Abaseen Radio

Abaseen Radio ای آر اين ډيجيټل يو ازاده خبرپاڼه او خبرې سرچينه ده او تاسو ته د پاکستان او په خصوصې توګه د پختونخوا او قبائلې سيمو په اړه کوټلې او باورې خبرونه درکوې

12/10/2025

پاکستان کے حرمین شریفین کے تحفظ کے معاہدے کے بعد افغان طالبان کا بھارت کے ساتھ رام مندر کے تحفظ کا معاہدہ ہوا ہے۔۔۔۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ  محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہےکہ پاک افغان سرحد  پر آباد قبائل کو  پاسپورٹ ٹریولن...
21/07/2024

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہےکہ پاک افغان سرحد پر آباد قبائل کو پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

چمن میں باب دوستی پر دھرنے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نےکہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان ویزا پاسپورٹ پر آمدورفت کےخلاف نہیں، پاک افغان بارڈر پر ہماری آدھی زمین اور قبرستان دوسری طرف ہے، ایسے میں کیا روزانہ ہزاروں افراد کا ویزا پاسپورٹ پر آنا جانا ممکن ہے؟

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے 40 ہزار لوگ سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں،4 ماہ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے لیے تجارت معطل ہے، بلوچستان کےکئی اضلاع کے 3 لاکھ افرادکا روزگار بند ہوگیا ہے۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ایک طاقتور اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کی طاقت پر بھروسہ کیا جائے، عقل سلیم کا تقاضہ ہےکہ اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے دیا جائے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور آراوز سے مطالبہ ہے ضمیرکا سودا نہ کریں، آر اوز عدالت میں جا کر اصل نتائج والا فارم بتادیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی۔وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر...
20/07/2024

یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی۔

وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر فی کلو 15 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فروخت بند کردی جس کے نتیجے میں شہری وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی سے محروم اور اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے،تاہم فی کلو 15روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیےایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے اور جیسے ہی ایف بی آر کلیئرکرتا ہے چینی کی ترسیل فوری شروع ہوجائے گی۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص  نے پہلے ڈرون اڑا کر ہدف کاجائز...
20/07/2024

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص نے پہلے ڈرون اڑا کر ہدف کاجائزہ لیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی ٹیکٹیکل ٹیم کا اہلکارٹرمپ پرحملہ آورکونشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔

دوسری جانب سیکریٹ سروس کے اہلکار نے ہدف واضح نہ ہونے کے باوجود حملہ آور کو ایک ہی گولی سے ہلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی تھا۔

دنیا بھر میں آج چاند کا عالمی دن آ ج منایا جا رہا ہے۔یہ دن اپولو 11 مشن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، آج سے 55 س...
20/07/2024

دنیا بھر میں آج چاند کا عالمی دن آ ج منایا جا رہا ہے۔

یہ دن اپولو 11 مشن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، آج سے 55 سال قبل 20 جولائی 1969 کو امریکی خلا نورد نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔

2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 جولائی کو چاند کا عالمی دن منانےکا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ نے 6 یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور (UNOOSA) کی ڈائریکٹر نےاس موقع پر چاند کی تلاش میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی پر زور دیا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بھی اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیل آرم اسٹرانگ کی چاند پر چہل قدمی یادگار تصویر پوسٹ کی ہے اور ان کا زمین پر بھیجا گیا پیغام بھی لکھا ہے۔

نگران دور کے وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک کا ڈیٹا...
20/07/2024

نگران دور کے وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک کا ڈیٹا شیئر کردیا۔

گوہر اعجاز کے مطابق جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک ہر ماہ آئی پی پیز کو 150 ارب روپے کیپیسٹی چارجز دیے گئے، جن کمپنیوں کو 150 ارب روپے دیے گئے، ان میں سے آدھی نے صرف 10 فیصد پیداواری صلاحیت پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 پاور پلانٹ نے ایک یونٹ بجلی نہیں بنائی لیکن ہر مہینے انہیں بھی ایک ہزار کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری حلال آمدن کپیسٹی چارجز کی آڑ میں 40 خاندانوں کو دی جا رہی ہے، حکومت عوام کی قیمت پر کاروبار نہ کرے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسنیہ کے خلاف احتجاج کرنے والے بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتا...
20/07/2024

متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسنیہ کے خلاف احتجاج کرنے والے بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی، احتجاج پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکومت مخالف احتجاج میں 133 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر بنگلادیشی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

بنگلادیش میں حالات بے قابو، امن و امان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

اماراتی پراسیکیوٹر نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ احتجاج کرنے والے کتنے بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا یا انہوں نے کہاں احتجاج کیا؟

اماراتی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے عوامی مقام پر جع ہونے اور بد امنی پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا اور ان افراد کو اماراتی مفاد اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کے بعد بنگلادیشی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے احتجاج مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہےکہ بنوں امن مارچ کو کچھ قوتوں نے سیاست کی نذرکیا، اس معاملے پر  پراپیگنڈا کیا جا رہ...
20/07/2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہےکہ بنوں امن مارچ کو کچھ قوتوں نے سیاست کی نذرکیا، اس معاملے پر پراپیگنڈا کیا جا رہاہے اور فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ایک سپاہی نے جان قربان کرکے ہزاروں افراد کو بچایا، تاجروں نے اجازت لےکر دہشت گردی کے خلاف امن مارچ کرنا چاہا، سیاسی قوتوں نے امن مارچ کو خراب کرنے کی کوشش کی، سیاسی عناصر نے 15جولائی کو حملے کی جگہ جا کر احتجاج کرنےکی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں
بنوں واقعہ: پختونخوا حکومت کا تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
بنوں میں امن مارچ میں بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق
بنوں اور ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے، 10 فوجی جوان اور 5 شہری شہید
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ جہاں حملہ ہوا تھا اسی دیوار پر جا کر تشدد کی کارروائیوں کی کوشش کی، بہت سارے مسلح افراد شامل تھے انہوں نے وہاں فائرنگ کی جس سےلوگ زخمی ہوئے، ہجوم میں شامل عناصر کی فائرنگ سے ایک شخص شہید اور 22 زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان دیکھا کہ وہاں سیدھی فائرنگ ہوئی، اچھا ہوتا بانی پی ٹی آئی دہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے، لگتا ہے امن مارچ کو کچھ قوتوں نے سیاست کی نذرکیا، سازش کی گئی، قومی سلامتی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، کسی اور ملک اور بچوں کی تصویر لگا کر کہا جا رہا ہےکہ سیدھی فائرنگ کرکے لوگوں کو شہیدکیا گیا، جس جگہ بھگدڑ مچی، ایک شخص شہید اور لوگ زخمی ہوئے وہ اس جگہ سے ایک کلومیٹر دور تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام چیزیں ہمارے نوٹس میں ہیں، پراپیگنڈا کیاجارہاہے فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں، بنوں میں حالات نارمل کی طرف لوٹ رہے ہیں،کشیدگی نہیں دیکھی گئی، کچھ سیاسی قوتیں اس سے فائدہ اٹھا کر سبوتاژ کرکےکوئی اور رنگ دیناچاہتی ہیں، جس جماعت کی وہاں حکومت ہے اس کے لوگ مارچ میں شامل تھے، وہاں کی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہیےکہ وہ خود اس کی انکوائری کرے، ان کےاپنےلوگ ملوث تھے، وہ احتجاج میں شامل ہوئے، وہ کیسے انصاف کرسکتے ہیں؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری ذرائع کے مطاب...
20/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں
پشاور: پولیس نے بی آر ٹی میں چوری کرنیوالی خواتین کی تصاویر اسکرینز پر ڈسپلے کردیں
بی آر ٹی بس کے بعد پشاور میں سائیکل سروس کا افتتاح
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتوار بازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی جس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔

ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا ہے کہ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔

کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمع...
20/07/2024

کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

جینی کیرینیاں نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، 35 سالہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کو لیڈ کیا۔

جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جینی کیرینیاں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔

پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی جنرل کے پاس ہے جو 2018 میں ملکی فوج کی سربراہ بنی تھیں۔

Address

Shabqadar
24630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseen Radio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abaseen Radio:

Share

Category