Al Basar News - ABN

Al Basar News - ABN Local news, columns, expert opinions and reports

شبقدر پولیس کی کارروائی، سود انڈر پلے میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔
24/09/2025

شبقدر پولیس کی کارروائی، سود انڈر پلے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

۔

شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی ، چار ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد ، مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ،    💙                 ...
24/09/2025

شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی ، چار ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد ، مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ،

💙

*إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎**سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کا انتقال ہوگیا*عبدالعزیز بن ...
23/09/2025

*إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎*
*سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کا انتقال ہوگیا*
عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ (پیدائش: 1943ء) ایک سعودی عالم، مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم، اور سینئر اسکالرز، سائنسی تحقیق اور افتا کی کونسل کے چیئرمین تھے۔
وہ سعودی دور میں عرفات کے چھٹے مبلغ ہیں، جنہوں نے 1982-2015 تک 35 سال تک مسجد نمیرہ میں حجاج کو خطبہ دیا، جس سے وہ اسلامی قوم کی تاریخ میں عرفات میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مبلغ بن گئے۔ شیخ عبدالعزیز بن باز (14 مئی 1999) کی وفات کے بعد انہیں سعودی عرب کا مفتی اعظم اور سینئر سکالرز، سائنسی تحقیق اور افتاء کی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

چین کا نوجوانوں کیلئے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلانغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوا...
23/09/2025

چین کا نوجوانوں کیلئے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلان
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے “کے” ویزا متعارف کرایا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو گا۔ جس کے تحت اہل امیدوار کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت آسانی سے ملے گی۔

چینی “کے” ویزا ہولڈرز تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی اور کارباری تحقیق میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ جبکہ اس کے لیے کسی ملکی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر نافذ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکہ میں ایچ ون بی درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس کے بعد یہ ویزا جنوبی ایشیا سمیت عالمی ٹیلنٹ کے لیے پرکشش متبادل بن سکتا ہے۔

باڑہ سانحہ وادی تیراہ کے خلاف باڑہ خیبر چوک میں احتجاج جاری احتجاجی دھرنے میں سیاسی اتحاد، مقامی مشران، طلباء، علمائے کر...
23/09/2025

باڑہ سانحہ وادی تیراہ کے خلاف باڑہ خیبر چوک میں احتجاج جاری احتجاجی دھرنے میں سیاسی اتحاد، مقامی مشران، طلباء، علمائے کرام اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی ورلڈ ایشیاء کپ سپر فور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا ۔۔۔۔۔    💙           ...
23/09/2025

ڈی پی ورلڈ ایشیاء کپ سپر فور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا ۔۔۔۔۔

💙

ضلع مہمند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام یکہ غنڈ ڈگری کالج کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں کالج...
23/09/2025

ضلع مہمند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام یکہ غنڈ ڈگری کالج کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں کالج کے طلباء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عام شہریوں نے بھرپور حصہ لیا۔ مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ کو کئی گھنٹوں کے لیے بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلع مہمند سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف کالجز میں ختم کیے گئے بی ایس پروگرام کو فوری بحال کیا جائے اور سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل بند کیا جائے کیونکہ یہ ناقابل قبول ہے۔

اے این پی کے رہنما نثار مہمند نے کہا کہ جب حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ سرپلس ہے تو تعلیمی اداروں کو فنڈ کیوں نہیں دیے جا رہے اگر بی ایس پروگرام بحال نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مومند صدر ملک سيف اللہ خان،سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی نوراسلام صافی، جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ، اے این پی ضلعی سیکرٹری اطلاعات گل نواز، اے این پی ضلعی سینئر نائب صدر احسان اللہ اور دیگر نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ حکومت پختون دشمن ہے جو بچوں سے ان کا تعلیمی اور روزگار کا حق چھین رہی ہے۔

💙

مہمند ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن اور ڈی پی او مہمند کا غلنئی جرگہ حال میں مہمند کے تمام اقوام کے مالکان اور عمائدین کے سا...
23/09/2025

مہمند ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن اور ڈی پی او مہمند کا غلنئی جرگہ حال میں مہمند کے تمام اقوام کے مالکان اور عمائدین کے ساتھ جرگہ

💙

خیبر وادی تیرا میں گھر پر گولہ گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہونے
22/09/2025

خیبر وادی تیرا میں گھر پر گولہ گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہونے

22/09/2025

شبقدر حلیم زئی سے تعلق رکھنے والے سماجی اور فلاحی رہنماء رابت خان کا علاقے میں منشیات فروشی اور دیگر برائیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس

💙

اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق کی نگرانی میں ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے گاؤں سعید آباد اور اٹکی شبقدر روڈ پر کھڑے پانی کے مقاما...
22/09/2025

اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق کی نگرانی میں ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے گاؤں سعید آباد اور اٹکی شبقدر روڈ پر کھڑے پانی کے مقامات پر اینٹی ڈینگی ڈرون اسپرے کیا۔

اس موقع پر علاقے میں کھڑے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات بھی عمل میں لائے گئے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے اور عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

💙

ڈینگی بخار سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر عوام ڈینگی بخار سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اپنائے     💙
22/09/2025

ڈینگی بخار سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر عوام ڈینگی بخار سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اپنائے

💙

Address

Shabqadar
24630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Basar News - ABN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Basar News - ABN:

Share