07/06/2025
(شہداد پور رپورٹ نبیل ارائیں)
شہداد پور کا فخر پیر اللہ رکھیو قریشی صاحب
شہداد پور کی مٹی ہمیشہ سے ہنر، دیانت اور قابلیت سے بھرپور سپوت پیدا کرتی آئی ہے۔ انہی قابلِ فخر ناموں میں ایک روشن ستارہ پیر اللہ رکھیو قریشی صاحب کا ہے، جنہوں نے 1987 میں سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری اور جرات مندی سے ہر عہدے پر مثالی خدمات سرانجام دیں۔
بطور ایس ایچ او، پیچیدہ کیسز کو جس مہارت سے حل کیا، وہ سندھ بھر میں ایک مثال بنی۔
انہوں نے سندھ کے تقریباً ہر ضلع میں ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔
اب سندھ حکومت نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر کاؤنٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ، میرپورخاص میں تعینات کیا ہے۔
یہ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ شہداد پور کے ہر فرد کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے کہ ان کا ایک سپوت اس شان سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ پیر صاحب اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی عزم، اخلاص اور خدمت کے جذبے سے ڈویژن کو امن، انصاف اور تحفظ فراہم کریں گے۔
شہداد پور آپ پر نازاں ہے!