07/07/2025
واپڈا والوں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے شاہکوٹ کے ہزاروں بجلی صارفین کو دس محرم کے دن بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے
وجہ صرف پول سے میٹرز کی تاروں کا صحیح طرح نہ لگا ہونا ہے
انجینئرز، لائن مینز، لائن سپریڈنٹ اور اس طرح کے کئی افسران ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تنخواہیں بٹورتے ہیں
لیکن افسوس کہ باوجود کوئی بھی پول پر لگی مین تار سلور کیبل کاٹی نہیں جاتی مگر پھر بھی شہری سارا دن بجلی سے محروم رہتے ہیں
حالانکہ محرم جلوس کی حفاظت بھی اگر مقصود ہو تو اس محلے یا بازار کی اتنی دیر بجلی بند کی جا سکتی ہے جتنی دیر جلوس وہاں سے گزر رہا ہے
لیکن افسوس
ہر طرح کی مشینری اوزار سہولیات کے باوجود واپڈا انتظامیہ کی نااہلی اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو اس تکلیف سے گزرتا پڑتا ہے شہریوں نے ٹھان لی کہ ہم کب تک ذلیل وخوار ہوں گے۔
لیسکو شاہکوٹ افسران کو اسکا کوئی حل نکالنا پڑے گا۔
جلد احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا
معززین شہر