Al-Furqan Reminder

Al-Furqan Reminder "Quranic Verses. Daily Reminders Islamic Guidance"

 #القران   No 2:   No 215آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے جو مال تم خرچ کرو وہ ماں باپ کے لئے ہے اور رش...
04/03/2026

#القران
No 2: No 215

آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے جو مال تم خرچ کرو وہ ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے اور تم جو کچھ بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ کو اس کا علم ہے ۔

 #القران   No 2:   No 214کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤگے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے...
04/03/2026

#القران
No 2: No 214

کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤ
گے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے
اگلے لوگوں پر آئے تھے انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں
اور وہ یہاں تک جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور اس کے
ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب
آئے گی؟ سُن رکھو کہ اللہ کی مدد قریب ہی ہے ۔

۔

 #القران   No 2:   No 213در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو خوشخبریاںدینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا او...
04/03/2026

#القران
No 2: No 213

در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو خوشخبریاں
دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل
فرمائیں ، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہو جائے ۔ اور صرف
ان ہی لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، جو اسے دیئے گئے
تھے ، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض و عناد کی وجہ
سے اس میں اختلاف کیا اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس
اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالیٰ
جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔

 #القران   No 2:   No 212کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے ، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں حالان...
04/03/2026

#القران
No 2: No 212

کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے ، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں حالانکہ پرہیز گار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہونگے ، اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے ۔

 #القران   No 2:   No 211بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ ک...
04/03/2026

#القران
No 2: No 211

بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے ( وہ جان لے ) کہ اللہ تعالیٰ بھی سخت
عذابوں والا ہے ۔

10/02/2026

 #القران   No 2:   No 210کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرش...
10/02/2026

#القران
No 2: No 210

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا دیا جائے ، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں ۔

 #القران   No 2:   No 209اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ غلبہ والا اور حک...
10/02/2026

#القران
No 2: No 209

اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔

 #القران   No 2:   No 208ایمان والو ! اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو وہ تمہارا کھ...
10/02/2026

#القران
No 2: No 208

ایمان والو ! اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

 #القران   No 2:   No 207اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ ...
10/02/2026

#القران
No 2: No 207

اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے ۔

 #القران   No 2 :   No 206اور جب اِس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے...
10/02/2026

#القران
No 2 : No 206

اور جب اِس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقیناً وہ بدترین جگہ ہے ۔

Address

Shahdadkot
77300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Furqan Reminder posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share