10/12/2025
تونسہ شریف سے ڈیرہ غازیخان جانے والی الفرید کوچ اور تیز رفتار ٹرالر کے درمیان بائپاس کے نذدیک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔