
31/07/2025
برطانیہ/اسلام آباد () جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کے ایگزیکٹیو ممبر پاکستان شفیق جان قائم خانی کے سُسر گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ جھڈو میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی فنانس سیکرٹری محمد اقبال قائم خانی ودیگر ممبران نے شرکت کی بعدازاں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر میاں عامر علی، مرکزی سینیئر نائب صدر محمد بلال قریشی، میاں ممتاز احمد، مرکزی نائب صدر نعیم خان، عمران سعید، شبیر احمد اعوان، سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی، مرکزی سیکرٹری فنانس اقبال قائم خانی، سیکرٹری اطلاعات علی عمران نقوی، سید دانش علی شاہ و دیگر عہدیداران، مرکزی صدر وومن ونگ حمیرا ثناء، صدر J*P UK پاکستان سمیع اللہ عثمانی، سیکرٹری جنرل صائمہ صابر، سیکرٹری فنانس راشد علی خانزادہ ودیگر عہدیداران سمیت ایگزیکٹو ممبران اور J*P UK لیگل ایڈوائزر پاکستان ایڈووکیٹ راؤ مدبر اعظم، ایڈووکیٹ شاہد شمس میمن نے J*P UK پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر شفیق جان قائم خانی سے ان کے سٰسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں J*P UK کی پوری ٹیم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہیں اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین