Pak Khyber News

Pak Khyber News تازہ ترین خبروں کو دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں

اس مرغیوں کو لڑانے والا اور دیکھنے والا اور اسے نہ روکنے والا سب نے اللہ تعالیٰ کو حساب دینا ہوگا
02/01/2026

اس مرغیوں کو لڑانے والا اور دیکھنے والا اور اسے نہ روکنے والا سب نے اللہ تعالیٰ کو حساب دینا ہوگا

02/01/2026

بنوں: ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے نئے سال کے آغاز پر جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کا رویہ جرم کے خلاف نفرت پر مبنی ہے، نہ کہ مجرم سے، اور پولیس اصلاح اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت فرائض انجام دے رہی ہے۔

پشاور پولیس کی بروقت کارروائی، اسلحہ نمائش پر دو افغان مہاجرین گرفتارپشاوربورڈ تاج آباد گزشتہ شب دو افغان مہاجرین نے ایک...
02/01/2026

پشاور پولیس کی بروقت کارروائی، اسلحہ نمائش پر دو افغان مہاجرین گرفتار
پشاوربورڈ تاج آباد گزشتہ شب دو افغان مہاجرین نے ایک کم عمر دکاندار کو اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیں اور زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان یہ کہتے رہے کہ میری مرضی، میرا حکم تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ سی سی پی او پشاور کی جانب سے اسلحہ نمائش اور بدمعاشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اور ڈی ایس پی پشتخرہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ پشتخرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

پشاورحسن گھڑی شگئ پل کے ساتھ خواجہ سراء باسد عرف بجلی کو نامعلوم   افراد نے فائرنگ کرکے ق ت ل کر دیا ہے وجہ نامعلوم پولی...
02/01/2026

پشاورحسن گھڑی شگئ پل کے ساتھ خواجہ سراء باسد عرف بجلی کو نامعلوم
افراد نے فائرنگ کرکے ق ت ل کر دیا ہے وجہ نامعلوم پولیس موقع پر موجود ہے
اطلاع ملتے ہی ایس پی ارشد خان، ایس ایچ او اعجاز نبی خان، ایس ایچ او بلال خان اور ایس ایچ او مدثر خان موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

*صحافت کی نرسری سے صحافت  کے میدان تک...*تقریبا پانچ یا چھ سال قبل جب میں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا۔ تو اللہ تعالی ...
02/01/2026

*صحافت کی نرسری سے صحافت کے میدان تک...*

تقریبا پانچ یا چھ سال قبل جب میں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا۔ تو اللہ تعالی نے مجھے اپنی خاص رحمت سے ایک ایسے نیک اور مخلص استاد سے نوازا جنہوں نے شفقت و رہنمائی کا ہاتھ میرے سر پر رکھا۔۔ انہوں نے نہ صرف میری تربیت کی بلکہ بے شمار تکالیف برداشت کرتے ہوئے۔۔ لگ بھگ دو سال تک میرے ساتھ محنت کی اور مجھے اس مقام تک پہنچایا کہ اج میں جو کچھ بھی ہوں!! انہی کی بدولت ہوں۔۔۔
ان عظیم اساتذہ میں سرفہرست سینیئر صحافی جناب شاہد اقبال حاجی زئی صاحب ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ جناب شبیر دورانی صاحب۔۔سینیئر صحافی احمد علی شبقدر۔ جناب سید نادر شاہ باچا صاحب ۔جناب شاہ رضا شاہ صاحب اور جناب واجد علی افریدی صاحب نے بھی ہر قدم پر میری بھرپور حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔ ان شخصیات نے مجھے ہر وقت اور ہر موقع پر صحیح راستے کا انتخاب کرنا سکھایا اور عملی زندگی میں رہبر و رہنما بن کر میرا ساتھ دیا۔
الحمدللہ!!! ان معزز سینیئر صحافیوں سے میں نے بے حد کچھ سیکھا ہے اور اج بھی سیکھنے کا یہ سفر جاری ہے۔۔
میری دلی دعا ہے۔ کہ اللہ تعالی ان سب کو صحت،،، خوشیوں اور برکتوں سے بھرپور طویل زندگی عطا فرمائے۔
امین۔

*طالب دعا۔سید زاہد علی چشتی*

ضلع مہمند دلاور شاہ خان کو ڈی ایس پی سیکورٹی سے ڈی ایس پی سرکل پنڈیالی تعینات کر دیا گیا ۔رپورٹ۔ (سید زاہد علی چشتی)
02/01/2026

ضلع مہمند دلاور شاہ خان کو ڈی ایس پی سیکورٹی سے ڈی ایس پی سرکل پنڈیالی تعینات کر دیا گیا ۔
رپورٹ۔ (سید زاہد علی چشتی)

02/01/2026

خیبر پختوخواہ حکومت کی جانب سے صوبائی ملازمین کیلئے تاحال تنخواہیں جاری نہیں ہوئی !!!
سرکاری ملازمین فاقوں پر مجبور اے پی سے اے ضلعی نائب صدر عامر کمال کا میڈیا سے گفتگو

02/01/2026

ضلع باجوڑ: عنایت کلے اور گردونواح میں رہزنی کرنے والے گروہ کے خلاف پولیس کی فیصلہ کن کارروائی

عنایت کلے اور مضافاتی علاقوں میں رہزنی اور موبائل سنیچنگ کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او باجوڑ کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران رہزنی میں ملوث مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ اور پولیس فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

02/01/2026

ایران کے مختلف شہروں میں جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ بعض شہروں میں کاروباری مراکز اور سڑکیں بند رہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
تازہ صورتحال پر حکام کی جانب سے تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم عوامی بے چینی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

02/01/2026

پشاور کے حقوق کی تحریک کے حوالے سے پریس کلب پشاور میں جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی، صابر حسین اعوان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے غیر قانونی   وصول کرنے میں ملوث تی...
02/01/2026

عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے غیر قانونی وصول کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے

گرفتار ملزمان:
▪️ ابراہیم ولد حیات
▪️ نیاز علی ولد عمر خطاب
▪️ عنایت اللہ ولد سرور خان

ملزمان دوران پور روڈ نزد گو پمپ، چارسدہ اور مردان کے لوکل گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

شبقدر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر میں غیر حاضری و مالی بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل بے نقاب، ڈی ایچ او چارسدہ کی جرات مندا...
02/01/2026

شبقدر
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر میں غیر حاضری و مالی بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل بے نقاب، ڈی ایچ او چارسدہ کی جرات مندانہ کاروائی قابل تحسین
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر میں ایک سنگین اور تشویشناک سکینڈل منظرعام پر آیا ہے جس نے محکمہ صحت کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ اس اہم انکشاف پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ خان خراج تحسین کے قابل ہیں جنہوں نے دباؤ اور ممکنہ اثر و رسوخ کے باوجود نہایت جرات، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ حقائق سامنے لائے اور عملی کاروائی کو یقینی بنایا۔ تحقیقات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں متعدد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف طویل عرصہ سے غیرحاضر یا بیرون ملک مقیم ہونے کے باوجود باقاعدگی سے قومی خزانے سے تنخواہیں اور دیگر الاؤنسز وصول کر رہے تھے۔ یہ صورتحال نہ صرف عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ سرکاری وسائل کے کھلے ضیاع کے مترادف بھی ہے۔ ڈی ایم ایس، متعلقہ ڈاکٹرز اور نرسنگ سپروائزر کی رپورٹس کی روشنی میں تیار کی گئی فہرست کے مطابق اکتوبر 2025 کی پے رول میں بھی ان غیرحاضر ملازمین کے نام شامل تھے، جو ایک منظم غفلت یا ممکنہ ملی بھگت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ بعض افسران و اہلکار کئی سالوں سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے جبکہ کچھ بغیر اجازت بیرون ملک قیام کے دوران بھی تنخواہیں وصول کرتے رہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ خان نے ذاتی نگرانی میں تحقیقات مکمل کرکے معاملہ باقاعدہ طور پر سیکرٹری صحت اور صوبائی حکومت کو رپورٹ کیا۔ اس جرات مندانہ اقدام کے باوجود غیرحاضر ملازمین تاحال اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں پہنچے جسکے بعد انکی تنخواہیں فوری طور پر بند کردی گئیں۔ دوسری جانب ہسپتال مینجمنٹ کمیٹی (HMC) اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال میں بھی تشویشناک حقائق سامنے آئے۔ جنوری 2025 سے ستمبر 2025 تک کے ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ میں 20 لاکھ 37 ہزار 463 روپے موجود تھے جبکہ ستمبر کے مہینے میں 19 لاکھ 98 ہزار 500 روپے خرچ ظاہر کئے گئے جسکے بعد اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار 19 روپے باقی بچے۔ ان اخراجات کی مناسب وضاحت اور جواز نہ ہونا شفافیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور اعلیٰ سطحی آڈٹ کا تقاضا کرتا ہے۔
مزید برآں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمود جان کے خلاف یہ الزام بھی ثابت ہوا کہ وہ او پی ڈی کے ایک متبادل اور غیرقانونی دروازے کے ذریعے مریضوں کو نجی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کروانے کیلئے ریفر کر رہے تھے، جو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس معاملے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں ڈی ایم ایس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، غیرقانونی او پی ڈی گیٹ بند کر دیا گیا اور آئندہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
مجموعی طور پر یہ کاروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف اور ارادہ مضبوط ہو تو نظام کی خرابیوں کو درست کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر واسع اللہ خان کی یہ کاوش محکمہ صحت کیلئے ایک مثبت مثال ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا اس پورے معاملے کی جامع اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کرائے، ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائے اور آئندہ کیلئے حاضری، تبادلوں اور مالی امور کی مؤثر مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرے۔ ساتھ ہی ایماندار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ محکمہ صحت واقعی عوامی خدمت کا ادارہ بن سکے۔

Address

Shabqadar

Telephone

+923469000305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Khyber News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share