Huzoori Media92

Huzoori Media92 درس قرآن ، درس حدیث ، نصیحت ، خاص خبریں ، اسلامک پوسٹ وغیرہ �

گذارشبخدمت مریدین حضراتازجانب ادنی بندہ حضور، حضورمکرما!سنا گیا ہے کہ کسی نادان بندہ خدا کا شک و شبہ و غلط فہمی کی سبب پ...
26/09/2025

گذارش
بخدمت مریدین حضرات
ازجانب ادنی بندہ حضور، حضور
مکرما!
سنا گیا ہے کہ کسی نادان بندہ خدا کا شک و شبہ و غلط فہمی کی سبب پرفتن بھنور میں پہنچ کر جماعت حضوری صدیقی کے خلاف زبان درازی میں مشغول ہے،
اس بندہ خدا کو علم ہونا چاہیے کہ یہ وہ حضوری صدیقی جماعت ہے کہ جو اپنی درگاہ عالیہ مسکین پور شریف میں قیام فرماکر اپنی پوری زندگی قرآن وسنت مطابق گذاررہی ہے اور اس جماعت کے رہبرمعظم عفی عنہ درگاہ شریف میں روزانہ تیس پارہ قرآن مجید کی درس و تدریس مکمل کرنے کے بعد ایں وقت روزانہ احادیث مبارکہ کی درس و تدریس میں مشغول ہے ، اس کا مطلب کہ درگاہ شریف کے فقراء اور حضوری جماعت قرآن وسنت کے علم وعمل، اخلاص و تقوی سے مزین ہیں، مطلب کہ یہ وہ جماعت ہے کہ جن کی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گذرہی ہے ۔
مکرما!
یہ جماعت حضوری صدیقی جماعت ، بکرم وتوفیق الہی مجاھدہ نفس وریاضت سے
آیت مبارکہ "عزیز علیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین روف الرحیم"
سے فیض و وراثت پاکر اپنے اندر خاص جوش و جذبہ پیدا کرکے اللہ تعالیٰ کے بندوں کو دین و اسلام ، ادب و احترام ، محبت و عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف بنا افراط وتفریط ، مستقیم وسط راہ سے،
آیت مبارکہ "وماارسلنک الارحمہ اللعالمین"
آیت مبارکہ "اناارسلنک شاھدا ومبشرا ونذیرا"
سے فیضیاب ہوکر ہرطبقہ فکر کے بندہ خدا کےلیے اپنی محبت و شفقت کے بازو پھیلاکر دین اسلام کی خدمت کررہی ، شکرالحمدللہ
مکرما!
مشکوہ المصابیح میں ہے کہ
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی بچہ کی عیادت کےلیے ان کے گھر تشریف لےگئے،
سنن ابی داود میں ہے کہ
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کے سردار عبداللہ ابن ابی بن سلول کی نماز جنازہ ادا کی،
مکرما!
مذکور بالا ان واقعات سے علم ہوا کہ رحمت و تبلیغ کا سایہ سب تک پھیلانا چاہیے اور اس دو کے سوا کئی واقعات و روایات احادیث میں موجود ہیں ۔
مکرما!
کوئی شخص کسی ایسے بندہ خدا کے پاس جارہا ہے یا ان کے ساتھ بیٹھ رہا ہے جو کہ وہ یقینا گستاخ رسول ہے تو پھر اس جواب کے تین اقسام ہیں،
پہلا قسم
وہ جو علم وعمل ، اخلاص وتقوی کی وسیلہ سے قرب و معرفت الہی حاصل کرکے صحو وتمکین مقام پر فائض ہوکر وارث ونائب نبی ہونے کی سعادت سے سعادتمند بن ہے تو اس مرد قلندر پر کوئی پابندی نہیں ہے کس کے ساتھ بیٹھ رہا ہے اور کہاں جارہا ہے، جو ان شخصیت و ہستی کی زیارت وصحبت حاصل کرے گا تو یقینا وہ فیض و برکات پاکر اصلاح پذیر ہوگا ، یہ اول قسم خصوصیت اس جماعت اور ان کے رہبرمعظم عفی عنہ کی ہے جیسا کہ ہر شخص نے دیکھا ہے کہ مختلف ذہن و فکر کے صدہا لوگ جوق در جوق اس طریقہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ حضوریہ شامل ہوتے گئے ہیں ۔
شیخ نے کہا کہ
ہرکہ شد مقبول مقبولان حق
گردد او لطف خدا را مستق
مطلب کہ
اللہ تعالیٰ کی مہربان کے حقدار وہ ہے، جو اللہ والوں کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔
الحمدللہ الذی انعم علینا وھدانا الی دین الاسلام
دوسرا قسم
عام مولوی و پیرحضرات کی ہے ، ان کو گستاخ بندہ خدا سے دور رہنا بہتر ہے ، کیوں کہ شک ہے کہ اگر یہ لوگ ان کے پاس جائیں گے تو خدشہ ہے کہ انہیں کسی قسم کا نقصان ہو ، جس طرح کہ زبان درازی کرنے والے بندہ خدا لوگ جماعت حضوری کےلیے فرمارہے ہیں ۔
کسی نے کہا ہے کہ
جو بندہ در پر آوے ہر مطلب پاوے
جو منہ موڑکر جاوے راستہ دراز ہے
تیسرا قسم
عام جہلاء بندہ خدا کا ہے کہ ان کو گستاخوں کے قریب ہونے کی اجازت نہیں ہے اور ان پر دور رہنا لازم ہے ۔
اس بحث سے واضح معلوم ہوا کہ یہ پابندی ان بندہ خدا لوگوں پر لاگو ہے ، نہ کہ جماعت حضوری پر کہ ان کے رہبرمعظم عفی عنہ زمین پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں ۔
مرشی ومربی قدس سرہ فرماتے تھے کہ
جنہاں پکڑیا ہے دامن اولیاء دا
انہان پکڑیا ہے دامن مصطفی دا
مکرما!
یہ بندہ خدا جو کہ حضوری جماعت یا ان کے رہبرمعظم عفی عنہ پر زبان درازی کررہا ہے ، اگر جماعت حضوری صدیقی کو اس تیسری قسم سے سمجھ رہا ہے تو پھر شاید کہ اس کی زبان درازی کو کوئی ٹھیک ہے اور اگر واقعی یہی صورتحال ہے تو پھر انہیں چاہیے کہ اس صورت میں جماعت حضوری کے رہبرمعظم عفی عنہ کی خدمت میں درگاہ عالیہ شریف حاضر ہوکر حقیقت سے آگاہ ہوں ۔
مکرما!
چند سطور بنیت اصلاح واطلاع تحریر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور سچ یہ ہے کہ اس کی بھی ضرورت نہیں تھی لیکن کیا کریں کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا فکر رہتا ہے، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مزید تحریر سے گریز کیا جائے کے گا اور اگر کسی مخلص کو اشکال و شبہ پیش ہو تو درگاہ شریف کا دروازہ سب کےلیے کھلا ہوا ہے کہ اپنی زیارت و گفتگو سے مشرف فرماسکتے ہیں ۔
مکرما!
یہ تحریر مریدین و معتقدین حضرات کےلیے کیمیاء و اکسیر کے مانند ہے،
یہ تحریر اخلاص و اصلاح پذیر بندہ خدا کےلیے ماء و عسل مانند ہے،
یہ تحریر حاسد ومتعصب بندہ خدا کےلیے زہرقاتل ہے،
جیساکہ ایت مبارکہ
یضل بہ کثیرا و یہدی بہ کثیرا ومایضل بہ الا الفاسقین
ترجمہ!
االلہ تعالیٰ اس کے ذریعے بہت سوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے اور وہ اس سے صرف فاسقوں ہی کو گمراہ کرتا ہے ۔
شاہ نقشبند علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
کالماء للمحبین والدماء للمحجوبین
مطلب کہ
ہماری باتیں مخلصین کےلیے شفا ہیں اور مخالفین کےلیے بیماری ہیں ۔
امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ
الہی ہر کرا براندازی او را باما دراندازی
اےاللہ ! جس شخص کو تو اپنے دروازہ سے دھکیل دیتا ہے تو پہلے اس کو اللہ والوں کا مخالف بنادیتا ہے ۔
مکرما!
ہم فقیر لوگ اس زبان دراز بندہ خدا کو اصلاح کی دعوت دےکر ان کی ھدایت کےلیے دعاگو ہیں اور
اس شخص نے جو جماعت حضوری صدیقی کی اور ان کے رہبرمعظم عفی عنہ کی جو بےادبی کی ہے ، وہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حوالہ کرتے ہیں ۔
حسبی اللہ ونعم الوکیل
مریدین ومعتقدین حضرات کو سختی سے منع کیا جاتا ہے کہ ان زبان دراز بندہ خدا کو کسی قسم کا جواب نہ دیں بالکل ہر صورت میں کسی کو جواب دینے کی اجازت نہیں ہے اور
اگر کسی ہمدرد و غمخوار مرید معتقدین حضرات کو ان تحاریر سے اشد تکلیف پہنچے تو
اناللہ واناالیہ راجعون ،
حسبی اللہ ونعم الوکیل ،
لاحول ولا قوہ الا باللہ،
پڑھے ۔
مکرما!
جماعت حضوری کےلیے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ہیں، چند سماعت فرمائیں،
سب سے اول اللہ تعالیٰ کی جانب سے خوشخبریاں
لہم البشری فی الحیوہ الدنیا وفی الآخرۃ،
و انتم الاعلون ان کنتم مومنین،
و کونوا مع الصدقین ۔
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے خوشخبریاں
ہم القوم لایشقی جلیسہم،
لو اقسم علی اللہ لابرہ،
من عادی لی ولیا فقد آذنتہ بالحرب
پھر اپنے رہبر معظم عفی عنہ کی جانب سے خوشخبریاں
صدیقی چوک شہدادکوٹ پر خوبصورت روحانی پروگرام ہونا ۔
کراچی میں پانچ پروگرام ترتیب سے ہونے کا انتظام مکمل ہونا ۔
آج صبح خواب میں خوشخبریوں کا مل جانا ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے خدام و فقراء کو شاد و آباد و سلامت رکھے اور ہر کملہ پڑھنے والے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
خادم قرآن وسنت
شیخ ابن الصدیق محمدحضوربخش مجددی صدیقی عفی عنہ
سجادہ نشین
درگاہ عالیہ مسکین پور شریف شہدادکوٹ سندہ پاکستان
2 ربیع الثانی 1447ھ، بروز جمعہ، 26 ستمبر 2025ع

30/04/2024

امیر خسرو چشتی علیہ الرحمہ کی عقیدت و بیعت



29/04/2024

اہلسنت سید عالم کا جذبہ
شیخین کریمین وصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ایک اہلسنت سید عالم جوش وجذبہ سے آواز بلند کرتے ہوئے ۔

21/02/2024

اگر مرید کو مدد چاہیے، اگر مرید کو بے خوفی چاہیے..............
شیخ ابن الصدیق محمد حضور بخش صدیقی مجددی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ
Huzoori Media92

اطلاعکہ بروز جمعرات بوقت بارہ بجے قبوسعیدخان میں شیخ ابن الصدیق محمد حضور بخش صدیقی مجددی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ ک...
21/02/2024

اطلاع
کہ بروز جمعرات بوقت بارہ بجے قبوسعیدخان میں شیخ ابن الصدیق محمد حضور بخش صدیقی مجددی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب ہے
بتاریخ
11 شعبان 1445ھ بروز جمعرات،
22 فروری 2024ع

شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

دعوت نامہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
18/02/2024

دعوت نامہ
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

دعوت نامـــہشرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
18/02/2024

دعوت نامـــہ
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

27/10/2023

Heart teaching

جشــن میلاد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ رکھا ہــــے

صدام حضوری

24/10/2023

مجھے دو لیڈر کی ضرورت ہے کام 💯 فیصد ریہل ہیں ڈیلی انکم 300 سے 3600 تک وڈرا ایزی پیسہ جیز کیش میں انٹرسٹڈ لوگ ہی رابطہ کریں ۔۔ 03143318213

24/10/2023

جس کو آنلائن ورک کی ضرورت ہے مجھ سے رابطہ کریں ٹریننگ فری پاکستانی پلیٹ فارم ہے 💯 فیصد ریہل ڈیٹیل کے لئے وٹس ایپ پر آجائیں
03143318213

بسیارخوبصورت ۔ زندہ باد جناب فقیر غلام مرتضیٰ حضوریکی تبلیغی کاوش کی تعریف کرتے ہیں ۔ جزاک اللہ خیرا
22/10/2023

بسیارخوبصورت ۔ زندہ باد
جناب فقیر غلام مرتضیٰ حضوری
کی تبلیغی کاوش کی تعریف کرتے ہیں ۔ جزاک اللہ خیرا

بسیارخوبصورت ۔ زندہ باد جناب فقیر داد محمد  حضوریکی تبلیغی کاوش کی تعریف کرتے ہیں ۔ جزاک اللہ خیرا
22/10/2023

بسیارخوبصورت ۔ زندہ باد
جناب فقیر داد محمد حضوری
کی تبلیغی کاوش کی تعریف کرتے ہیں ۔ جزاک اللہ خیرا

Address

Shahdadkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Huzoori Media92 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Huzoori Media92:

Share