Suliman Umar

Suliman Umar Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Suliman Umar, Site web d’actualités, Khyber Pakhtunkhwa, Democratic Republic of the.

11/02/2026

مردان جھنڈو کے مقام پر 6 مرلہ بہترین پلاٹ برائے فروخت
جو بھی خواہش مند حضرات ہے وہ نیچے دی گئی نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03401440997

29/01/2026

پراپرٹی کے اونر ذاکر خان کے ساتھ کچھ اہم سوالات جوکہ ہر کسی کو جاننا لازمی ہے کہ گھر یا پلاٹ خریدنے سے پہلے کن اہم پہلوؤں کو ضرور جاننا چاہیے، فراڈ اور دھوکے سے کیسے بچیں، سرمایہ کاری کے خطرات سے کیسے محفوظ رہیں، اور اپنے پیسوں کی صحیح قدر کیسے کریں ہر خریدار کے لیے لازمی معلومات جانیں ہمارے ساتھ اس ویڈیو میں ویڈیو کو آگے شئیر کریں شکریہ
Property Mark
Zakir Real Estate Marketing

24/01/2026

اس ویڈیو میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کون کون سی جنگیں شروع ہو رہی ہیں اور تیسرے عالمی جنگ کے خطرات کیا ہیں جانیں اس ویڈیو میں

#جنگ

23/12/2025

اس ویڈیو میں پیش کی گئی ہے ایک سنجیدہ اور فکری گفتگو
جو وجودِ خدا، عقل اور ایمان کے اہم سوالات پر روشنی ڈالتی ہے۔
📌 اپنی رائے کمنٹس میں شیئر کریں
📌 علم کے لیے ویڈیو شیئر کریں

18/12/2025

یہ ویڈیو تقریباً کچھ دن پہلے بنائی گئی تھی، لیکن بعض مجبوریوں اور حالات کی وجہ سے بروقت اپلوڈ نہ ہو سکی۔
میرا مقصد کسی فرد کی تضحیک نہیں بلکہ ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والی سرگرمیوں پر اپنا مؤقف پیش کرنا ہے۔
میری رائے میں یونیورسٹی اور کالج علم، تحقیق کردار سازی اور اچھا مستقبل بنانے کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ ایسے کاموں کے لیے جو تعلیم کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے، باقی تفصیل ویڈیو میں

کل تیمرگرہ سے گھر کی طرف واپسی ہوئی جب خال رباط تک پہنچا تو رباط کے مقام پر ٹریفک مکمل جام تھا سوچنے لگا کہ یا تو آکسیڈن...
25/08/2025

کل تیمرگرہ سے گھر کی طرف واپسی ہوئی جب خال رباط تک پہنچا تو رباط کے مقام پر ٹریفک مکمل جام تھا سوچنے لگا کہ یا تو آکسیڈنٹ ہوا ہے یا کوئی اور سیریس مسئلہ ہے اس میں لگ بھگ تقریباً آدھا گھنٹہ³⁰ لگ گیا ریسکیو 1122والے بھی اس ٹریفک میں جام تھے جب میں جگہ پر پہنچا اور لوگوں کا ہنسا ہوا چہرا دیکھا پہر حیران رہ گیا۔ ایک بندے سے میں نے پوچھا کہ کیا مسلہ ہے تو اس نے کہا کہ ایک سیاسی بندہ کی شادی ہے میں نے پوچھا کہ شادی تو ہے لیکن روڈ کیوں بند ہے کہنے لگا کہ پاکستان کا قانون تو ایسا ہے۔ اور کہا کے میرے ساتھ بھی سخت بیماری ہے خدا کرے کہ روڈ جلد بحال ہوجاے تاکہ ہم جلد ہسپتال پہنچ سکے
میرا پوسٹ کا مطلب یئ ہے کہ پاکستان کا قانون کب ٹھیک ہوگا یار کہ ایمرجنسی کیلئے ٹریفک مکمل جام اور سیاسی لوگ لطف اور مزے اٹھا رہے ہیں جب میں نے ایمبولینس¹¹²² والے کو دیکھا تو بہت دکھ ہوا اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کے حال پر رحم کرے

12/08/2025

کل رات کوھستان کے شاھد نام ڈرائیور نے ہمارے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا ہے سارے تفصیل ویڈیو میں ہے ویڈیو آخر تک دیکھیں اور اپنے راۓ کا اظہار کمینٹ میں بتاتے
Assistant Commissioner Sheringal تحصیل چیئرمین شرینگل
Driver Number ! 03431322122

مفتی منیرشاکر صاحب کا شھادت پاکستانی عوام اور خاص طور پر دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ وہ ایک ایسے عالم دین تھے ج...
15/03/2025

مفتی منیرشاکر صاحب کا شھادت پاکستانی عوام اور خاص طور پر دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ وہ ایک ایسے عالم دین تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں سچ اور حق کا علم بلند کیا، ہمیشہ ظالموں اور فریب کاروں کا مقابلہ کیا، اور عوام کو قرآن و سنت کی روشنی دکھانے کی کوشش کی۔ ان کی شخصیت نہ صرف علمی لحاظ سے بلکہ اخلاقی اور دینی جرات کے اعتبار سے بھی ایک بے مثال نمونہ تھی۔

مفتی منیرشاکر صاحب کا عزم و حوصلہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ سچائی کے پیچھے کھڑے ہونے والے ایک جرات مندانہ عالم تھے، جنہوں نے نہ صرف اپنی قوم کو سچ کا پیغام دیا بلکہ اس بات کا بھی عملی مظاہرہ کیا کہ علماء کرام کا فریضہ صرف علم پھیلانا نہیں، بلکہ اس علم کی حقیقت کو عوام تک پہنچانا بھی ہے۔ وہ زندہ فرعونوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور ہر طرح کے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔

آج، جب ہم مفتی منیرشاکر صاحب کو الوداع کہہ رہے ہیں، ہمیں ان کی تعلیمات، ان کی جرات اور ان کے علمی کارناموں کو یاد کرنا ہوگا۔ ان کی زندگی ایک روشن مثال ہے جو ہمیں سچ بولنے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ ان کی جدوجہد اور علمی خدمات کا فقدان پاکستان کے دینی حلقوں میں ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔

یہ لمحہ ہمیں ایک اور سبق بھی دیتا ہے: علماء کرام کی ذمہ داری صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ انہیں معاشرتی تبدیلیوں، انصاف، اور معاشرتی اصلاحات کے لیے بھی اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔ علماء کرام کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا، کیونکہ جب ہم سب ایک ہو کر عوام کے سامنے آتے ہیں تو ہم نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر حق کی آواز بلند کر سکتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ اس وقت ہمیں دین کی خدمت کے لیے اپنے دلوں میں محبت، اخلاص اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

پاکستان کی موجودہ صورتحال میں، جہاں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، علماء کا اتحاد بہت ضروری ہے تاکہ ہم ملک کی تقدیر کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط آواز بن سکیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی حمایت کرنی ہوگی، آپس میں فرقہ واریت سے بچنا ہوگا اور دینی وحدت کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔

اللہ تعالٰی مفتی منیرشاکر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کی طرح سچ بولنے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی توفیق دے۔ آمین۔

15/03/2025

اف اللہ غم دی ڈیر زورور دے

Adresse

Khyber Pakhtunkhwa
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Suliman Umar publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager