15/07/2025
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں 375 گ ب جنڈ والی میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی
چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی جبکہ ایک
عورت جانبحق ہو گئی۔
ریسکیو کے مطابق مختلف افراد کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی
ریسکیو جڑانوالہ کی ٹیم نے بروقت موقعہ پر پہنچ کو زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ جانبحق عورت کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے سپرد کر دی۔
زخمیوں میں 40 سالہ ابرار، 10 سالہ علی، 4 سالہ لاڈی، 25 سالہ بشریٰ ، 25 سالہ جاوید اقبال، 50 سالہ خدیجہ بی بی شامل ہے۔
جانبحق عورت کی شناخت شمیم اختر زوجہ شاہد اقبال کے نام سے ہوئی۔