینیئر افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے والا نوٹیفکیشن موصول۔
سیہون: عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر اوقاف حیدرآباد ارشاد سموں ایڈمنسٹریٹر اوقاف میرپور خاص ڈاکٹر نوراحمد پھو ڑ مینیجر اوقاف نواب شاہ غلام محمد شیخ مینیجر درگاہ بھٹ شاہ سید محمد علی شاہ سمیت دیگر افسران شامل۔
سیہون: محکمہ اوقاف سندھ کے عہدوں سے فارغ 10 افسران نے سیکرٹری اوقاف کے انتقامی کاروائی کرنے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سیہون: ہم کسی بھی صورتحال پر اپنے محکمے پر دوسرے ڈیپوٹیشن ملازمین کو برداشت نہیں کرینگے۔سینیئر افسران محکمہ اوقاف سندھ کا غیر رسمی موقف