Shabqadar Media Channel

Shabqadar Media Channel Shabqadar Media Channel
Shabqadar Bazar

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ- سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل الشیخ انتقال کر گئے     ...
23/09/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ- سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ
عبدالعزیز بن عبدالله آل الشیخ انتقال کر گئے



‏ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ ‏خیبر کی وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری می...
22/09/2025

‏ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ

‏خیبر کی وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری میں کئی بم مقامی آبادی پر گرگئے

مقامی شہریوں کے 5 مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات
ملبے سے اب تک 20 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، شہید ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل

20/09/2025

اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرْ
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرْ
أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ *
أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّه *
أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ *
اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ *
حَيَّ عَلَى الصَّلوة *
حَيَّ عَلَى الصَّلوة *
حَيَّ عَلَى الْفَلَاحُ *
حَيَّ عَلَى الْفَلَاحُ *
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرْ
لا إلهَ إِلَّا الله *

19/09/2025

شبقدر بٹگرام میں گھر کے اندر فائرنگ، فائرنگ کے نتجے میں 4 سال کا بچہ جانبحق، بچے کی ماں شدید زخمی
فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھا

پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے بڑے پن نے افغانی کپتان راشد خان کو بچالیا ، رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں راشد...
18/09/2025

پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے بڑے پن نے افغانی کپتان راشد خان کو بچالیا ، رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں راشد خان نے پاکستانی امپائر فیصل خان آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر میچ ریفری نے نوٹس لیتے ہوئے راشد خان پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن امپائر فیصل آفریدی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد خان کو معاف کردیا اگر فیصل آفریدی معاف نہیں کرتے تو آج راشد سری لنکا کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوتے ایسے ہوتے ہیں ہمارا پاکستانی


سعودی فضائیہ کے طیاروں نے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کا استقبال کیا۔۔ پائلٹس کی جانب...
17/09/2025

سعودی فضائیہ کے طیاروں نے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کا استقبال کیا۔۔ پائلٹس کی جانب سے وزیراعظم کو کاک پٹ کمیونیکشن کے ذریعے خوش آمدید کہا۔۔ وزیراعظم نے کاک پٹ میں جا کر سعودی قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔۔

17/09/2025

*چارسدہ: شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر اخلاقی وڈیوز اپلوڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار*

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر اخلاقی اور نازیبا مواد پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او شبقدر ذوالفقار علی خان نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی وڈیوز اپلوڈ کرنے والا ٹک ٹاکر عاطف خان ولد لاہور خان سکنہ محلہ ایوب مستری شبقدر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی وڈیوز اپلوڈ کرتا رہا ہے۔ ملزم نے آئندہ ایسی حرکات نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور معاشرتی اقدار کے منافی مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو بے راہ روی سے بچایا جاسکے۔

17/09/2025

"آج سعودی عرب میں پاکستان کا پرچم لگایا گیا ہے، مجھے وجہ معلوم نہیں، کیا کسی کو اس کے بارے میں پتا ہے؟"

چارسدہ: تنگی پولیس نے بوری بند لاش کیس کا ڈراپ سین کردیا، بھائی ہی قاتل نکلا،  تنگی پولیس نے بوری بند لاش کیس کی گتھی سل...
10/09/2025

چارسدہ: تنگی پولیس نے بوری بند لاش کیس کا ڈراپ سین کردیا، بھائی ہی قاتل نکلا، تنگی پولیس نے بوری بند لاش کیس کی گتھی سلجھا کر حقائق سامنے لے آئے۔ غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا بھائی ہی نکلا تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر 2025 کو تنگی پولیس کو بوری میں بند ایک خاتون کی لاش ملی، جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر مشتہری کی گئی۔ چند گھنٹوں بعد مقتولہ کے بھائی نے تھانے پہنچ کر لاش اپنی بہن کی قرار دی، اور پولیس کو بتایا کہ وہ دو روز قبل گھر سے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی تھی۔ جس پر پولیس نے نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی گلشید خان، ایس ایچ او بسم جان، سی آئی او تنگی اور دیگر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے اور کیس کی تہہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مقتولہ کو اس کے بھائی عابد اللہ ولد عبداللہ سکنہ شڑومیاں صاحب تنگی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو شامل تفتیش کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

09/09/2025

سوشل میڈیا پر بے ہودہ، فحش اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر علیشاہ 007 گرفتار

تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے حیائی پھیلانے والی علیشاہ 007 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Address

Shabqadar
24631

Telephone

03059012154

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shabqadar Media Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shabqadar Media Channel:

Share