09/11/2025
شبقدر تھانہ بٹگرام پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4525 گرام آئس، 47 پستول، دو بندوق، ایک رائفل اور 818 کارتوس برآمد، درجنوں ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام ایس ایچ او ذوالفقار خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی پی او چارسدہ کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بٹگرام کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4525 گرام آئس ، چرس اور دیگر منشیات کے علاوہ 47 پستول، دو بندوق ایک رائفل اور 818 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او ذوالفقار خان نے کہا کہ تھانہ بٹگرام کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران درجنوں ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بٹگرام کو جرائم سے پاک کیا جائے گا تاکہ علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم ہو انہوں نے علاقہ مشران علمائے کرام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بن کےلئے بٹگرام پولیس سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں