01/09/2024
#سہنسہ
#تڑالہ
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ٰسین, سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر, چوہدری ریاض, وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید, صاحبزادہ ذوالفقار علی, چوہدری انصر, گلنواز خالق ایڈوکیٹ اور دیگر بڑی تعداد میں عوام سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر, مرکزی راہنما پی پی پی آزاد کشمیر سردار بشیر پہلوان مرحوم کی نماز جنازہ میں ادائیگی میں شامل ہوۓ!
نماز جنازہ میں دیگر سیاسی جماعتوں کے زعماء, وکلاء, سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی!
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے نماز جنازہ کے اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کے سردار بشیر پہلوان ایک بہادر, نڈر, بااخلاق, مہمان نواز اور درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت تھے! مرحوم نے اپنی تمام تر زندگی انسانیت کی فلاح و بہبور کے لیۓ وقف کیۓ رکھی!
صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے مرحوم سردار بشیر پہلوان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیۓ گرانقدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی!
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بزرگ راہنما سردار بشیر پہلوان کی رحلت پر انکی نماز جنازہ کے غم زدہ اجتماع سے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کے سردار بشیر پہلوان کی رحلت نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ پوری ریاست آزاد کشمیر کا نقصان ہے۔