Be Aware Pakistan

Be Aware Pakistan Be aware Pakistan our page.we provide informative posts...

20/09/2022

Today's best photo ❤❤







20/09/2022

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️








's Best














وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 0.80 روپے کمی کا امکان ہے، انہوں نے مزید ...
19/09/2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 0.80 روپے کمی کا امکان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حتمی فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح نے کہا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی تاہم حکومت اس تحریک میں مداخلت نہیں کرے گی۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی سے تنگ عوام کو یقین دلایا کہ اکتوبر تک بجلی کی قیمت کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) سے 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو مستثنیٰ قرار دے دیا تاہم اس کے بعد ایف سی اے چارج کیے جانے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کو رواں ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.5 بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے اور قطر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پلانٹس، سولر اور اسٹاک ایکسچینج میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر نے کہا کہ حکومت سیلاب کی صورتحال کے باعث غریبوں پر خرچ کر رہی ہے۔ "وزیراعظم نے ہمیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو مزید 5 بلین روپے دینے کی ہدایت کی ہے"، انہوں نے مزید کہا، قوم سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے حجم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کابینہ سب سے بڑی تھی، تاہم میں 70 افراد پر مشتمل کابینہ کا دفاع بھی نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت بخار کی دوا پینا ڈول کی قلت کی شکایات عام ہیں اور ملک میں یہ دوا یا تو دستیاب نہیں ہے یا پھر مہنگے دا...
19/09/2022

پاکستان میں اس وقت بخار کی دوا پینا ڈول کی قلت کی شکایات عام ہیں اور ملک میں یہ دوا یا تو دستیاب نہیں ہے یا پھر مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔

ملک میں ڈینگی بخار کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے پینا ڈول کی طلب میں اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قلت اور مہنگے داموں اس کی فروخت کی شکایات ابھریں جن میں اس دوا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کو وجہ قرار دے دیا گیا۔

اسی دوران کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے ہاکس بے میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران پینا ڈول کی ساڑھے چار کروڑ گولیوں کی برآمد کی دعویٰ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ برآمد شدہ پینا ڈول کی گولیوں کو ذخیرہ کر کے مہنگے داموں بیچا جانا تھا اور ان کی قیمت 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب پینا ڈول بنانے والی کمپنی 'جی ایس کے' نے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے چھاپے اور برآمد کی جانے والی پینا ڈول کی گولیوں پر رد عمل میں کہا ہے کہ پینا ڈول کا سٹاک جان بوجھ کر نہیں چھپا کر رکھا گیا اور نہ ہی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کے بعد کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محکمے کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار کروڑ سے زائد پینا ڈول گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا ایک ایسے وقت میں جب اس گولی کی زیادہ ضرورت ہے اس کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔

کیا پینا ڈول کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے؟

حالیہ سیلاب سے بلوچستان میں سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ مستونگ کے باغات کے یہ مناظر اس تباہی کی عکاسی کر...
19/09/2022

حالیہ سیلاب سے بلوچستان میں سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ مستونگ کے باغات کے یہ مناظر اس تباہی کی عکاسی کر رہے ہیں...

اپنے گھر کی مرمت میں نہیں کروں گی تو کون کرے گا، شوہر اور بیٹا تو باہر کام کے لیے چلے جاتے ہیں۔ اگر مرد گھر میں ہوں گے ت...
19/09/2022

اپنے گھر کی مرمت میں نہیں کروں گی تو کون کرے گا، شوہر اور بیٹا تو باہر کام کے لیے چلے جاتے ہیں۔ اگر مرد گھر میں ہوں گے تو پھر کھائیں گے کیا؟‘

فاطمہ کی عمر ساٹھ برس ہے۔ ان کے پیروں پر زخم اور ہاتھوں پر چھالے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کچے مکان کی مرمت خود کر رہی ہیں۔

انھوں نے مجھے بتایا کہ یہاں اکثر کانٹے ہوتے ہیں یا کہیں سے شیشہ مٹی میں آ جاتا ہے جس سے زخم لگ جاتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’مزدور لانے کے لیے پیسے نہیں، دو وقت کی روٹی مشکل سے پوری کر رہے ہیں۔ مکان کی مرمت سے پیروں میں زخم آ گئے ہیں، ہاتھوں پر چھالے ہیں لیکن کیا کریں زندگی جیسے تیسے گزارنی ہے۔‘

یہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا گاؤں چودھوان ہے۔ یہاں بارشوں اور سیلاب سے متعدد کچے مکان مکمل یا جزوی طورپر تباہ ہو گئے ہیں۔

تباہی تو پاکستان بھر میں ہوئی ہے لیکن یہاں انہونی بات یہ ہے کہ ان کچے مکانوں کی مرمت اور تعمیر خواتین خود کر رہی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں باپ نے بیٹے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بیٹ...
19/09/2022

اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں باپ نے بیٹے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بیٹا انتقال کر گیا

In the meeting of the core committee yesterday, Chairman PTI Imran Khan got angry with some members and urged them to ac...
19/09/2022

In the meeting of the core committee yesterday, Chairman PTI Imran Khan got angry with some members and urged them to act on party paralysis.

In the meeting between Shahbaz and Nawaz, they agreed to conduct the election at a fixed time, and also discussed import...
19/09/2022

In the meeting between Shahbaz and Nawaz, they agreed to conduct the election at a fixed time, and also discussed important appointments in November

19/09/2022

Hello Viewers Welcome to my Page.....

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923121355526

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Be Aware Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Be Aware Pakistan:

Share