Saima Rafiq marketing agency

Saima Rafiq marketing agency Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saima Rafiq marketing agency, Digital creator, Shah Faisalabad.
(1)

وقار خاموشی میں ہےوقار یہ نہیں کہ آپ بحث کریں یا یہ ثابت کریں کہ آپ حق پر ہیں،بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی خاموشی کو اس وقت اپن...
15/02/2025

وقار خاموشی میں ہے
وقار یہ نہیں کہ آپ بحث کریں یا یہ ثابت کریں کہ آپ حق پر ہیں،
بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی خاموشی کو اس وقت اپنا ہتھیار بنائیں جب گفتگو بے وقوفی کے دائرے میں ہو۔
وقار یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے الفاظ ہوں،
لیکن آپ انہیں ان لوگوں پر ضائع نہ کریں جو ان کی قدر نہیں سمجھتے۔

وقار یہ ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑے ہوں،
اور خاموشی کے ساتھ ان لوگوں کو دیکھیں جو بے معنی باتوں سے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وقار یہ ہے کہ آپ یہ سمجھیں کہ عزت الفاظ کے ذریعے فتح حاصل کرنے میں نہیں،
بلکہ خاموشی کی عظمت کو برقرار رکھنے میں ہے۔

جیسا کہ حکمت کہتی ہے:
"نادانوں کی موجودگی میں خاموشی عزت نفس ہے،
کمزوری نہیں۔"

اگر آپ وہ دیکھ سکتے ہیں جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے،
تو اپنے آپ کو وضاحت میں تھکانے کی ضرورت نہیں،
کیونکہ بعض ذہن وہی دیکھتے ہیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

لہذا، اپنے وقار کا انتخاب کریں،
اور اپنی قدر کی حفاظت کے لیے گفتگو کے دروازے بند کر دیں۔

Google ads vs Facebook adsبہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ گوگل ایڈز زیادہ بہتر ہیں یا فیسبک ایڈز۔۔۔سب سے پہلے...
15/06/2024

Google ads vs Facebook ads

بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ گوگل ایڈز زیادہ بہتر ہیں یا فیسبک ایڈز۔۔۔سب سے پہلے تو ایک چیز کلیئر ہونی چاہئے کہ گوگل اور فیسبک دونوں ہی بہت بڑے ایڈز کہ giant پلیٹ فارمز ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فیسبک ایڈز ہر طرح سے گوگل ایڈز سے بیسٹ ہیں یا گوگل ایڈز ہر طرح سے فیسبک ایڈز سے بیسٹ ہیں۔ لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دونوں ایڈز کس بنیاد پر کام کرتی ہیں مزید آپ کہ بزنس کا بجٹ کتنا ہے آپ کے ایڈز کا ابجیکٹو کیا ہے اور آپ کیا چیزیں اچیو کرنا چاہتے ہیں جب آپ یہ سمجھ لیں گہ تو آپ کو ڈیسائڈ کرنے میں آسانی ہو گی کہ آپ کہ بزنس کو کونسی ایڈز زیادہ سوٹ کر رہی ہیں۔۔
ٹریفک کے اعتبار سے دیکھیں تو فیسبک کی بھی اپنی بہت زیادہ ٹریفک ہے فیسبک کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ ٹریفک ہے اور فیسبک کا اپنا آڈینس نیٹ ورک ہے اور گوگل کا تو سب کو ہی پتہ ہے گوگل کہ ہر پلیٹ فارم یوٹیوب سرچ انجن پلے سٹور سب کی بہت زیادہ ٹریفک ہے اس لئے ہم دونوں میں سے کسی ایک کو اگنور نہیں کر سکتے کہ ہم صرف فیسبک ایڈز پر ہی رہیں یا گوگل ایڈز پر ہی فوکس کریں کیونکہ ہوسکتا ہے اگر آپ صرف فیسبک ایڈز پر ہی فوکس کر رہے ہیں تو آپ کے بزنس کا جو کمپیٹیٹر ہے وہ گوگل ایڈز کے تھرو بھی پوٹینشل کسٹمر بنا رہا ہو۔ ہاں اگر آپ کا بجٹ لمیٹڈ ہے تو پھر آپ کسی ایک پلیٹ فارم کے ساتھ جا سکتے ہیں۔

اب دونوں ایڈز میں تھوڑا فرق سمجھ لیتے ہیں

گوگل ایڈز یوزر کے ارادے کی بنیاد پر کام کرتی ہیں مثال کی طور پر گوگل سرچ ایڈز میں کوئی بھی جب گوگل پر جا کر سرچ کرے گا کہ
I want to buy tishirts,shows ,bags
یا کچھ بھی تو اس کا مطلب ہے وہ خریدنے کہ لئے ہی سرچ انجن پہ آیا ہے تو گوگل سرچ ایڈز میں ہم کی ورڈز کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور گوگل ایڈز اس یوزر کو ایڈ دکھانا شروع کر دے گی

جبکہ فیسبک ایڈز یوزر کے ارادے کے بجائے یوزر کے انٹرسٹ بی ہیویر اور ڈیمو گرافکس پر کام کرتی ہیں کیونکہ یوزر فیسبک پر آکر ڈائریکٹ نہیں لکھے گا
I want to buy x.y.z product
مثال کے طور پر اگر کوئی ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے ریلیٹڈ کورس کی پوسٹس لائک کرتا ہے یا جینز کی پینٹ کی پوسٹ لائکس کرتا ہے تو فیسبک کا سٹرونگ ایلگروتھم یہ جان لیتا ہے کہ اس یوزر کا انٹرسٹ کیا ہے بی ہیویر کیا ہے اور ڈیمو گرافکس میں آپ کا شہر اور ایج یہ سب چیزیں بھی فیسبک کو پتہ ہوتی ہیں اس لئے یہاں فیسبک ایڈز میں گوگل ایڈز کی نسبت زیادہ براڈ آڈینس ٹارگٹ کرنے کی آپشن ہوتی ہے

دوسری چیز گوگل سرچ ایڈز ٹیکسٹ فارم کی ایڈز کے لئے زیادہ بہتر رہتی ہیں
جبکہ فیسبک ایڈز وڈیو کریٹو امیج فارم کی ایڈز کے لئے زیادہ بیسٹ رہتی ہیں۔۔ گوگل میں ایڈ کریٹو اور امیج والی ایڈز رن کی جا سکتی ہیں لیکن وہ display ایڈز میں یوز ہوں گی اس لئے وہ اتنی کار آمد نہیں ہوں گی جتنی فیسبک ایڈز ہوں گی

ایک اور فرق یہ کہ گوگل ایڈز میں ویڈیو ایڈز کے لئے الگ سے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم یوٹیوب موجود ہے جس کی بہت زیادہ ٹریفک ہے
جبکہ فیسبک میں ویڈیو ایڈز کے لئے الگ سے کوئی پلیٹ فرام موجود نہیں ہے

آخری اور سب سے اہم چیز گوگل ایڈز bottom of the funnel پہ بہترین رزلٹس دیتی ہیں مطلب ایک بندہ اگر سرچ کر رہا ہے shoes online تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خریدے گا ہی خریدے گا
جبکہ فیسبک ایڈز top of the funnel میں بہترین رزلٹس دیتی ہیں کیونکہ اس میں ہم یوزر کے انٹرسٹ کو دیکھتے ہوئے ہماری ایڈ پر کس طرح کے لوگ انٹرسٹ لے رہے ہیں مطلب جس نے ہمارے ایڈ پر کلک کیا کون ہماری ایڈ پر کلک کر کے ویب سائٹ پر گیا کس نے کمنٹ کیا کس نے لائک کیا ہمارے لینڈنگ پیج پر لوگوں نے کتنا انٹرسٹ شو کیا لینڈنگ پیج پر کونسے ایونٹ پرفارم کئے تو ہم اس آڈینس کو ری ٹارگٹ کرتے ہیں اور اس طرح کی سیم باقی آڈینس کو بھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں فیسبک میں ہم فیسبک پکسل کے تھرو ری مارکیٹنگ کرتے ہیں جبکہ گوگل میں ہمارے پاس گوگل کا ری مارکیٹنگ ٹیگ ہوتا ہے

فیسبک ایڈز گوگل ایڈز کی نسبت سیکھنے میں آسان ہیں اور کم بجٹ والے بزنسز بھی اس میں اسٹارٹ لے سکتے ہیں جبکہ گوگل ایڈز فیسبک ایڈز کی نسبت زیادہ ٹیکنیکل ہیں

تو ہم اسی فیصلہ پر پہنچتے ہیں کہ ہم کسی ایک کو دوسرے کی نسبت بیسٹ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ اس چیز پر ڈپینڈ کرتا ہے کہ آپ کے بزنس کا نیچر کیا ہے آپ کا بجٹ کتنا اور آپ اچیو کیا کرنا چاہتے ہیں دونوں کی اپنی الگ الگ سٹرینتھ ہے اپنی الگ الگ پاور ہے کچھ بزنسز فیسبک پر زیادہ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو کچھ گوگل پر۔۔

جواد شاہ

آن لائن فیلڈ میں کسی بھی مینٹور سے سب سے ذیادہ پوچھا جانے والا سوال۔۔۔سکل کون سی سیکھیں؟ میری دوہزار بیس سے وائرل ہونیوا...
04/04/2024

آن لائن فیلڈ میں کسی بھی مینٹور سے سب سے ذیادہ پوچھا جانے والا سوال۔۔۔
سکل کون سی سیکھیں؟
میری دوہزار بیس سے وائرل ہونیوالی پوسٹ شاید آپ نے بہت سی جگہوں پر دیکھی ہو۔ جس میں
ذکر ہے کہ
"دور حاضر میں دو چیزیں سیکھ لیں، مارکیٹنگ اور کوئی بھی سکل۔ پھر آپکو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا"
کیونکہ آج کے دور میں ہنر کے ساتھ ساتھ ہنر کو مارکیٹ کرنا اور اسے بیچنا بھی آنا چاہیے۔
کام کی بات کریں تو
میں نے اپنی سکلز کا انتخاب کیسے کیا؟
میں دوہزار سولہ میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ کمپیٹیشن میں ویب اینڈ گرافک ڈیزائنر کا پوزیشن ہولڈر ہوں۔ اور برٹش کونسل سکلز کمپیٹیشن میں بھی اعزازی پوزیشن حاصل کی۔ لیکن چھ ماہ گرافکس کا کام کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ کام میری فطرت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کیونکہ کلائنٹس کے ریویژن سے مجھے الجھن ہونے لگتی تھی۔ میں نے گرافکس کو خیر باد کہا اور ویب ڈیزائننگ پر فوکس کرلیا۔ دوہزار انیس تک الحمداللہ فائیور اور اپورک پر سینکڑوں پراجیکٹس مکمل کیے اور اس دوران میں اپنے بھی کئی پراجیکٹس لانچ کرلیے۔
اب سوال یہ کے کہ آپ اپنی سکل کا انتخاب کیسے کریں گے؟؟؟
اس کے لئے ہم انٹرنیٹ پر موجود تمام تر سکلز کو چار حصوں میں تقسیم کرلیتے ہیں۔
Technical skills
Marketing skills
Consulting skills
Creative skills
ٹیکنیکل سکلز ہر دور میں ہائی ڈیمانڈ سکلز رہی ہیں۔
جس میں ویب ڈویلپمنٹ، ایپ ڈویلپمنٹ، سافٹویئر ڈویلپمنٹ، مشین لرننگ، ربوٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ، اے آئی (آرٹفیشل انٹیلجنس) ٹولز ڈویلپمنٹ قابل ذکر ہیں۔
ویب اور ایپ ڈویلپمنٹ اور ڈیزائننگ کے ایسے بہت سے منیجمنٹ سسٹم آچکے ہیں جنکی مدد سے آپ بغیر کوڈنگ کے بھی ویب سائیٹس یا موبائل ایپس بنا سکتے ہیں۔ آنیوالے وقت میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کوڈنگ کا کنسپٹ بہت محدود کردے گا۔
لیلن کیونکہ کوڈنگ کی مدد سے ہی اے آئی و دیگر سافٹویئر ٹولز بنتے ہیں تو اسی لئے یہ مشکل لیکن ہائی پیئنگ سکل ہے۔
جو سکل جتنی آسان ہو اس میں اتنا کمپیٹیشن ذیادہ ہوگا۔
Marketing skills
یہ وہ شعبہ ہے جس کے متعلق میں کہا کرتا ہوں کہ جب تک دنیا میں آخری انسان زندہ ہے تب تک مارکیٹنگ ہے۔
کیونکہ جتنی مرضی جدت آجائے، جدید ٹولز آجائیں ان سب کو بیچنے یا مارکیٹ کرنے کی ضرورت موجود رہے گی۔ ہاں البتہ مارکیٹنگ کے طریقے کار میں جدت آسکتی ہے۔
اور پھر آپ خود کو یا اپنی سکل کو بھی مارکیٹ کرسکتے ہیں اور پرسنل برانڈنگ کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کچھ شاخیں جو ہائی ڈیمانڈ مارکیٹنگ سکلز میں آتی ہیں
اس میں
SEO
Social Media Marketing
Search Engine Marketing
Email Marketing
Affilate Marketing
Influencer Marketing
Ai Automation Marketing
وغیرہ شامل ہیں۔
SEO
اپنے کنٹینٹ کو سرچ انجن جیسا کہ گوگل یا یوٹیوب میں (پیڈ یا آرگینک) آپٹیمائز کرنے کو کہا جاتا ہے۔ جس کے بعد آپکا کنٹینٹ آپکے مطلوبہ سرچ انجن میں ٹارگٹڈ کیورڈ کے تحت رینک کر جاتا ہے۔ کی ورڈ ڈیفیکلٹی کے حساب سے مارکیٹنگ کا یہ طریقہ کار مسلسل تین سے چھ ماہ کی محنت مانگتا ہے۔ لیکن اس سے حاصل شدہ نتائج بھی دیر پا رہتے ہیں اور یہ طویل مدت تک فری میں ٹریفک لینے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
Social Media Marketing
تمام سوشل پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، ٹویئٹر، لنکڈ ان، انسٹاگرام وغیرہ پر مارکیٹ کرنا۔
Search Engine Marketing
اپنے کنٹینٹ کو مخصوص کیورڈز کے تحت ٹارگٹ کرکے خاص سرچ انجن پر مارکیٹ کرنا۔
جیسے گوگل کے لئے گوگل ایڈز، bing کے لئے بنگ ایڈز وغیرہ۔
Email Marketing
ایکٹو ای میلز کی لسٹیں اکٹھی کرنا اور انہیں ای میل مارکیٹنگ ٹولز کی مدد سے اپنی مطلوبہ پراڈکٹ ہا سروس کی ای میلز بھیجنا۔
Affiliate Marketing
لوگوں کو متوجہ کرنا یا آمادہ کرنا کہ وہ آپ کی سروس یا پراڈکٹ آگے اپنے ایفلیٹ لنک یا کوپن کوڈ کے تحت شیئر کریں اور اس کی فروخت کے بدلے اپنا کمیشن حاصل کریں۔
Influencer Marketing
کسی جانی پہچانی شخصیت جیسا کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وغیرہ سے اپنی پراڈکٹ یا سروسز کی تشہیر کروانا۔
AI Automation Marketing
ویب سائیٹ یا سوشل پلیٹ فارمز پر اے آئی کی مدد سے خودکار نظام بنانا جو کلائنٹس کے تمام تر سوالوں کے جواب دے اور مطلوبہ پراڈکٹ انہیں ریکمنڈ کرکے اس کی فروخت تک لے آئے۔ اسے چیٹ بوٹ مارکیٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ تو ہوگئی مارکیٹنگ۔
اب بات کرتے ہیں کنسلٹنگ سکلز کے متعلق
Consulting skills
اس کو ایسے سمجھ لیں کہ
کسی بھی شعبے، فیلڈ، سبجیکٹ یا سروسسز میں آپ ایکسپرٹ ہیں اس متعلق سروسز دینا، پڑھانا، سمجھانا، موٹیویٹ کرنا یا پراجیکٹس مینج کرنا کنسلٹنگ سکل کہلاتا ہے۔
Creative skills
ایسا کام جس میں آپکی دماغی و تخلیقی صلاحیتوں کا عمل دخل ہو۔
سٹوری بورڈنگ
کنٹینٹ رائٹنگ
کاپی رائٹنگ
کمرشل سکرپٹنگ
فوٹوگرافی
ویڈیو گرافی
ویڈیو ایڈیٹنگ
ویوزل ایفکٹس
فوٹو ایڈیٹنگ
گرافک ڈیزائننگ
ویب ڈیزائننگ
ٹائپو گرافی
السٹریشن
کارٹون اینیمیشن
وائس اوور
سکیچنگ
پینٹنگ
مارکیٹنگ آئیڈیاز
یہ سب بھی ہائی ڈیمانڈ سکلز میں آتے ہیں۔
ان تمام سکلز کے مطابق خود کو سمجھیں، آپ ٹیکنیکل کام کرسکتے ہیں یا کری ایٹو۔ اس کے مطابق کوئی ایک فیلڈ منتخب کریں اور چپ کرکے چھ ماہ اس سکل کو دے دیں۔
کیونکہ ڈیمانڈ آپکا ہنر خود پیدا کرے گا۔
اگر اس میں الجھے رہیں گہ کہ کس سکل کی ذیادہ ڈیمانڈ ہے تو آپ میں اور سرکس کے شیر میں کوئی فرق نہیں رہے گا جو چابک کے ڈر سے بکری والے تماشے کر رہا ہوتا ہے۔ سکل آپکی چھوٹی ہو یا کم ڈیمانڈ والی ہو لیکن اس حد تک آپ اس میں پروفیشنل ہوجائیں آپ کا کام خود بولے۔ لوگ آپ کے ہنر پر رشک کریں کہ جیسے شیر بلی پر رشک کرتا ہے کہ وہ درخت پر چڑھ جاتی ہے جبکہ شیر نہیں چرھ سکتا۔
امید ہے آپکو اپنی سکل کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی۔
سلمان صدیق

ارے آپ پریشان مت ہوں! کاروبار میں ترقی کے لئے ہم سے اپنا بزنس پیج بنوالیں۔عید آفر سے فائدہ اٹھا لیں۔50% ڈسکاؤنٹ آفر لگی ...
03/04/2024

ارے آپ پریشان مت ہوں!

کاروبار میں ترقی کے لئے ہم سے اپنا بزنس پیج بنوالیں۔عید آفر سے فائدہ اٹھا لیں۔50% ڈسکاؤنٹ آفر لگی ہوئی ہے۔اوریجنل پاکستانی فالورز انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔

رابطہ کریں۔
0345 7696971

کسی بھی بزنس کی ایڈوائزمنٹ کے لیے ایک پروفیشنل ایڈ ضروری ہوتا ہے ۔کیا آپ بھی اپنی اکیڈمی یا پھر بزنس کے ایڈوائزمنٹ کے ای...
30/03/2024

کسی بھی بزنس کی ایڈوائزمنٹ کے لیے ایک پروفیشنل ایڈ ضروری ہوتا ہے ۔

کیا آپ بھی اپنی اکیڈمی یا پھر بزنس کے ایڈوائزمنٹ کے ایک شاندار ویڈیو ایڈ بنوانا چاہتے ہیں۔۔

تو جی ہاں آپ بالکل سہی جگہ پر پہنچے ہیں ۔۔۔

ویڈیو ایڈ بنوانے کے لیے ابھی ان باکس رابطہ کریں ۔
شکریہ

28/03/2024

Digital Marketing

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کچھ اہم ٹرمز۔۔

✔️SEO
سرچ انجن آپٹیمائزیشن۔۔
ویب سائٹس کے کانٹینٹ کو آپٹیمائز کیا جاتا ہے۔۔وہ کی ورڈز استعمال کیے جاتے ہیں جو عموماً لوگ زیادہ سرچ کرتے ہیں۔۔ایس ای او کے ذریعے ویب سائٹس پر آرگینک ٹریفک لائ جاتی ہے، ریچ بڑھائ جاتی ہے۔۔یہ نہایت اہم اور خاصی مہنگی نش ہے۔۔کیوں کہ ایس ای او کسی بھی بزنس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔۔

✔️SEM

سرچ انجن مارکیٹنگ۔۔
یہ آن لائن اشتہارات کی ایک ایسی قسم ہے جس میں بزنسز اپنے اشتہارات مختلف سرچ انجن پر ڈسپلے کروانے کے لیے پے کرتے ہیں۔۔یوں ان کے اشتہارات ، ان کی پروڈکٹس لوگوں کے سامنے آرہی ہوتی ہیں۔۔۔جس سے ان کے بزنس میں وسعت آتی ہے۔۔

✔️PPC.

پے پر کلک۔۔
یہ ایک ایڈورٹائزنگ ماڈل ہے۔۔جس میں پیڈ اشتہارات چلاۓ جاتے ہیں۔۔اور جب جب کوئی بھی صارف اشتہار پر کلک کرتا ہے۔۔اشتہار چلانے والے کو پے کرنا پڑتا ہے۔۔یہ بھی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مختصر وقت میں زیادہ آڈینس تک بات پہنچانا اپنی پروڈکٹ/ویب سائٹ پر کلک کروانا اس کے ذریعے ممکن ہے۔۔

✔️ Social Media Marketing.

اپنی پروڈکٹ کو، اپنے بزنس کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے ایڈورٹائز کرنا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کہلاتا ہے۔۔یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک مضبوط اور اہم حصہ ہے۔۔اس کے بنا آن لائن بزنس ادھورا ہوتا ہے۔۔

✔️ Content Marketing.

میرے نزدیک۔۔اچھا کانٹینٹ کنگ میکر کا رول پلے کرتا ہے۔۔کانٹینٹ میں پاور ہوتی ہے۔۔کانٹینٹ مارکیٹنگ میں بہترین، عمدہ کانٹینٹ کے ذریعے آڈینس کو اپنی طرف اٹریکٹ کیا جاتا ہے۔۔کانٹینٹ لکھا ہوا مواد بھی ہوسکتا ہے، ویڈیو کی شکل میں بھی ہوسکتا ہے اور تصویری شکل میں بھی۔۔لیکن دور حاضر میں موسٹ ڈیمانڈنگ فارم آف کانٹینٹ ویڈیو کانٹینٹ ہے۔۔خصوصا شارٹ ویڈیوز کی صورت میں آپ آڈینس کو اپنے ساتھ پورے طریقے سے انگیج کرسکتے ہیں۔۔

✔️Influencer Marketing.

مارکیٹنگ کی اس قسم میں سوشل میڈیا پر موجود انفلوینسرز کے ذریعے پروڈکٹس یا سروسز کو پروموٹ کروایا جاتا ہے۔۔انفلوینسرز وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس اچھی خاصی فین فالونگ ہوتی ہے۔۔لوگ ان کی بات سنتےہیں، مانتے ہیں ان پر اعتماد کرتے ہیں۔۔سو وہ جب بھی کوئ ریکمنڈیشن دیتے ہیں تو آڈینس وہ پروڈکٹ یا سروس ضرور خریدتی ہے۔۔انفلوینسرز اسی کے ذریعے لاکھوں بھی کماتے ہیں۔۔اسی لیے میں کہتی ہوں پرسنل برانڈنگ پر سب سے پہلے فوکس کریں۔۔

✔️ Email Marketing.

متعلقہ صارفین تک کمرشل ای میلز کے ذریعے اپنے اشتہارات پہنچاۓ جاتے ہیں۔۔یہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ایک اہم نش ہے۔۔بڑی کمپنیاں اور برانڈز اس نش پر باقاعدہ کام کرکے ڈھیروں منافع کماتے ہیں۔۔

یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کچھ اہم ٹرمز تھیں۔۔جو امید ہے آپ لوگوں کو کلئیر ہوچکی ہوں گی۔۔ابھی کچھ رہتی بھی ہیں۔۔وہ اگلی کسی پوسٹ میں ان شاء اللہ ۔۔
ایک ڈیجیٹل مارکیٹر کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ان تمام پر عبور حاصل ہو۔۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ ایک ایک کرکے ان کو سیکھے اور آگے بڑھے۔۔پہلے آسان سے شروع کریں پھر مشکل کی طرف جائیں۔۔

ڈیجیٹل مارکیٹر

کلائنٹ کے لیے ایک لاکھ فالورز کا ٹاسک کمپلیٹآپ اگر بلاگر ، ولاگر ہیں،انٹرٹینمنٹ کا پیج ہے۔۔۔انٹرٹینمنٹ ویڈیوز بناتے ہیںت...
28/03/2024

کلائنٹ کے لیے ایک لاکھ فالورز کا ٹاسک کمپلیٹ
آپ اگر بلاگر ،
ولاگر ہیں،
انٹرٹینمنٹ کا پیج ہے۔۔۔
انٹرٹینمنٹ ویڈیوز بناتے ہیں
تو اپنے پیج پہ جنرل فالورز بڑھانے سے بھی آپ کو اچھا خاصہ فائدہ ہو سکتا ہے۔۔۔
اور اگر کوئی اور پروڈکٹ بھی ہو تو جب پچاس ہزار یا زیادہ سے زیادہ آڈئینس پیج پہ ہو تو ریچ خود بخود بڑھ جاتی ہے۔۔۔۔
مزے کی بات یہ ہے کہ بڑے بڑے برینڈز یہی کرتے ہیں لاکھوں میں فالورز کے ساتھ پیج تیار کرواتے ہیں پھر پروڈکٹ پوسٹنگ شروع کرتے ہیں۔۔۔
ایک طرح سے آنلائن دکان پہ اپکی پہلی انویسٹمنٹ یہی ہوتی ہے۔۔۔۔
ویسے بھی اگر تو آپ نے کام صرف ٹرائل بیس پہ کرنا ہے ایک دو ماہ تو ٹھیک ہے۔۔۔
کم بجٹ کے ساتھ کر لیں کوشش کر لیں
لیکن اگر پرماننٹ کام کرنا ہے تو شروع سے انویسٹ کریں اور پراپر سٹریٹجی کے ساتھ چلیں ۔۔۔۔
میری فیس بک مینیجمنٹ میں یہ سروسز موجود ہیں
👈 1.فیس بک پيج بنانا.
👈2. بہترین کور فوٹو اور پروفائل فوٹو بنانا۔
👈3. فیس بک پیج کی پروفیشنل سیٹنگز کرنا۔
👈4. فیس بک پیج مینیجمینٹ۔
👈5. فیس بک پیج آپٹیمائزیشن
👈6. اشتہار/ایڈز چلانا۔
👈7.فولورز بڑھانا
👈8.سیلز بڑھانا
👈9.انگیجمنٹ بڑھانا
👈10. بزنس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی دینا ۔
اوریجنل پیج فالورز انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں
اسلاممک اور سیاسی کیٹیگری میں
پانچ ہزار فالورز:تین ہزار میں
دس ہزار فالورز: پانچ ہزار میں
بیس ہزار فالورز: آٹھ ہزار میں
پچاس ہزار فالورز: بیس ہزار میں
اور ایک لاکھ فالورز
پینتیس ہزارمیں دستیاب ہیں 😍
صرف سئیریس افراد رابطہ کریں ۔
بہت شکریہ ♥️






23/03/2024

‏زکوٰۃ کے متعلق انتہائی انتہائی اہم معلومات !!!

یہ ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے ہے۔
*خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک الله خیرا
ایک لاکھ پر -/2500
دو لاکھ پر -/5000
تین لاکھ پر -/7500
چار لاکھ پر -/10000
پانچ لاکھ پر-/12500
چھ لاکھ پر -/15000
سات لاکھ پر-/17500
آٹھ لاکھ پر-/20000
نو لاکھ پر-/22500
دس لاکھ پر-/25000
بیس لاکھ پر-/50000
تیس لاکھ پر-/75000
چالیس لاکھ پر-/100000
پچاس لاکھ پر-/125000
ایک کروڑ پر-/250000
دو کروڑ پر-/500000
ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟
اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیےالله کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں
🔹سونا چاندی
🔸زمین کی پیداوار
🔹مال تجارت
🔸جانور
🔹پلاٹ
🔸کرایہ پر دیےگئے مکان
🔹گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)
2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)
4۔زکوٰة كامنکرجوزکوٰةادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔
5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کےدن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے
(البقرہ 277)
6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)
🔴زکوٰۃکا حکم🔴
🔹ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سےزکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
🔹1۔سونا چاندی
🔸2۔زمین کی پیداوار
🔹3۔مال تجارت
🔸4۔جانور۔
⬅سونے کی زکوٰۃ➡
87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے
(ابن ماجہ1/1448)
🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابودائود کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
فتح الباری جز چار صفحہ 13
⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
✅زکوٰۃ کی شرح❗
زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
🔴نوٹ:زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،
سورجمکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
💠پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
⬅بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ➡
💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509)
✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے
120سےلےکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔
✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
⛔نوٹ:
گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
⛔ ضروری نوٹ!!!
دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے
✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں۔😊
(سنن ابی دائودکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)
‏✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکوٰۃکےمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔
⛔نوٹ:
(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
✅زکوٰۃکےمستحق لوگ
🔸1۔مساکین(حاجت مند)
🔹2۔غریب
🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
🔹4۔مقروض
🔹5۔قیدی
🔸6۔ *مجاھدین*
🔹7.مسافر (سورۃالتوبہ60)
Q.1
سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
Q.2
سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
Q.3
سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
Q.4
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
Q.5
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q.6
سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q.7
سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی
مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں
جواب. فرض ہے

سوال: چرنے والے مویشیوں پر
بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب. فرض ہے

سوال: عشری زمین کی پیداوار
پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں جواب: فرض

اس میسج کو اپنے گروپس میں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کیجئیے۔جزاک اللہ خیرا

آپ ہزاروں سکلز سیکھ لیں ۔۔لیکن اگر آپ نے کمیونیکیشن سکل نہیں سیکھی۔۔آپ پروفیشنل وے میں اپنی بات سمجھا نہیں سکتے تو کوئی ...
17/02/2024

آپ ہزاروں سکلز سیکھ لیں ۔۔
لیکن اگر آپ نے کمیونیکیشن سکل نہیں سیکھی۔۔
آپ پروفیشنل وے میں اپنی بات سمجھا نہیں سکتے تو کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
اپنی کمیونیکیشن سکلز پہ کام کریں ۔۔
ایک ہی سکل بھلے سیکھیں لیکن ایسے کہ کوئی آپ کی فیلڈ کے متعلق سوال کرے تو جواب آپ کے پاس ہو۔۔
یہ سوچ کر کہ ابھی آپ آپکا سٹارٹ ہے۔۔
خود کومارجن مت دیں۔۔
کلائنٹ آپ کو پانچ منٹ کا وقت دے تو اسے اس وقت میں ثابت کریں کہ وہ صحیح جگہ پہنچا ہے۔۔۔

ہر مسلمان کے دل کا سکون
13/02/2024

ہر مسلمان کے دل کا سکون

ایسی مارکیٹنگ سٹیرٹجیجو بلکل فری میں کی جا سکتی ہے یہ بہت ہی کم پیسوں میں اور اس سٹرٹیجی کا استعمال کر کے آپ بہت سے لوگو...
12/02/2024

ایسی مارکیٹنگ سٹیرٹجی
جو بلکل فری میں کی جا سکتی
ہے یہ بہت ہی کم پیسوں میں اور اس سٹرٹیجی کا استعمال کر کے آپ بہت سے لوگوں اور کلاینٹس
تک فری میں اپنی
مارکیٹنگ اور آورینس پھیلا سکتے ہیں
کیسے ؟
اسے کہتے ہیں چیلینج مارکیٹنگ ۔
یہ بہت ہی عمدہ مارکیٹنگ سٹیرٹجی ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے
آپ بہت سے نئے کسٹمرز اور
کلاینٹس حاصل کر سکتے ہیں

اب یہ چیلینج مارکیٹنگ کیا ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے جانتے ہیں

مثال کے طور پر
ایک دوکان دار جو ریڈی میڈ کپڑوں
کا کاروبار کرتے ہیں

انہوں نے کیا کیا
انہوں نے اپنی دوکان میں ہی ایک چھوٹے سے کارنر کا استعمال کیا
اور وہاں اچھی سے ڈیکوریشن کر کے بڑا سا لکھ کر لگا دیا

بیوٹی ماڈل آف دی منتھ ایوارڈ

اور پھر جیسے ہی کوئی کسٹمر ان کی دوکان سے کچھ بھی پرچیز کرتا یہ ان سے کہتے
کیا آپ ہمارے اس چیلینج میں
حصہ لینا چاہیں گی۔

کسٹمر کیسا چیلینج اور کیا کرنا ہوگا ؟؟

دوکاندار کچھ نہیں بس اس جگہ میں آپکو ہمارے ڈریس پہن کر پکچر لینی ہے
ہم اس کو اپنے پیج پہ لگائیں گے اور ایک مہینے بعد جس پوسٹ پہ سب سے زیادہ لائکس ہوں گے

اس کو ملے گا
ماڈل آف دی منتھ ایوارڈ

اب اس قسم کے چیلینج کا سن کے 10/7 لوگ حصہ لیتے ہیں
اور ان کے لوئل کسٹمرز بن جاتے ہیں

اور پھر اس پکچر کو ذیادہ سے زیادہ لائکس لینے کے لیے اپنے فیملی فرینڈز کے ساتھ شئیر کرتے ہیں
اور ان کو بتاتے ہیں اس دوکان کے بارے میں اس کی
سروسز اور پروڈکٹس کے بارے میں اور لائک کرنے کے لیے کہتے تا کہ وہ ایوارڈ جیت جائیں

اس سے کیا ہوگا
دوکاندار اپنے کسٹمرز کے سب گھر والوں رشتہ داروں تک پہنچ جائے گا

بہت سے نئے لوگوں کو انکی دوکان کے بارے میں پتہ چلے گا
لوگ ان کی دوکان کے بارے
میں اس قسم کا چیلینج سن
کر مزید جاننا چاہیں گے

جس سے انکے پاس بہت سارے
نئے کسٹمرز آئیں گے

اور یہ سب فری میں صرف ایک چھوٹا سا چیلینچ رکھ کر ہوگا

آپ کو یہ آیڈیا کیسا لگا ؟

اور اس سے کیا سیکھنے کو ملا
کمںٹ میں لازمی لکھیں۔

اور اس پوسٹ کو جو لوگ بھی کوئی بھی کام کر رہیں ہیں ان تک پہنچانے کے لیے شئیر لازمی کریں

مارکیٹنگ کے لیے مزید جاننے کے لیے مجھے فولو کر سکتے ہیں

بہت شکریہ جزاک اللّٰہ خیرا

چیلنج مارکیٹنگ
کے بارے میں پڑھ کر کیسا لگا؟؟
اور آپ اپنے بزنس کے لیے کونسا
چیلینج رکھ سکتے ہیں
کمنٹ میں بتائیں.
Copied

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923457696971

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saima Rafiq marketing agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saima Rafiq marketing agency:

Share