10/06/2025
شکرگڑھ سٹی گمٹالہ چوک تبلیغی مرکز کے پاس ایک گھر کے کچن میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا ہے - جس میں تقریباً چھ،سات لوگ زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ آٹھ لوگ زخمی ہیں جن کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ٹی ایچ کے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیااور آگ پہنچنے سے پہلے ہی کنٹرول ہو چکی تھی۔
زخمیوں میں عقیلہ عمر 37 سال %17،بسمہ عمر 42 سال %10،شبانہ کوثر 32 سال معمولی زخمی،تحریم فاطمہ عمر 13 سال معمولی زخمی، نور عمر 15 سال دونوں پاؤں اور بازو معمولی زخمی,معاذ عمر 08 سال %4 اور ناز عمر شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ٹی ایچ کیو ہاسپٹل شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔
جب کہ ایک زیادہ زخمی مریض محمد ہادی کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل نارووال ریفر کیا گیا۔.