Reporter Post FSD

Reporter Post FSD This page is run by well known Journalist & News Reporter Mian Kashif Fareed. Daily Crime & other news updates are posted here.

17/07/2025

فیصل آباد:سمندری روڈ دسوسہ پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم

فیصل آباد: حادثے میں لڑکی جاں بحق ،بچے سمیت دو افراد زخمیریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا :نعش کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

17/07/2025

‏منڈی بہاوالدین میں بارش سے جیل کی دیواریں گر گئیں پانی جیل میں داخل ہو گیا۔۔

17/07/2025

🚨‏سینیٹر اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی
اعجاز چوہدری کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیے

17/07/2025

موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک یوم کی چھٹی
‏ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

‏عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نا نکلے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

17/07/2025

علامہ اقبال کالونی،غوثیہ چوک، سمندری روڈ پر چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ۔ ریسکیو
36 سالہ شمیم زوجہ شبیر اور 12 سالہ عائشہ دختر شبیر سکنہ علامہ اقبال کالونی، ایچ بلاک، غوثیہ چوک ملبہ کے نیچے دب گئے۔
بارش کی وجہ سے دو منزلہ گھر کی اوپر والی منزل کے ایک کمرہ کی خستہ حال ٹی۔آر، گاڈر کی چھت گر گئ
جس کے نیچے ایک ماں اور بیٹی سوئے ہوئے تھے جن کو ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے باہر نکالا
دونوں افراد کی نعشیں ریسکیو ٹیم نے ملبے سے نکال کر ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا. ریسکیو

17/07/2025

فیصل آباد: گزشتہ دو دنوں میں ضلع بھر میں بارش کے دوران چھتیں گرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے. ریسکیو

چھت گرنے کے باعث 11 افراد موقع پر جانبحق جبکہ خواتین سمیت 59 افراد زخمی۔ ریسکیو
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو

17/07/2025

‏پنڈی کے محلہ راجپوتاں سہام میں آلٹو گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔۔!!🌧️ چکوال میں شدید موسمی صورتحال
‏چوبیس گھنٹوں کے دوران 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے 🚨راولپنڈی ، چکوال اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں ⚡⚡ کے باعث سیلابی صورتحال، پاک فوج طلب کرلی گئی

17/07/2025

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکو کی شناخت طالب حسین کے نام سے ہوگی جو ڈکیتی رہزانی کے متعدد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا

17/07/2025

ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو کامران ہائی فرائی زخمی حالت میں ہسپتال داخل فیصل اباد میں ہائی فرائی اور فل فرائی ڈاکو کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے

17/07/2025

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 3,50,000 سے 4,50,000 کیوسک تک کے غیر معمولی سیلاب کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات، ریسکیو ٹیمز کی تیاری، امدادی کیمپس، اشیائے خوردونوش اور دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری

سب انسپکٹر محمد اشرف گجر انویسٹی گیشن انچار تھانہ ماموں کانجن تعینات سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کورس مکمل کرکے حاضری ...
17/07/2025

سب انسپکٹر محمد اشرف گجر انویسٹی گیشن انچار تھانہ ماموں کانجن تعینات سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کورس مکمل کرکے حاضری کرتے ہی چوہدری محمد اشرف گجر کے تھانہ ماموں کانجن میں انویسٹی گیشن انچارج کے آرڈر کر دئے ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ ماموں کانجن کے انویسٹی انچارج محمد شفیق کو سی پی او نے معطل کردیا تھا

17/07/2025

علامہ اقبال کالونی ڈی ٹائپ کالونی میں چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے آکر جاں بحق ہو گیا

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923006639355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reporter Post FSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Reporter Post FSD:

Share