New Press Club Shahdadpur

New Press Club Shahdadpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from New Press Club Shahdadpur, Media/News Company, Near Civil Court & Police station Court road, Shahdadpur.

President Imran Khan Arain
General Secretary D M Abbasi
Finance Secretary M Shareef Rajput
Information Secretary M Hussain Abbasi
Office Secretary M Shehroz Rajput

ہم شہدادپور کے تمام ورکنگ جرنلسٹس کو ایک چھت تلے متحد کرنے پر پریس کلب شہدادپور کے بانی ممبر جناب نثار بالادی صاحب کے اس...
23/12/2021

ہم شہدادپور کے تمام ورکنگ جرنلسٹس کو ایک چھت تلے متحد کرنے پر پریس کلب شہدادپور کے بانی ممبر جناب نثار بالادی صاحب کے اس بہترین قدم کو سراہتے ہیں۔

منجانب: صدر عمران خان آرائیں، ڈی ایم عباسی جنرل سیکریٹری و ممبران نیو پریس کلب شہدادپور

01/11/2021

ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر شہدادپور میونسپل کمیٹی کے خواتین سمیت ہندو سینٹری ورکرز کو پی پی رہنماء شازیہ عطاء مری کے دعوے کے باوجود سندھ سرکار کی جانب سے تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں جس کے خلاف ملازمین نے سراپا احتجاج بنتے ہوئے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور محکمہ بلدیات و سندھ سرکار کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔
اس موقع پر خواتین و مرد ملازمین نے سخت نعرے بازی کرتے کہا کہ ہمیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جبکہ پی پی رہنماء شازیہ عطاء مری نے وفاق کے خلاف مہنگائی کے موضوع پر نکالی گئی احتجاجی ریلی کے بعد میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ سانگھڑ ضلع کے ہندو سینٹری ورکرز کو تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں لیکن اس دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمیں تاحال تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کے خلاف ہم آج سراپا احتجاج ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں دیوالی کی خوشیاں منانے کیلئے آج فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔

28/10/2021

میونسپل کمیٹی شہدادپور کے سینٹری ورکرز کا ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر تنخواہیں نہ ملنے والے عمل کے خلاف بلدیہ شہدادپور انتظامیہ و سندھ سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سندھ سرکار سے فوری تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
اس موقع پر سنیل کمار، رمیش کمار، ارن ، مائکل و روایت کمار کا کہنا تھا کہ ہم ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اب دیوالی اگلے ماہ کی چار تاریخ کو آرہی ہے ہم اپنی دیوالی بغیر تنخواہوں کے کیسے منائیں ہمیں بلدیہ شہدادپور انتظامیہ نے تنخواہیں جاری نہیں کیں اور نہ ہی سندھ حکومت کی جانب سے ہماری تنخواہوں کی قسط ابھی تک جاری کی گئی ہے جبکہ اعلان 25 اکتوبر کا کیا گیا تھا ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس پر ہم سراپا احتجاج ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم دیوالی کی خوشیاں مناسکیں۔

27/10/2021

27 اکتوبر 1947 کا تاریک دن جب انڈین فورسز کی جانب سے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا اس دن کو شہدادپور میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالے سرکاری تعلیمی ادارے گورنمنٹ پراونشل ہائی اسکول کی جناب سے یوم سیاہ مناتے ہوئے ریلی نکالی گئی جس میں شریک شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد و کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے
اس موقع پر شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے اور بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے۔
اس موقع پر اساتذہ محمد رفیق آرائیں، غلام مصطفیٰ کلوئی، ندیم سحر ودیگر کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پر بھارتی تسلط 27 اکتوبر کے سیاہ دن کو قائم ہوا جسے ہم پاکستانی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ہم بھاتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلواتے ہوئے آزادی دلوائے اور دہرہ معیار اپنانا بند کرے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھارتی افواج کی فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔

23/10/2021

شہدادپور کے علاقے لُنڈو پولیس تھانہ کی حدود میں قائم گاؤں بچل کلہوڑو عباسی میں بااثر زمیندار نے محنت کش و کسانوں کے 38 گھر مبینہ طور پر آگ لگا کرجلا دیئے متاثرین نے لنڈو پولیس تھانہ پر اپنے خواتین و بچوں سمیت دھرنا دیا اور بااثر زمیندار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
شہدادپور کے علاقے لُنڈو پولیس تھانے کی حدود میں قائم قدیم گاؤں بچل کلہوڑو عباسی میں بااثر زمیندار نے محنت کشوں و کسانوں کے 38 گھروں کو مبینہ طور پر آگ لگادی واقعے کے خلاف متاثرہ محنت کشوں و کسانوں نے اپنی خواتین و بچوں سمیت لنڈو پولیس تھانہ پر بھوکے پیاسے بچے یارو مددگار کھلے آسمان تلے گزشتہ روز سے دھرنا دیا ہوا ہے جنہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس موقع پر متاثرہ کسان و مزدور امام بخش، ارباب علی ، انور علی و خواتین سمیت متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کو بااثر زمیندار نے جان بوجھ کر دن دیہاڑے سرعام للکارتے ہوئے آگ لگائی ہے تاکہ وہ ہماری اراضی پر اپنا قبضہ جما سکے جبکہ یہ ایراضی سرکار کی ملکیت ہے ہمارے تقریبآ 38 گھروں کو سرعام جلایا گیا جس کے باعث ہم بے گھر ہوگئے ہیں ہماری تمام جمع پونجی خوراک مال اسباب سب جل کر خاکستر ہو گیا ہے
ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان و بااثر وڈیرے کو گرفتار کرکے ان کےخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے بعد ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمیں چھت فراہم کی جائے کیوں ہمارے گھر جلنے کے بعد ہم کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار دن رات گزارنے پر مجبور ہیں ہماری کوئی داد فریاد کرنے کو تیار نہیں ضلع سانگھڑ کے پولیس افسران ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہیں جو گزشتہ روز سے ہمارے ساتھ انصاف کرنے کو تیار نہیں
دوسری جانب ایس ایچ او لنڈو تھانہ پولیس کا آف دی ریکارڈ کہنا تھا کہ میں مجبور ہوں جب تک بالا افسران حکم نہیں دے دیتے ایف آئی آر درج کرنے سے قاصر ہوں اور ہم تحقیقات کررہے ہیں۔

19/10/2021

#شہدادپور میں بھی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

11/10/2021

شہدادپور میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپے مارتے ہوئے نامور بیکریوں ہوٹلز وغیرہ کو جرمانے و رجسڑڈ کرنے کیلئے چالان کیئے اور سات دن تک کی رعایت بھی دی مزید اس رپورٹ میں دیکھیں
(حصہ اول)

10/10/2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے جونیجو گروپ کا شہدادپور میں پاور شو
#جونیجو #جوڻيجو #شھدادپور

02/10/2021

#شہدادپور #پولیس #تھانہ کہ حدود و #ضلع #سانگھڑ بھر کے تھانوں کی حدود میں چلنے والی #منشیات، #جوا، جوا آکڑا پرچی و سماجی برائیوں کے خلاف شہدادپور میں شہریوں کی جانب سے #احتجاجی #ریلی نکالی گئی جس میں #وکلاء #سماجی شخصیات و شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا

02/10/2021
19/09/2021

پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن دین جونیجو کا بڑا کارنامہ جٹیا ٹاؤن کامیٹی کو ختم کرنے کا آرڈر کینسل کرا دیا
شہداد پور کی میونسپل کارپوریشن میں جٹیاں ٹاؤن کمیٹی کو ضم کرنے کی سازشی درخواست رد کردی گئی اور ملوث سیکشن آفیسر کے خلاف کاروائی کرتے سندھ لوکل گورنمنٹ محکمے سے بے دخل کردیا گیا
شھدادپور کی جٹیا ٹاؤن کمیٹی کو ایک سازش کے تحت ختم کرنے کا آرڈر سیکشن آفیسر جنرل / ڈی ڈی او سندھ لوکل ڈپارٹمنٹ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے رد کردیا اور آرڈر جاری کرنے والے سیکشن آفیسر ون شمشاد علی چانڈیو کو محکمہ سے واپس بھیجنے کا آرڈر جاری کردیا جس پر جٹیا ٹاؤن کمیٹی کی بحال رکھنے کے حق عوام و پی پی عہدیداروں نے مٹھائی و ہار ڈال کر خوشی کا اظہار کیا
اس موقع پر پی پی سابق چیئرمین جٹیا ٹاؤن کمیٹی رانا محمد رمضان ، صدر بار ایسوسی ایشن تعلقہ شہدادپور ایڈوکیٹ محمد علی شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حلقہ کے پی پی ایم این اے روشن دین جونیجو کے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے جٹیا ٹاؤن کمیٹی کو ایک سازش کے تحت ختم کرکے ٹاؤن کے دس وارڈز میں سے چھ کو مونسپل کمیٹی شہدادپور میں ضم کرنے کے بعد بقایا چار وارڈز کو ایک یوسی کی شکل میں قائم کرنے کیلئے عوامی امنگوں کے خلاف ایک آرڈر جو 26 اگست 2021ء کو سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر ون شمشاد علی چانڈیو کی جانب سے نکالا گیا کہ مندرجہ بالا وارڈ کو توڑ کر ایک یوسی قائم کی جائے اور بقایا کو مونسپل کمیٹی شہدادپور میں ضم کیا جائے جس کے خلاف سیکشن آفیسر جنرل / ڈی ڈی او سندھ لوکل گورنمنٹ / ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے رد کیا اور ایسا غلط آرڈر جاری کرنے والے آفیسر کو محکمہ سے بے دخل کیا جسے ہم سراہتے ہیں یہ ہماری عوام کی جیت ہے کہ ہمیں ریکارڈ سہولیات مل رہی ہیں اس نئے ٹاؤن بننے سے جسے مقامی سازشی عناصر ختم کرنا چاہتے تھے۔

14/09/2021

شہدادپور کے محلہ جٹیا گوٹھ میں بھیل برادری نے ماہراج کرشن ولد ماوا رام کا ہاتھ بند کردیا جن کا موقف تھا کہ اس نے برادری کے فیصلے کا بھرم نہ رکھا اور فیصلے سے انکار کردیا واضح رہے کرشن و گرداری دونوں بھائیوں کا جائداد کے متعلق گھریلو مسئلے پر بھیل برادری کے 84گائوں کے مکیہ سندھ بھر سے شہدادپور پہنچے تھے اور فیصلہ رکھا گیا تھا

12/09/2021

#ٹنڈوآدم مبینہ سویرا زیادتی کیس میں اہم موڑ آگیا ملزم کاشف کے وکیل ایڈوکیٹ یامین نربان کی خصوصی گفتگو میں اہم انکشافات

16/08/2021

#کابل میں #امریکی #جہاز پر چڑھنے کا خواب #افغان باشندوں کا پورا نہ ہوسکا جہاز سفارتی عملے کو لیکر اڑان بھرگیا لیکن افغان باشندے جہاز کو روکنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے واضح رہے کہ افغان #طالبان نے کابل پرامن مذاکرات کے ذریعے #فتح کرتے ہوئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

14/08/2021

تعلقہ شہدادپور اسسٹنٹ کمشنر دفتر کی عمارت 14 اگست یوم آزادی پر بھی قومی پرچم سے محروم رہی جبکہ پولیس تھانہ شہدادپور کی عمارت پر لگے پرچم سے چاند ستارہ غائب کردیا گیا واضح رہے آج ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج و ایس ایس پی سانگھڑ نے بھی شہدادپور ایس ڈی پی او دفتر کا دورہ کیا تھا۔

11/08/2021

گزشتہ دنوں شہدادپور کے بیرانی چوک پر ہوئے ٹریفک حادثے میں شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سینئر ریٹائر ڈاکٹر عزیز قریشی و انکے والد جانبحق ہوگئے جنہیں سمس انتظامیہ کی جانب سے بروقت ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر شہریوں و پولیس نے مجبوراً موٹر سائیکل لوڈر پر سمس ہسپتال منتقل کیا اس عمل پر عینی شاہدین و شہریوں نے سخت تنقید کا اظہار کیا
جس پر ڈائریکٹر سمس شہدادپور ڈاکٹر ظفراللہ سولنگی کا مکمل موقف بھی حاضر خدمت ہے

19/07/2021

شہدادپور پولیس تھانہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کا کارنامہ معمولی بات پر غیر قانونی مبینہ گرفتار کیئے گئے پندرہ سالہ نوجوان شیر خان کو تین روز تک سخت تشدد کرنے کے بعد برہنہ کرکے وڈیو و تصاویر بناکر بلیک میل کرتے رہے رشوت کے عوض آزاد کردیا متاثرہ نوجوان اپنے والد کے ہمراہ میڈیا کے سامنے آگیا ملوث پولیس اہلکار ذیشان راجپوت و منشی اصغر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

03/07/2021

#شہدادپور میں #منشیات #جوا #سماجی #برائیاں مقامی شہدادپور #پولیس #تھانہ کی سرپرستی میں چلنے لگیں ہیں جن سے تنگ آکر شہریوں سابق پی پی صدر تعلقہ ٹندوآدم رئیس حاجی انور تھہیم ، سابق صدر تعلقہ بار کونسل شہدادپور ایڈوکیٹ غلام مصطفیٰ سومرو، عبدالحکیم چانڈیو، رانا ستار راجپوت، تعلقہ بار کونسل شہدادپور کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ فیاض خاصخیلی، رانا شفیق سنگت، رانا غلام رسول ، رانا جھولے لعل، صوفی راگی مانجھی فقیر، ایس یو پی صدر ضلع سانگھڑ منور خاصخیلی، رانا لالا شاہزیب، جمال خان بگٹی، ودیگر نے #سندھ #تحریک کے #رہنماء شاجہان جونیجو کی قیادت میں منشیات جوا چلانے والے بدنام زمانہ ڈیلروں کے علاقے #ریلوے #اسٹیشن سے #احتجاجی #ریلی نکالی جس میں شریک #شرکاء نے مقامی تھانہ شہدادپور پولیس، انتظامیہ و سیاسی نمائندوں پر سخت تنقید کرتے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سماجی برائیوں سے بھتہ وصولی کرنے والے افسران و عناصر سمیت سماجی برائیوں میں ملوث #جرائم پشہ افراد و ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

Address

Near Civil Court & Police Station Court Road
Shahdadpur
68030

Telephone

+923123102101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Press Club Shahdadpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share