23/08/2025
ارض پاک کے دفاع کےلیےبہادری سےلڑتے ہوئے تاندلیانوالہ کا سپوت دھرتی ماں پہ قربان ہوگیا شہید کی نمازجنازہ اداکردی گئ جنھیں ان کے آبائی قبرستان چک نمبر547کلیانوالہ میں پورے اعزازت کساتھ سپردخاک کردیا گیا نواحی چک نمبر 547 گ ب سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کےجوان ولی محمد کھرل نے بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔شہیدکی نمازجنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے شہیدکوسلامی دی شہیدکی قبرپر صدرپاکستان آصف علی زرداری چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی طرف سےپھولوں کے گلدستے پیش کیئےگئے۔پاک آرمی کےسپاہی شہید ولی محمدولدطفیل کھرل نے2008میں 35پنجاب رجمنٹ میں شمیولیت اختیار کی شہیدکے سوگوران میں بیوہ دوبیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔